
کررونا عذاب ۔۔جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن
بدھ 15 اپریل 2020

میر افسر امان
(جاری ہے)
اللہ کے فضل و کرم اور پوری دنیا مسلم اور غیر مسلم حضرات اورحکومتوں کی مدد سے الخدمت فاؤنڈیشن روز بروز اپنی خدمات کو بڑھا رہی ہے۔
کررونا وائرس کی وباء کی طرح پاکستان میں جب کبھی قدرتی آفات آئیں یہ تنظیم سب سے پہلے پاکستانیوں کی مدد کو پہنچی۔ سیلاب کے موقعہ پر الخدمت فاؤنڈیشن نے پاکستانیوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا۔ ان کے لیے کھانے پینے کا انتظام کیا۔ جن کے گھر سیلاب میں تباہ ہوئے ان کی مرمت کی۔ بے گھرہونے والوں کے لیے نئے گھر تعمیر کر دیے۔ ان کی صحت کے لیے ڈاکٹروں کا انتظام کیا۔ جب پاکستان کے شالی علاقوں میں شدید زلزلہ آیا اور کافی جانی اور مالی نقصان ہوا، اس تنظیم کے کارکن پہاڑوں میں پہنچ گئے۔ لوگوں کومحفوظ مقامات پر قائم امدادی کیمپوں میں پہنچایا۔ جماعت اسلامی کی ڈاکٹروں کی تنظیم پیما کے ڈاکٹر جائے واردات پر پہنچ کر ز خمیوں کی مرہم پٹی اور دیکھ بال کے لیے ہنگامی ہسپتالیں قائم کیں ۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنوں نے شہید ہوجانے والوں کی تدفین کی۔تباہ شدہ گھروں کی مرمت کی ا ور لکڑی کے گھر تعمیر کرنے کے لیے فوری ضرور ت آرا مشنیوں کی تھی وہ پہاڑوں میں پہنچائیں۔پھر کئی جگہوں پر لکڑی کے گھر تعمیر کر کے دیے۔الخدمت فاؤنڈیشن کے مقامی کارکنوں کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان سے اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے کارکن شمالی علاقوں میں پہنچے۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سابق صدر اور کراچی شہر کے سابق ناظم مرحوم نعمت اللہ خان بھی ان علاقوں میں جاری کاموں کاجائزہ اور کارکنوں کے حوصلے بڑھانے کے لیے پیرانہ سالی کے باجود کئی دفعہ تشریف لے گئے۔ الحمد اللہ !راقم بھی ان کے ایک دورے میں ان قافلے کے ساتھ ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہالائی اور اُگی کے دشوار گزار پہاڑوں میں جانے کا موقع ملا۔مشرقی پاکستان سے ہجرت کر کے آنے والوں کے لیے کراچی کی ایک بستی میں اورنگی میں گھر بنا کر دیے۔جب برما کے مسلمان برما حکومت اور بھگشوں کے ظلم سے تنگ ہو کر اپنے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں پناہ لینے آئے تو پاکستان سے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر امدادی ٹیم اور سامان کے ساتھ ان کی مدد کو برما اور بنگلہ دیش کی سرحد پہنچ کر مہاجرین کی مدد کی۔شام،انڈونیشیا،ملیشیااور دوسرے ملکوں میں انسانیت کی بنیاد پر لوگوں کی ۔اگرپاکستان میں الخدمت فاؤنڈیشن کے سیٹ اپ کی بات کی جائے تو بلڈ بنک، میت گاڑیاں، بڑے ہسپتال، ڈسپنسریاں، ایمولینس،لیبارٹریز موجود ہیں۔جماعت اسلامی کے امیر اور سینیٹر سراج الحق نے کررونا ی اس مصیبت میں الخدمت فاؤنڈیشن کے سارے سیٹ اپ کو حکومت کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن یتیم بچوں کی تعلیم، دیکھ بال اور ان میں احساس محرومی ختم کرنے اور مفید شہری بنانے کے لیے جدید رہاشی انتظامات کے تحت لگژری ”آغوش یتیم خانے“ قائم ہیں۔ پانی کی ایک ایک بوند کو ترسنے والے عوام کے لیے ملک میں ہزاروں کنویں اور نلکوں کا انتظام کیا۔ اس میں خصوصی طور پر تھرپارکر میں پانی کے کنوؤں انتظام شامل ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے ہزاروں بیوہ خواتین کو ان کے گھروں تک ماہانہ راشن پہچانے کا انتظام کررکھا ہے۔ کررونا کی مصیبت کے وقت اب بھی الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکن سارے پاکستان میں دہاڑی کرنے والے مزدوروں کے لیے کھانے کا انتظام کر رہی ہے۔سفید پوش خاندانوں کے گھر پر راشن پہنچائے جا رہے ہے۔ ملک میں مفت ماسک سپلائی کی جا رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کو حفاظتی کیٹس بھی سپلائی کی جارہیں ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت غریب بچوں کے لیے سیکڑوں سکولزکام کر رہے ہیں۔ اسکولوں سے فارغ ہونے والے بچوں کے لیے ملک سیکڑوں کالج اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان اسکولوں اور دوسرے پرائیویٹ اسکوں کے لاکھوں غریب بچوں کی سالانہ فیس ادا کی جاتی ہے۔ ان کو کتب اور کاپیاں مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت سیکڑوں دینی مدرسے غریب بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔ کرونا وائرس کی مشکل کی کھڑی میں اپنی پرانی روایات کو قائم رکھتے ہوئے ، پوری جماعت اسلامی اور اس کی ذیلی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے عوام کی پریشانیاں کم کرنے کے لیے دل و جان سے مدد کرنے میں لگی ہوئی ہے۔
صاحبو! جماعت اسلامی کے کارکنان ہر سال زکوٰة، صدقات، چرم قربانی اور خصوصی امداد، عوام سے جمع کرتے ہیں۔ اب پھر نیکیوں کی بہار کا مہینہ چند دن بعد سایہ فگن ہونے والا ہے۔ ہمیں یقین کامل ہے کہ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے اہل ثروت حضرات الخدمت فاؤنڈیش پاکستان کا دل کھول کر ساتھ دیں گے۔ کیونکہ ان ہی کے دیے ہوئی رقوم سے ملک کی سب سے بڑھی این جی او الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ویلفیئر پروگرام چل رہے ہیں۔جو ا ن شاء اللہ آئندہ بھی چلتے رہیں گے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
میر افسر امان کے کالمز
-
پیٹ نہ پئیں روٹیاں تے ساریاں گلیں کھوٹیاں
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
ایران اور افغانستان
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
جہاد افغانستان میں پاک فوج کا کردار
منگل 16 نومبر 2021
-
افغانوں کی پشتو زبان اور ادب
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
افغانستان میں قوم پرست نیشنل عوامی پارٹی کا کردار
جمعہ 5 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران - آخری قسط
منگل 2 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران
ہفتہ 30 اکتوبر 2021
-
افغانستان :تحریک اسلامی اور کیمونسٹوں میں تصادم ۔ قسط نمبر 4
بدھ 27 اکتوبر 2021
میر افسر امان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.