ہم کامیابی چاہتے ہیں

پیر 28 جون 2021

Muhammad Hassan Mukhtar

محمد حسن مختار

'' بڑی کامیابی کو حاصل کرنے کے لیے زیادہ محنت کی ضرورت ہے ۔ تم بستر پر لیٹ کر کامیابی حاصل کرنے کی توقع نہیں رکھ سکتے ''
بڑی کامیابی کے لیے بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاکہ کامیابی کی خوشی کو جان سکو ۔ کامیاب لوگوں کے اندر اک چیز ضرور ہوتی ہے وہ ہے محنت ۔
محنت کی کئی اقسام ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ جب ہمارا پسینہ بہنے لگے گا تو یہ محنت ہوگی بس ، لیکن اس کے علاوہ بھی محنت کی کئی اقسام ہیں جیسا کہ تمھارا کوئی چھوٹا سا کام بھی کرنے کو دل نہیں کر رہا تھا تم نے دل کی مخالفت کی یہ محنت ہے ، تم نے سستی چھوڑ کر کچھ کرنے کی تھان لی یہ محنت ہیں ۔

یہ محنت پسینہ بہانے والی محنت سے زیادہ سخت ہے ۔ ہم کامیابی تو حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن محنت نہیں کرنا چاہتے جس کی وجہ سے کامیابی صرف خواہش ہی رہ جاتی ہے ۔

(جاری ہے)


کبھی کسی انسان کو بستر پر فتوحات کا تاج نہیں پہنایا گیا انھوں نے محنت کی تب جا کر دنیا میں سرخرو ہوئے ۔ کامیابی نام ہے دل کو اطمینان اور سکون ملنے کا اور دل کا اطمینان تبھی ملتا ہے جب انسان محنت کرے سست انسان کو فکر لگی ہی رہتی ہے ۔

محنتی شخص اپنے حصے کا کام کر ڈالتا ہے جبکہ سست یہی سوچ رہا ہوتا ہے کہ اب کروں یا بعد میں وقت نکال کر اسے مکمل کر لوں گا لیکن اس کو بعد میں بھی محنت تو کرنی ہی پڑے گی بس وہ اپنے دل کو تسلی دے رہا ہے ، وہ سوچ رہا ہوتا ہے کہ بعد میں اسے بہتر طریقے سے کروں گا ۔ سست کی ''بعد'' آنے تک محنتی اپنا سارا کام مکمل کر کے دل کا سکون حاصل کر چکا ہوتا ہے ، سست کے دل پر بوجھ ہی رہتا ہے ۔


محنت کرنے والا اپنی مراد پا ہی لیتا ہے لیکن سست حالات کا رونا روتا رہتا ہے کہ اگر ایسا ہوتا تو میں محنت کر کے بہت آگے چلا جاتا ۔ اگر انسان محنت کرنے والا ہو تو اسے سارے حالات محنت کے لیے سازگار معلوم ہوتے ہیں جبکہ سست شخص کو بہار میں بھی نقص نظر آتا ہے ۔
انسان کا جو بستر ہوتا ہے وہ صرف آرام کے لئے ہوتا ہے اور کامیابی کبھی آرام سے حاصل نہیں ہوئی کامیابی قربانی مانگتی ہے ۔

اور جو کامیابی کے لئے جو سب سے پہلی قربانی دینی ہوتی ہے وہ اپنے آپ کی ہے ۔ اپنے آپ کا پہلے کامیابی کی راہ میں حائل رکاوٹوں سے تعارف کروایا جاتا ہے ۔ بستر پر بس اچھے ملتے ہیں لیکن ان پر عمل پیرا اٹھ کر ہی ہو سکتے ہیں ۔ ان خیالات کو ترتیب دے کر ان پر عمل کرنے کے لیے ہمیں اٹھنا پڑے گا ۔
تاریخ گواہ ہے جنہوں نے اپنے آپ کو مٹایا دنیا تاریخ سے انہیں نہیں مٹا سکی ۔

محنت سے ہی تاریخ بنی ہے ۔ محنت کے بغیر وقتی کامیابی تو مل سکتی ہے ، لیکن وہ زیادہ دیر آپ کے پاس نہیں رہ سکتی اور اگر  محنتی کے پاس سے کچھ چلا بھی جائے تو وہ محنت کر کے دوبارہ حاصل کر لیتا ہے ۔ ہمیں ہر حال میں محنت کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ۔ محنت کے لیے کبھی چار چیزیں نہیں دیکھنی چاہیے اور یہ چار چیزیں میں نے لفظ '' محنت '' کے اندر ہی تلاش کرنے کی کوشش کی ہے ۔


چار چیزیں یہ ہیں :
1۔ لفظ محنت کا پہلا حرف ہے   م    جس کا مطلب ہے ۔۔۔۔ موقع نہیں دیکھنا چاہیے،  ہر حال میں ہر جگہ محنت کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لو ۔
2۔ لفظ محنت کا دوسرا حرف ہے   ح   جس کا مطلب ہے ۔۔۔۔۔۔ حائل رکاوٹیں نہیں دیکھنی چاہیے،  رکاوٹیں ہمیشہ کامیاب لوگوں کے راستے میں آتی ہیں۔
3۔ لفظ محنت کا تیسرا حرف ہے   ن    جس کا مطلب ہے ۔۔۔۔۔۔ نا امید نہیں ہونا چاہیے،  ہمیشہ اپنی محنت پر یقین رکھو اس کا بدلہ ضرور ملے گا ۔
4۔ لفظ محنت کا چوتھا حرف ہے   ت    جس کا مطلب ہے ۔۔۔۔۔۔ تمھارے مخالف کوئی ہو اسے نہیں دیکھنا بس اپنی محنت پر دھیان رکھنا ہے ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :