
کورونا ایک عذاب
منگل 9 جون 2020

میجر مسعود الحسن صدیقی (ریٹاٸرڈ)
یااللہ ہم تو مسلمان ہیں۔ تیرےنبی کا کلمہ پڑھتے ہیں۔ نمازیں بھی پڑھتے ہیں۔ روزے بھی رکھتے ہیں۔ ہم میں سے کچھ زکوٰة بھی دیتے ہیں۔ بہت سے حاجی بھی ہیں۔ بہت سے ایسے ہیں کہ دفتر ہو۔ دکان ہو۔یا کوٸی اور کاروبار سارا دن تیرے نام کی تسبیح بھی پھیرتے رہتے ہیں۔ راتوں کو چھتوں پر چڑھ کر آذانیں بھی دیں۔ تجھ سے رو رو کہ دعاٸیں بھی مانگیں۔ تیرے نام پہ تیری مخلوق کوکھانا کھلانے کیلیے لنگر بھی کھولے۔۔۔۔۔۔۔۔ اور کورونا فری ہوا تو نیوزی لینڈ۔۔۔۔
جو شرک کرتے ہیں۔۔۔
نماز نہیں پڑھتے۔۔۔
روزہ نہیں رکھتے۔۔۔
زکوٰة نہیں دیتے۔۔۔ غرض کہ کوٸی وہ کام نہیں کرتے جو اوپر گنواے ہیں تو پھر تیرا کرم ان پر۔۔ اور ہم اس سے محروم۔
(جاری ہے)
۔۔۔۔۔۔۔کیوں؟؟
اچانک دل کی گہراٸیوں سے آواز آٸی۔
کیوں کہ وہ منافق نہیں۔۔۔ کیونکہ وہ ظالم نہیں۔۔ کیونکہ وہ صدق دل سے اپنی قوم اور اپنے ملک کے ساتھ مخلص ہیں۔۔۔
کیونکہ وہ موقع پرست نہیں کہ جب قوم کو کسی چیز کی ضرورت ہو تو اس کے دام دس گنا بڑھا دیں۔۔۔۔ کیونکہ وہ مدرسوں میں قرآن پڑھنے آنے والی اپنی کمسن بچیوں سے زیادتی کر کےانکو قتل نہیں کردیتے۔۔۔۔ کیونکہ وہ اللہ اللہ کی تسبیح پھیرتے ہوے ناجاٸیز منافع۔ ذخیرہ اندوزی۔ملاوٹ جیسےقبیح اعمال نہیں کرتے۔۔۔۔
کیونکہ وہ ملک کی دولت لوٹ کر قانون کو چکمہ دے کر اور انصاف خرید کر ملک سے نہیں بھاگ جاتے۔۔۔ کیونکہ ان کے منصف انصاف کو چند ٹکوں میں بیچ نہیں دیتے۔۔۔
کیونکہ ان کے تاجرحکومت سے مراعات لے اس سے ناجاٸز منافع نہیں کماتے۔۔۔ کیونکہ ان کے ھاں غریب کو جرم کرنے پر سزا اور امیر کو معافی نہیں مل جاتی۔۔۔۔ کیونکہ ان کی ماٸیں اپنے نوزاٸندہ ناجاٸز بچوں کو کچرے کے ڈبوں میں نہیں پھینک جاتیں۔۔۔۔۔
کیونکہ وہ مسلمان نہیں لیکن ان میں ایمانداری۔ خلوص۔ حب الوطنی۔ رحمدلی۔ انصاف۔ صلہ رحمی۔قانون کی پاسداری اور ایسے ہی بہت سی صفات عملاً موجود ہیں۔۔۔
کیونکہ۔۔۔۔
کیونکہ۔۔۔۔
کیونکہ۔۔۔۔
وہ منافق نہیں۔۔۔ جھوٹےنہیں۔۔۔
دھوکے باز نہیں۔۔۔۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
میجر مسعود الحسن صدیقی (ریٹاٸرڈ) کے کالمز
-
لشکری زبان کا قتل عام
منگل 8 فروری 2022
-
ہم سادگی کیوں نہیں اپناتے ؟
جمعہ 28 جنوری 2022
-
ہمارا میڈیا
پیر 30 اگست 2021
-
جمہوریت اور کھمبا !
جمعہ 27 اگست 2021
-
وزیر اعظم صاحب توجہ فرمایٸے
بدھ 25 اگست 2021
-
مفاد پرستی تباہی کی وجہ
بدھ 18 اگست 2021
-
تیاری جاری رکھیں !
جمعہ 23 جولائی 2021
-
ہم حاضر ہیں۔۔
پیر 12 جولائی 2021
میجر مسعود الحسن صدیقی (ریٹاٸرڈ) کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.