ایدھی اولڈ ہوم اور " کراچی" - 100 لفظوں کا کالم

پیر 2 ستمبر 2019

Muhammad Anwaar

محمد انوار

خبر کی تلاش میں ۔۔۔ عید پر۔۔۔ ایدھی اولڈ ہوم پہنچا
کئی آنکھیں دہلیز پر بچھی، اپنوں کی منتظر تھیں
ہرآہٹ کے ساتھ ایک امید جنم لیتی ۔

(جاری ہے)

جومردہ ہوتی
مجھےایک بزرگ سب سے الگ تھلگ نظر آئے
ان کے پاس بیٹھا اورگھر سے اِس گھر تک پہنچنے کی کھوج میں لگ گیا
بابا بولے "سارے بھائیوں کواعلی تعلیم دلوائی"
"ساری بہنوں کی اچھے گھروں میں شادی کرائی"
جب سب اپنے اپنے گھر میں تنگ پڑنے لگے  تو میں نے اِس کو اپنا گھر بنا لیا
میں نے آنسو پونچھتے ہوئے پوچھا ۔۔۔ آپ کا نام ؟؟؟
بولے’’ کراچی‘‘

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :