
نیشنل ڈائیلاگ کیوں ضروری ہے ؟
بدھ 13 جنوری 2021

محمد فیصل
(جاری ہے)
یہاں آپ کو ہر دوسرا آدمی نظام کو کوستا ہوا نظر آئے گا اور آپ جس سیاسی رہنما کو دیکھیں گے وہ نظام کی تبدیلی کی بات کررہا ہوگا لیکن سوال یہ ہے کہ آخر ہم چاہتے کون سا نظام ہیں ؟
ایک مثالی معاشرہ وہ ہوتا ہے جہاں انصاف کے تقاضے پورے کیے جاتے ہوں۔
آخر ہمارے ساتھ مسئلہ کیاہے ؟ہم آج تک وہ قیادت کیوں نہیں پیدا کرسکے ہیں جو کسی ملک کے نظام کومکمل طور پر تبدیل کرنے پر قادرہو۔ آپ نواز شریف، آصف زردای اور عمران خان کوتنقید کا نشانہ بنائیں یا پھر ایوب ، ضیاء اور مشرف کو کوسیں آپ کو یہ بات تسلیم کرنا ہوگی کہ سمت کا درست تعین نہ ہونے کے باعث ہم جان ہی نہیں سکے ہیں کہ ہماری ترجیحات کیا ہونی چاہئیں۔ہمارے بچوں نے اردو میڈیم میں پڑھنا ہے یاانگلش میڈیم میں یا پھر ان کو دینی مدارس کی راہ دکھانی ہے؟ہمارا قومی بیانیہ کیاہوگا ؟ہمیں ایک مضبوط وفاق کی ضرورت ہے یا پھر ہمیں صوبوں کو زیادہ سے زیادہ خود مختاری دینی ہوگی؟ ہم تو آج تک اس بات کا بھی تعین نہیں کرسکے ہیں ہمارا دوست کون ہے اور ہمارا دشمن کون ہے ؟اور کیا یہ بھی سب سے تلخ حقیقت نہیں ہے کہ ہم آج تک خود کو ایک قوم کی شکل میں نہیں ڈھال سکے ہیں اورسب سے خطرناک بات وہ فرقہ وارانہ تفریق ہے جو آج باقاعدہ نفرت میں تبدیل ہوچکی ہے اور بقسمتی سے یہ نفرت اتنی شدید ہے کہ جو ہمیں ایک دوسرے کی جان لینے سے بھی نہیں روکتی ہے۔
قوموں کی زندگی میں ستر برس کچھ نہیں ہوتے ہیں۔ بظاہر آج ہمیں طرف اندھیرا نظر آتا ہے لیکن ہم اگرآج بھی اپنی درست سمت کا تعین کرلیں تو باقی مسائل حل ہونے میں بھی زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ اس وقت ملک کو ایک نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے ،جس میں سیاستدان، جنرلز،ججز،بیوروکریٹس،علماء کرام ،صحافی سب ہی شامل ہوں۔ہمیں اب این آر او نہیں دوں گا اور سلیکٹڈ اور سلیکٹر کی گردان چھوڑنی ہوگی اور ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل حل کرنا ہوں گے۔ وقت آگیا ہے کہ اس ملک کے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک میز پر آئیں اور ایک جامع ڈائیلاگ کا آغاز ہو اور پھر اس کی روشنی میں ترجیحات طے کی جائیں اور متفقہ فیصلہ کیا جائے کہ ملک کو کس ڈگر پر چلانا ہے۔ اگر ہم نے اس میں مزیدتاخیر کی تو ہمیں اس کا ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
محمد فیصل کے کالمز
-
غیرت کے نام پر قتل کا سلسلہ کب رکے گا؟
اتوار 13 فروری 2022
-
ہم کون سا نظام چاہتے ہیں ؟
بدھ 26 جنوری 2022
-
بلدیاتی قوانین پر احتجاج کیا رنگ لائے گا؟
جمعرات 20 جنوری 2022
-
رحمت اللعالمین کے ظالم امتی
منگل 7 دسمبر 2021
-
محسن پاکستان
جمعہ 15 اکتوبر 2021
-
عوام کیا چاہتے ہیں
منگل 21 ستمبر 2021
-
''1971تمہارا آخری چانس تھا''
پیر 9 اگست 2021
-
حقیقی تبدیلی کیسے آئے گی
پیر 10 مئی 2021
محمد فیصل کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.