
ابھی وقت ہے !
پیر 7 دسمبر 2020

محمد عرفان ندیم
(جاری ہے)
ایک طرف سرمایہ دارانہ نظام کے یہ تصورات و نظریات ہیں جو پوری دنیا میں نافذ اور رائج العمل ہیں اور دوسری طرف خیر اور بھلائی کے پیامبر ہیں جو کنویں کے مینڈک بن کر رہ گئے ہیں ، کوئی ان کی سنتا ہے نہ یہ کسی کو سنا پا رہے ہیں ، یہ کیوں نہیں سنا پا رہے ؟ اس لیے کہ یہ سماج کی نفسیات کو نہیں سمجھ پا رہے ، یہ سرمایہ دارانہ نظام کے مزاج کو نہیں سمجھ رہے اور یہ انسانی نفسیات کو اپیل نہیں کر رہے ۔ وہ جو اقبال نے کہا تھا کہ ملا کو جو ہے ہند میں سجدے کی اجازت ، نادان یہ سمجھتا ہے کہ اسلام ہے آزاد ۔یہ لوگ بھی اپنی مساجد ، درسگاہوں اور خانقاہوں میں بیٹھ کر سمجھتے ہیں کہ اسلام ، مسلمان او رنئی نسل بالکل آزاد اوردین پسند ہے ۔ یہ چند افراد کو مخاطب بنا کر سمجھ رہے ہیں کہ ہم صرف کوشش کے مکلف ہیں اور وہ ہم کر رہے ہیں ۔نئی نسل میں الحاد پھیل رہا ہے، یونیورسٹیاں اس الحاد کی آماجگاہیں ہیں اور سوشل میڈیا اس کا پلیٹ فارم ہے ، میڈیا ہاوٴسز اور چینلز فیملی سسٹم کو تباہ کر رہے ، فحاشی و عریانی اور ہیجان کو پروان چڑھا رہے ہیں مگر خیر کے داعیوں کو اس سے کوئی سروکار نہیں ۔ انہیں یہ احساس ہی نہیں کہ ہم نے اس نسل اور ان اداروں کو کیسے اپنا مخاطب بنانا ہے ، ہم نے خیر کے پیغام کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے کیسے پیش کرنا ہے اور انسانی نفسیات کو کیسے اپیل کرنا ہے۔ انسانی نفسیات خیر کی بجائے شر کی طرف جلد ی متوجہ ہوتی ہیں اور سرمایہ دارانہ نظام انسانی نفسیات کی اسی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر اپنا کھیل کھیل رہا ہے اور خیر کے داعی بسم اللہ کے گنبد میں بند کوشش کے مکلف ہو کر مطمئن بیٹھے ہیں ۔مساجد ، مدارس اور خانقاہوں کی اہمیت بجا مگر آج ہمیں خیر کے ایسے داعیوں کی ضرورت ہے جو انسانی مزاج کو سمجھتے ہوئے اپنے پیغام کو عام کریں ، جو نوجوان نسل کی نفسیات کو سمجھ کر انہیں اپیل کریں اور جو سرمایہ دارانہ نظام کے جال کو توڑ کر عوام کی درست سمت راہنمائی کریں ۔ ابھی وقت ہے ، یہ نسل شاید بات سن اور سمجھ لے ،دس بیس سال بعد شاید یہ بھی ممکن نہ رہے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد عرفان ندیم کے کالمز
-
ہم سب ذمہ دار ہیں !
منگل 15 فروری 2022
-
بیسویں صدی کی سو عظیم شخصیات !
منگل 8 فروری 2022
-
میٹا ورس: ایک نئے عہد کی شروعات
پیر 31 جنوری 2022
-
اکیس اور بائیس !
منگل 4 جنوری 2022
-
یہ سب پاگل ہیں !
منگل 28 دسمبر 2021
-
یہ کیا ہے؟
منگل 21 دسمبر 2021
-
انسانی عقل و شعور
منگل 16 نومبر 2021
-
غیر مسلموں سے سماجی تعلقات !
منگل 26 اکتوبر 2021
محمد عرفان ندیم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.