یو ٹرن۔۔۔سو لفظوں کا کالم

جمعرات 5 ستمبر 2019

Muhammad Anwaar

محمد انوار

حکومت نے ایک اور”  مثبت “ یو ٹرن لے لیا
صنعتکاروں  پر  300 ارب لٹانے والے آرڈیننس واپس ہو گیا ، 
تمام نیوز چینلز کی اسکرینیں لال ہو رہی تھیں
 زیادہ تر خوشی سے ،  اک دکا  غصے سے
"جو جتنا بڑا لیڈر ہوتا ہے ،اتنا بڑا  یوٹرن لیتا ہے "
 تجزیہ کار ۔

(جاری ہے)

۔۔   یو ٹرن کی عظمتیں پرونے میں زمین آسمان  ملا رہے تھے
اللہ بخش نے جھنجھلا کر مجھ سے پوچھا
"صاحب جی!   یہ یو ٹرن کیا ہوتا ہے"
"میرے سمجھانے پر بولا " اچھا اچھا ، گاوں میں اس کو پیٹھ دکھانا کہتے ہیں "

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :