
”انتہا پسندی کا جال“
منگل 4 مئی 2021

محمد حمزہ زاہد
دیکھا جاے تو یہ ایک جائز مطالبہ تھا لیکن طریقہ غلط تھا، حضورپاک ﷺ پہ ہماری جان، مال، ہمارا سب کچھ قربان حضور پاک ﷺ کی شان میں گُستاخی ہمیں ہرگِز گوارا نہیں لیکن دھرنا دینا اور حکومت کے سامنے اپنا مطالبہ پیش کرنا پُر امن طریقے سے بھی کیا جا سکتا ہے نہ کہ سڑکیں بلاک کر کے اور اپنے ہی مسلمان بھائیوں کی جان اور مال پر پتھراو کر کے اور ان کو نقصان پہنچا کے۔
(جاری ہے)
فرانس میں تقریبا 40 لاکھ مسلمان محیط ہیں انکی ذمہ داری کون لے گا؟ اگر فرانس بھی انہیں ملک سے نکال دے تو کیا ہم ان کی ذمہ داری لینے کو تیار ہیں کیا ہم ان کو اپنے ملک میں رکھنے کو تیار ہیں؟
تحریک لبیک کے دھرنے کی وجہ سے حکومتِ پاکستان نے تحریک لبیک پر بین لگانے کا اعلان کر دیا تھا جس کی وجہ سے معاملات مزید خراب ہو گئے اور ملک بھر میں دھرنے اور ہڑتالوں کا اعلان کر دیا گیا۔ آخر کار حکومت نے اعلان کیا کہ فرانس کے سفیر کو واپس بھیجنے کا مطالبہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جاے گا۔ تحریک لبیک سے بین ہٹا دیا گیا اور تمام الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔
1 مئی کو یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کے خلاف قرارداد منظور کی گئی ہے، قرارداد میں فرانسیسی سفیر اور پاکستان میں رہائش پذیر فرانسیسی باشندوں کے تحفظ پر زور دیا گیا ہے، یورپی یونیین کا کہنا ہے کہ عمران خان انتہا پسندوں کا ہمدرد ہے اور پاکستان میں انتہا پسندی پائی جاتی ہے کیوں کہ ایسے احتجاج کسی اور مسلم ملک میں نہیں کئے گئے۔ یہ جو ہمارے ملک کا تاثر گیا اسکا زمہ دار کون ہے؟
کچھ دن پہلے لیبیا کے ایک بینک کی تصویر میری نظروں سے گُزری جس میں فرانس کے صدر کی تصویر زمین پہ لگائی گئی تھی تا کہ لوگ اس کے اوپر سے گزریں، میرے خیال سے یہ احتجاج کرنے کا ایک منفرد انداز تھا۔ اپنے ہی شہریوں کی زندگیوں میں مشکلات پیدا کرنا احتجاج نہیں کہلاتا۔
کیا ہماری توڑ پھوڑ کرنے، سڑکیں بلاک کرنے اور اپنے ہی لوگوں کو نقصان پہنچانے سے فرانس کو کوئی فرق پڑا؟ اُن کا کوئی نقصان ہوا؟ نہیں۔ اس سب بربادی کا خمیازہ ہمیں ہی بھگتنا پڑ رہا ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد حمزہ زاہد کے کالمز
-
طالبان کی فتح
اتوار 22 اگست 2021
-
”کورونا وائرس اور پاکستان کا تعلیمی نظام“
جمعہ 4 جون 2021
-
”پاک-امریکہ تعلقات کی تاریخ“
منگل 25 مئی 2021
-
”سوئی ہوئی اُمتِ مسلمہ“
بدھ 12 مئی 2021
-
”نیا پاکستان“
ہفتہ 8 مئی 2021
-
”انتہا پسندی کا جال“
منگل 4 مئی 2021
-
”غلام قوم“
جمعہ 30 اپریل 2021
محمد حمزہ زاہد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.