
ایک پرُنور روحانی محفل کی رُوداد
منگل 15 جون 2021

مجاہد خان ترنگزئی
(جاری ہے)
پروگرام م میں تقریبا ً100طلباء کرام کی دستاربندی تھی۔ طلباء کے والدین خوشی سے پھولے نہیں سماں رہے تھے اور آنکھوں میں خوشی کے آنسوں بار بار آکر کچھ گرتے اور کچھ آشک واپس لوٹتے۔ یقیناً والدین کیلئے یہی حقیقی خوشی ہوتی ہے کہ اس کا بچہ اس پُر فتن دور میں قرآن کریم سے وابستہ ہوں اور پھر قرآن کو اختتام تک پہنچائے اور پھر ناظرہ کے بعد ترجمہ یا حفظ القرآن پڑھے۔ اور اسی طرح قرآن سے اس کا رشتہ ناطہ مضبوط ہوں تو والدین کو اپنے بچوں سے اُمید پیدا ہوجاتی ہے کہ چلو ہم نے خود کو دنیا کمانے کیلئے لگایا ہے مگر ہمارے بچے ہمارے آخرت میں ان شاء اللہ ہماری شفاعت کا ذریعہ بنے گے اور ہمیں جنت کے عظیم لباس وتاج کے حقدار ٹھہرائے گے۔
پروگرام میں بندہ ناچیز ایک خادم کی حیثیت سے تمام اُمور کی نگرانی کررہا تھا۔ اسلیئے طلباء کے والدین، مہمانوں، شاگردوں سے تھوڑا تھوڑا ملتا اور احوال پوچھ کر آگے کام کیلئے انتظامیہ سے رابطہ کیلئے بڑھتا۔ میں پروگرام کے جملہ اُمور کو باز کے نظر سے معائنہ کررہا تھا اور جہاں کمی نظر آتی تو فوراً وہ پوری کرلیتا۔
پروگرام میں ہمارے اہم مہمان خصوصی ہمارے استاد محترم اور اس دور کے قرآن کریم کے تفسیر کے عالمی مفسر جس کا درس قرآن پوری دنیا میں مشہور ومعروف ہے۔ اس کے درس میں بیک وقت تقریباً 50 ہزار تک طلباء وطالبات رمضان المبارک کے دورۂ تفسیر القرآن میں شرکت کرتے ہیں، وہ مبارک ہستی ہے، قائد انقلاب قرآنی شیخ القرآن مولانا محمد طینب طاہری مدظلہ۔
استاد محترم پہلی دفعہ ہمارے ادارے مدرسہ تعلیم القرآن افغان کالونی تشریف لارہے تھے۔ تو تمام ساتھی انتہائی خوش تھے اور شیخ صاحب کے استقبال کیلئے پورے علاقے کے لوگ موٹروے انٹر چینج کو نکلے ہوئے تھے۔ شیخ صاحب کو فل پروف سیکیورٹی کے حصار اور قافلے کی شکل میں علاقے کو پہنچایا گیا۔ تو طلباء کرام نے شیخ صاحب پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور شاندار استقبال کیا۔ شیخ صاحب نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور اہل علاقہ ومدرسہ کے منتظمین کے اخلاص کے ساتھ قرآنی کاوشوں کو سراہا۔
پروگرام کے دوسرے مہمان خصوصی ہمارے استاد محترم ؑعظیم مبلغ شیخ القرآن مولانا محمد سمیع الحق پشاوری صاحب تھے۔ اس کا بھی ساتھیوں نے پرتباک استقبال اور خوش آمدید کیا۔ پروگرام تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ﷺ سے شروع ہوا۔
اول خطاب میں عظیم مبلغ مولانا محمد سمیع الحق پشاوری صاحب نے مجمع کو شیرین خطابت سے مدہوش کیا اور مدرسہ کے نگران بندۂ ناچیز کے سعی کو سراہا اور ساتھیوں کے خلوص پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اس دوران استاد محترم شیخ القرآن مولانا محمد طیب طاہری مدظلہ کا قافلہ پہنچا تو نماز مغرب کے بعد وہ ہزاروں مجمع سے مخاطب ہوا اور جامع خطاب کیا۔ استاد محترم نے مدرسہ تعلیم القرآن کے کارگردگی کو سراہا اور مدرسہ کے مدیر اعلیٰ بندۂ ناچیز کیلئے تعریفی وتوصیفی کلمات ادا کیے۔
پروگرام میں انتہائی سخت گرمی تھی ہر بدن پسینے سے شرا بور تھا۔ کہ اس دوران بجلی کے تارے پھٹنے کی آواز آئی تو پنکھے روک گئے اور صرف UPS سے لائٹس اور لاؤڈ سپیکر آن تھا تو شیخ صاحب نے مجمع کو مسکراتے ہوئے فرمایا کہ اب کام درست ہوا اور ترغیباً فرمایا کہ ہماری گرمی نہیں ہوتی، گرمی تو اس کی ہوگی جس کا کوئی کام نہ ہوں۔ لہذا ہم یہاں اجروثواب کیلئے جمع ہوئے ہیں تو گرمی کیسی؟ اس بات سے تمام مجمع جو پہلے سے ہمہ تن گوش تھا، خوب تازہ ہوکر متوجہ ہوئے اور پسینوں میں ہر ایک کپڑا وبدن نہاتا ہوا شیخ صاحب کے باتوں سے مخطوظ ہورہا تھا۔ آخر میں شیخ صاحب نے اہل علاقہ ومدرسہ کے منتظمین کا ایک بار پھر شکریہ ادا کیا۔ اور مدرسہ کے ساتھ ہر قسم تعاون کی پیش کش کی۔ سب نے استاد محترم کے مطالبے پر لبیک کیا اور یوں طلباء کی دستاربندی وتقسیم اسناد کی تقریب شروع ہوئی۔ پروگرام میں سینکڑوں علماء کرام وطلباء بھی شریک تھے۔اور پروگرام کے اختتامی دعاء کے بعد مہمانوں سے ملنے کیلئے ہزاروں کی تعداد کا مجمع اُمڈ آیا تو تقریبا ً 20 منٹ عوام کا شیخ صاحب اور دیگر مہمانان گرامی سے سلام دعاء جاری رہی۔
پھر حضرت شیخ صاحب اور دیگر معزز مہمانان گرامی کیلئے طعام کا بندوبست تھا۔ تو سب مدیر اعلیٰ کے دفتر میں جمع ہوئے۔ اس دوران مختلف ٹی وی چینلز اور اخباری نمائندے شیخ صاحب سے انٹرویو لینے لگے، تو کھانہ بھی لگ گیا تھا۔
پروگرام میں علماء ومشائخ کے علاوہ عام عوام، سرکاری آفیسرز، صحافی، پولیس وسپیشل برانچ آفیسرز، اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔
یوں شیخ صاحب محترم اور دیگر مہمانان گرامی رخصت ہوئے اور انتظامیہ کے کندھوں سے بڑی ذمہ داری بخیر و عافیت انجام کو پہنچی اور سب نے اللہ کا شکریہ ادا کیا اور اللہ کے دین پر اس طرح استقامت کی دعائیں کی گئی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مجاہد خان ترنگزئی کے کالمز
-
ویلنٹائن ڈے کی حقیقت
منگل 15 فروری 2022
-
موسم سرما مومن کیلئے موسم بہار
جمعرات 20 جنوری 2022
-
سال نوکا جشن یا افسوس
ہفتہ 1 جنوری 2022
-
اولاد کی تربیت والدین کی اہم ذمہ داری
منگل 14 دسمبر 2021
-
باہمت اور بے ہمت لوگ
ہفتہ 27 نومبر 2021
-
شھید محمد زادہ آگرہ۔۔۔۔۔حق کا سچا سپاہی
جمعرات 18 نومبر 2021
-
میرے عظیم اور بہادر والد محترم!!!
جمعرات 21 اکتوبر 2021
-
اسلام مخالف بل نامنظور
اتوار 19 ستمبر 2021
مجاہد خان ترنگزئی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.