"جدید سائنس کی ترقی بوجہ سور کے دل کی عضو بندی"

جمعہ 21 جنوری 2022

Mohammad Hasnain Waziri

محمد حسنین وزیری

یونیورسٹی آف میری لینڈ، امریکہ کے ایک پاکستانی نژاد ڈاکٹر محمد محی الدین نے پانچ دن پہلے ایک نہایت عمدہ کام سرانجام دیا۔
ڈاکٹر محی الدین نے اپنے ٹیم کے ہمراہ میری لینڈ امریکہ کے 57 سالہ شہری ڈیوڈ( David Bennett) کا کامیاب دل کی عضو بندی کا آپریشن کیا۔
انسانی عضو کی پیوند کاری یا عضو بندی آج کل بہت اہمیت کے حامل ہے چاہے وہ دل کا ہو گردے کا ہو یا پھیپھڑے کا ہو۔

  قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ جس دل کو مریض( ڈیوڈ) کے دل کی جگہ نصب کیا گیا وہ ایک انسان کا نہیں بلکہ ایک جانور "سور" کا ہے جو کہ حرام گوشت ہے۔ ڈیوڈ کو جب ہسپتال لایا گیا تو اس کا دل کام نہیں کر رہا تھا - ڈیوڈ کی  دو خواہشیں تھیں ایک یہ کہ وہ مرنا نہیں چاہتا اور دوسرا یہ کہ آپریشن سے ڈاکٹروں کو کافی معلومات مل سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

جب مریض سے آپریشن کے لئے اجازت لینے کی باری آئی تو مریض کا کہنا تھا کہ "یہ میرے لئے جیو یا مرو والی کیفیت ہے میں جانتا ہوں کہ میں اندھیرے میں گولی چلا رہا ہوں یا ہوا میں تیر چلا رہا ہوں لیکن میں مرنا نہیں چاہتا اور یہ میرے پاس آخری حل ہے". امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے اس آپریشن کی اجازت دے دی تھی تاکہ ایک مریض کی جان بچائی جا سکے۔

سور کے دل کا اناٹومی یعنی ساخت انسانی دل کے مشابہ ہوتا ہے اس لیے اس کو آزمایا گیا اور کافی حد تک کامیابی ملی۔سور کے دل میں پہلے جینیاتی طور پر تبدیلیاں بھی کی گئی اور اس طریقہ کار جس پر ڈاکٹرز کی ٹیم نے کام کیا ہے اس کو زینو ٹرانسپلانٹیشن کہا جاتا ہے۔
آپریشن کی کامیابی کے بعد دنیا بھر کے طبی ماہرین نے یونیورسٹی آف میری لینڈ کے اسکول آف میڈیکل سینٹر کے اس جدت کو اہم پیش رفت قرار دے دیا ہے کیوں کہ مستقبل میں ایسے مریضوں کو اس وجہ سے مرنا نہیں پڑے گا کہ ان کے پاس وہ عضو نہیں تھا۔


امریکہ کی ایک ادارے organdonor.gov کے مطابق امریکا میں ایک لاکھ ( 100000) سے زائد ایسے مریض ہیں جو ایسی بیماریوں میں مبتلا ہیں اور اپنی باری کے انتظار میں ہیں کہ کب ان کی باری آئے اور وہ مکمل صحت یاب ہوں اور چھ ہزار  (6000) سے زائد افراد ہر سال عضو بندی نہ ہونے کی وجہ سے مر جاتے ہیں.
مندرجہ بالا اعداد و شمار صرف امریکہ کی ہے نہ جانے پوری دنیا میں کتنے لوگ عضو بندی نہ ہونے کی وجہ سے مر جاتے ہونگے۔


اسلامی اعتبار سے بھی سور کے دل کی عضو بندی میں کوئی قباحت سمجھی نہیں جا رہی علماء اور مشائخ بھی اس کو بجا سمجھتے ہیں۔کیونکہ ایک انسان کا جان بچانا جو کہ اللہ کی بہترین مخلوق ہے سے بہتر کوئی عمل نہیں ہو سکتا۔
قرآن میں بھی اللہ تعالی نے سورہ مائدہ میں ارشاد فرمایا ہے ہے کہ
"اگر کوئی کسی معصوم کو قتل کرتا ہےتو اس نے پوری انسانیت کا قتل کر دیا اور اگر کوئی کسی کا جان بچا تا ہے تو اس کا مطلب ہے اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی".

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :