وباء کے بعد!

منگل 9 فروری 2021

Moqadus Habiba

مقدس حبیبہ

وہ پہاڑ کی چوٹی پربیٹھی ہوئی تھی۔لمبے سیاہ ریشمی بال ، گرم سی شال میں لپیٹی ہوئی،کانوں میں ڈالے جھمکےہوا سے جھول رہے تھے ،نوز پن سے وہ مزید پرکشش لگ رہی تھی ۔کہیں دھوپ کہیں بارش کہیں نیلے آسمان پربکھرے بادل ،بادلوں میں چھپا چاند،ہوا کے خوشگوار جھونکے، ہلکی ہلکی بارش کی بوندیں اسے مدخوش کررہی تھیں ، خوشیوں کے پھول ہرطرف کھلنے لگے تھے۔

مہوش!مہوش بیٹا اٹھ جاوکمرے کے پردے ہٹاتے ہوۓ اس کی والدہ اسے اٹھانے کی ناکام کوشش کررہی تھیں۔حسب معمول وہ منہ پرتکیے دیے گہری نیند سورہی تھی۔افف!! میں اس لڑکی کا  کیا کروں شعلہ بارنگاہوں سے تکتی ہوئیں  کمرے سے باہرنکل گئیں۔سائیڈ ٹبیل پررکھا الارم زور سے بجا۔الرام کی دھماکے دار آوازسن کر اس نے دائیں ہاتھ سے الرام کالک پکڑا دھیرے سے آنکھیں کھولیں۔

(جاری ہے)

گھڑی کی سوئیاں ہندوسوں کے گرد گول گول چکر کاٹ رہی تھیں۔ نو بج چکے تھے۔گھڑی پربجےنو دیکھ کراس نے لخاف پڑے کیا۔وہ بہت پرجوش  تھی۔ ایک نئی صبح کا آغازتھا۔ناشتہ کیے بغیروہ یونیورسٹی کے لیے روانہ ہوگئ۔جامع پنجاب کے دروازہ پرمہوش کتنی ہی دیر کھڑی رہی ۔اس نے ایک گہری سانس لی اور اندر داخل ہوگئ۔ ایک سال۔۔۔۔۔۔۔۔جامع پنجاب۔۔۔۔۔۔۔اپنے دوستوں ۔

۔۔۔۔۔۔لابریری ۔۔۔۔۔۔۔سے محروم رہی۔
"میری جامع پنجاب اوہ تیری جامع پنجاب"
پروفیسر کے الفا‎‎ظ اس کی سماعتوں میں گونج رہے تھے۔چندہ ماہ پہلے جامع پنجاب کو سنسان پا کراس کا دل بھر آیا تھا۔جیسے صدیوں سے یہاں کوئی نہیں رہتا وہ تنہا سرجھکاۓ چلتی جارہی تھی۔ہوائیں خاموش گفتگو کررہی تھیں۔کرونا وا‏‎ئرس کی وجہ سے زندگی کتنی غیرمتحرک ہوچکی تھی۔

اداسی مہوش کےچہرے سے جھلک رہی تھی وہ مایوس نظروں سے تکتی ہوئی لوٹی تھی۔ لیکن آج کا دن بہت خاص تھا ۔طالب علموں کا ہجوم دیکھ کراسے شالامار باغ کے پھول یاد آگۓ۔سب ایک دوسرے سےایسے مل رہے تھے جیسےعید کا چاند نظرآگیا ہو۔ آج وہ اکیلی نہیں تھی دور سے مہوش کو آتا دیکھ کرعائشہ ایک ہاتھ میں بسکٹ پکڑے ہوۓ اوچھلتی ہوئی گرم جوشی سے جا ملی۔مہوش یہ لو تمہارے لیے بسکٹ وہ زیرلب مسکرائی کیونکہ اس بسکٹ میں کریم کی جگہ ٹوتپیسٹ تھی۔مہوش نے ابھی بسکٹ کا بائٹ لیا ہی تھا کہ اس کے چہرے کےزوایے بدلنےلگے اتنےمیں عائشہ اپنی جان بچاتے ہوۓ وہاں سے بھاگ گئ۔پرانے دن پھرسےلوٹ آۓ تھے۔زندگی پھر سے مسکرانے لگی ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :