
یورپی یونین کا 295 سی ختم کرنے کاحکم
جمعہ 7 مئی 2021

میر افسر امان
(جاری ہے)
عمراں خان گول مول بات قوم کے سامنے کہہ رہے ہیں کہ اس سے ناموس رسالت قانون سے کوئی واسطہ نہیں۔ صحافیوں، مسنگ پرسن اوراقلیتوں کے حقوق کی بات کی گئی ہے۔ جو کو ہم یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فطورکی جڑقادیانیوں کی کتابوں کے مطابق قادیانیوں کو یہود و نصارا نے پیدا کیا تھا۔قادیانیت ان کا خود کاشتہ پوردا ہے۔ انڈیا آفس لائبیریری لندن میں یہ تحریر موجود ہے۔ جس ٹیم کو لندن حکومت نے مسلمانوں کو کنٹرول کرنے کے لیے تحقیق پر لگا کربرعظیم میں بھیجا تھا ۔اس نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی تھی کہ برعظیم کے مسلمان پیروں، فقیروں، درگاہوں اور روحانیت کی طرف زیادہ مائل ہیں۔ اس لیے مسلمانوں کے اندر سے جہاد فی سبیل اللہ کا جزبہ ختم کرنے کے لیے ان کے اندر ہی سے ایک بزوری نبی پیدا کیا جائے جو مسلمانوں میں جہاد کو منسوخ کرنے کا کام کرے۔۔رزا خاندان کے غلام احمد مرزا جو سیالکٹ کچہری میں انگلش حکومت کا ملازم تھا کو سیلکٹ کیا۔ قادیانوں کی کتابوں کے مطابق مرزا غلام احمد کے والد نے1857ءکی جنگ میں 50 گھوڑوں بمعہ سواروں کے انگلش حکومت کی مدد کی تھی اور کہا تھا کہ ضرورت پڑھنے پر مذید 50 کا انتظام کرسکتا ہوں ۔ اس سے قبل سید احمدؒ کے سھکوں کے خلاف جہاد کے دوران اس نے سکھوں کی بھی مدد کی تھی ۔ جس وجہ سے اسے قادیان میں جاگیر ملی تھی۔ مرزاغلام احمد قادیانی کی کتاب کے مطابق اس نے لندن ملکہ کو ایک تحریر کے ذریعے اطلاع دی تھی کہ میں نے جہاد کو منسوخ کرنے کا فتوی جاری کیا ہے۔ اوربرعظیم کی لائبیریاں کو جہاد ختم کرنے کے لٹریچرز سے بھر دیا ہے۔ اب بھی قادیانیوں کا ہیڈ کوٹر لندن میں کام کر رہا ہے ۔ قادیانیوں کاایک دفتر اسرائیل کے شہر تل ابیب کے اندر کام کر رہا ہے۔ اسرائیل میں صرف قادیانیوں کو ہی یہ سہولت حاصل اور کسی مذہب کو نہیں۔
صلیبیوں کا اسلامی اور ایٹمی پاکستان ہر گز منظور نہیں۔ پاکستان اسلامی دنیا کا فطری پشتی بان ہے۔ پوری دنیا میں نشتثانیہ کا ہرول دستہ پاکستان ہے۔ پاکستان میں صلیبیوں نے قادیانیوں کو اپنا آلہ کار بنایا ہوا ہے۔اسی لیے پاکستان کی ساری حکومتوں پر دبائو ڈالتے رہتے ۔ قادیانی پاکستان دشمن کاروائیوں میں شریک رہتے ہیں۔اس لیے ہم ہمیشہ اسلام دوست قوتوں سے درخواست کرتے رہتے ہیں کہ وہ اس خاص معاملے میں سیاست سے ہٹ کرعمران خان حکومت کی حمایت اورمدد کریں۔ کہیں وہ صلیبیوں کے پرئیشر میں آ کر گھٹنے نہ ٹیک دے ۔نہ جانے عمران خان حکومت میں قادیانیوں کے من مانیاں کرنے کی کیوں سوجی ہے۔ جیسے ہم نے اوپر لکھا ہے کہ امریکا۔ اقوام متحدہ اوریورپین یونین کے نمایندے عمران خان پر 295 سی ختم کرنے کے لیے دبائو ڈالے کی پہلے بھی کوشش کر چکے ہیں۔
قارئین!اس کا حل کیا ہے؟ اس کا حل مدینہ کی اسلامی ریاست ہے۔ جس کی گردان عمران خان دہراتے رہتے ہیں ۔ ہم نے اسی فلسفہ پرعمل کر کے اُس وقت کی دو طاقتوں، قیصر اور کسریٰ کوسرنگوں کیا تھا۔ اسی وجہ سے مسلمانوں کوجہاد سے، یہود ونصارا ہمیں روک رہے ہیں۔ عمراں خان اب تک کوئی ٹھوس کام نہیں کیا۔ ہم اپنے کالموں میں لکھتے رہتے ہیں کہ موجودہ حکومت کو آئی ایم ایف کے چنگل سے جان چھڑانی چاہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ آئی ایم ایف کو بتا دیا جائے کہ جن حکومتوں کو آئی ایم ایف نے قرضے دیے تھے وہ کرپشن کے کر کے آپ کے پیسے عوام پر خرچ کرنے کے بجائے باہر ملکوں میں منتقل کر دیے۔ الہٰذا میری حکومت آپ کو قرضے واپس نہیں کرسکتی۔ قرضوں کو کچھ مدت کے لیے موآخر کر دیا جائے۔ اپنے ملک لوگوں جس میں سیاستدان،فوجی،
عدلیہ ،بیروکریٹس اور کاروباری حلقوں سے ایک خاص مدت تک کے لیےان کے اثاثوں کا 25 صد قرض لے۔ ایک سروے کے مطابق ایسا کرنے سے حکومت کو کھربوں روپے حاصل ہو سکتے ہیں۔ اس سے ملک کے اخراجات پورے کرے۔ ملک سے سودی نظام ختم کر کے غیر سودی نظام جاری کرے۔
۔شراکت کی بنیاد پر کاروبار کو رواج دے۔ ملک سے انگریزی قانون کو ختم کرکے اسلامی قاضی کورٹس قائم کرے جوعوام کو جلد انصاف مہیا کریں۔ مہنگاہی کو ہر حالت میں کنٹرول کیا جائے۔ کسی بھی دیگر پروجیکٹس سے پیسے نکال کرغریب عوام کو مہنگاہی کے عذاب سے فورناً نجات دلائی جائے۔ جب تک ایسے انقلابی کام نہیں کیے جائں گے ملک مشکلات کی دلدل سے نہیں نکل سکتا۔ اس کے لیے عمران خان جیسا اکڑ خآن ہی کر سکتا ہے۔ پھر یورپی یونین ، اقوام متحدہ یا امریکا جیسے متکبرادارے ہمیں ہمارے پیارے پیغمبرحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے شان میں بنائے گئے 295سی کو ختم کرنے یا ہمارے پیغمبر کے دشمن قادیانی پاکستان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکیں گے۔ اللہ ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
میر افسر امان کے کالمز
-
پیٹ نہ پئیں روٹیاں تے ساریاں گلیں کھوٹیاں
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
ایران اور افغانستان
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
جہاد افغانستان میں پاک فوج کا کردار
منگل 16 نومبر 2021
-
افغانوں کی پشتو زبان اور ادب
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
افغانستان میں قوم پرست نیشنل عوامی پارٹی کا کردار
جمعہ 5 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران - آخری قسط
منگل 2 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران
ہفتہ 30 اکتوبر 2021
-
افغانستان :تحریک اسلامی اور کیمونسٹوں میں تصادم ۔ قسط نمبر 4
بدھ 27 اکتوبر 2021
میر افسر امان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.