
مجھے ہے حکم اذاں
منگل 12 مئی 2020

محمد فیصل
(جاری ہے)
جسکی اعلٰی مثال امیر المومنین حضرت عمر رضی الله تعالی عنہ نے حضرت خالد بن ولید کو کمانڈر انچیف کے عہدے سے معزول کر کے سمجھائی تھی کہ جب لوگ یہ سمجھنے لگے کہ شاید مسلمانوں کو فتوحات حضرت خالد بن ولید کی شجاعت، اعلیٰ جنگی حکمت عملی، اور لیڈر شپ کی خصوصیات کی وجہ سے ملتی ہے۔
فضائے بدر کیا تھی؟ بظاہر تو دو لشکر آمنے سامنے تھے۔ ایک لشکر سامان حرب سے لیس ایک ہزار جنگجوؤں پر مشتمل اور دوسرا لشکر الله کی رضا و دین اسلام کی سربلندی کے لیے الله کے آخری نبی صلی الله علیہ وسلم کے ساتھی صرف 313 نفوس جنکے پاس نہ تو تلواروں کی تعداد، نہ کھانے کو وافر، نہ ان کے پاس سواریاں۔ مگر پھر بھی تاریخ گواہ ہے کہ بنا وافر جنگی سازو سامان کے الله کے رسول کا لشکر فتح پا گیا۔علامہ محمّد اقبال نے فرمایا کہ
مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی
ہم اپنی اور اپنی قوم کی حالت دیکھ لیں کہ وہ کونسی اخلاقی و معاشرتی بیماری ہے جس کا ہم شکار نہیں۔ وہ کونسا گناہ ہے جو اس قوم کو اپنی لپیٹ میں نہیں لیے ہوئے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اخبار کی شہ سرخی بنتی ہے کہ شرح سود کم کر کے 9 فیصد کر دی گئی ہے، یعنی سود کھا کھا کر اللہ کے ساتھ جنگ کرنے والی قوم کیسے اللہ کی مدد حاصل کر سکتی ہے؟ ہم سب جانتے ہیں کہ سود اللہ کے ساتھ براہ راست جنگ ہے۔ درج بالا جرائم کے علاوہ حکمرانوں کی کرپشن، اقربا پروری، اور ججوں کی نہ انصافی سے لیکر ملاوٹ، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور رشوت دینے اور لینے کے کارناموں کی فہرست بنا لیں تو یہ لسٹ ہی بہت طویل ہو جاۓ. اگر ان کی تفاصیل کو احاطہ تحریر میں لانے کی کوشش کی جاۓ تو شاید الفاظ ختم ہو جائیں مگر اس قوم کی حالت زار کی کہانیاں ختم نہ ہوں۔ دنیا پر غلبہ پانے کی تیاری صرف جدید ہتھیار بنانے سے نہیں ہوگی بلکہ ہمیں اپنے کردار بہتر بنا کر صحیح معنوں میں مسلم قوم بننا ہوگا تب ہی فرشتے اتریں گے مدد کو۔ ہتھیاروں پر بھروسہ کرنے سے اللہ کی تائید نہیں ملا کرتی اسکی مثالیں بھی تاریخ سے بے شمار مل جائیں گی۔
جس دن ہم نے اور ہمارے حکمرانوں نے اپنے اندر فضائے بدر پیدا کرلی تو ہماری حالت وہ ہو گی جس کا نقشہ علامہ محمّد اقبال علیہ رحمہ نے یوں بیان کیا
جنھیں تُو نے بخشا ہے ذوقِ خدائی
دونیم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا
سِمٹ کر پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی
دو عالم سے کرتی ہے بیگانہ دل کو
عجب چیز ہے لذّتِ آشنائی
شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن
نہ مالِ غنیمت نہ کِشور کشائی
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد فیصل کے کالمز
-
غیرت کے نام پر قتل کا سلسلہ کب رکے گا؟
اتوار 13 فروری 2022
-
ہم کون سا نظام چاہتے ہیں ؟
بدھ 26 جنوری 2022
-
بلدیاتی قوانین پر احتجاج کیا رنگ لائے گا؟
جمعرات 20 جنوری 2022
-
رحمت اللعالمین کے ظالم امتی
منگل 7 دسمبر 2021
-
محسن پاکستان
جمعہ 15 اکتوبر 2021
-
عوام کیا چاہتے ہیں
منگل 21 ستمبر 2021
-
''1971تمہارا آخری چانس تھا''
پیر 9 اگست 2021
-
حقیقی تبدیلی کیسے آئے گی
پیر 10 مئی 2021
محمد فیصل کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.