
اسرائیلی باؤلے کتے
بدھ 16 جولائی 2014

ممتاز امیر رانجھا
(جاری ہے)
شمالی وزیرستان میں پاکستان فوج کا ضربِ عضب آپریشن نہایت کامیابی سے جاری ہے۔
اس آپریشن میں شد ت پسندوں کی ٹھکائی اور پکڑائی نہایت کامیابی سے جاری ہے۔اس نازک مرحلے پر وزیراعظم پاکستان نے پوری دنیا میں سب سے پہلے اسرائیلی کتوں کی جارحیت کو شدید الفاظ میں مذمتی الفاظ میں اپنی جارحیت سے باز رہنے کی تنبیح بھی کی ہے اس بات کا اعتراف خود فلسطینی سفیر نے کیا ہے۔پاکستانی حکومت کو مزید اس امر کی ضرورت ہے کہ وہ عالمہ مسلمہ سمیت اقوام متحدہ کے ضمیر کو فلسطینی پر ہونیوالے مظالم پر جگانے کی بھرپور کوشش کرے۔اسرائیل کی طرف سے اس قسم کی وحشیانہ قتل عام کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ پچھلے کئی سالوں سے اسرائیل نے فلسطین پر ناجائز قبضہ جمانے کی ٹھان رکھی ہے۔اسرائیلی کتوں کو اس سے پہلے بھی اقوام متحدہ اور امریکہ کی طرف سے کبھی بھی کوئی خاطرخواہ رکاوٹ کا سامنا نہیں رہا یہی وجہ ہے کہ آج اسرائیلی افواج کے حوصلے اتنے بلند اور نیت میں اتنا فتور نمایاں ہے۔غزہ کی پٹی پر ہر روز فلسطینی افراد کو مختلف طریقوں سے ٹارچر کیا جاتا ہے اور ان کا بہیمانہ قتل عام کیا جاتا ہے۔اسرائیلی کتوں کو عالمی برادری کے کسی بھی دباؤ کا کوئی خطرہ نہیں اور نہ ہی ان پر کوئی پریشر ہے۔ہماری فوج اور حکومت ایک طرف دہشت گردوں کے خلاف حالتِ جنگ میں ہے دوسری طرف تحریک انصاف اور طاہر القادری اسلام آباد کو خدانخواستہ فتح کرنے کی تیاریوں میں ہیں،حکومت وقت کو Let downکرنا ان کامقصد حیات ٹھہرا ہے۔انہیں نہ تو پاکستانی فوج کی مدد کا خیال ہے اور نہ ہی آئی ڈی پیز کی بے گھری کا خیال۔دونوں مذکورہ پارٹیوں کو بھی اس وقت اپنے دھرنوں کا فوکس محض پاکستانی فوج کی مدد اور فلسطینی عوام کی ہمددردی ہو جائے تو شایددونوں دھرنا پارٹیاں عوامی توجہ بھی حاصل کرلیں۔پی ٹی آئی اور طاہرالقادری گروپ کے پاس اتنے اثاثے اور اتنے پیسے تو ہیں کہ وہ نہ صرف آئی ڈی پیز بلکہ بے حال فلسطینیوں کی مالی امداد میں اہم اہم ہو سکتی ہیں۔ان کی امداد سے آئی ڈی پیز اورفلسطینی عوام کوخاطر خواہ فائدہ بھی ہو سکتا ہے۔دونوں پارٹیاں اس سے نہ صرف شہرت پاسکتی ہیں بلکہ ثواب دارین بھی حاصل کر سکتی ہیں۔کاش پی ٹی آئی اورطاہر القادری گروپ پاکستانی عوام اور پاکستانی پیسے کا ضیاع نہ کریں۔حکومت ہو یا اپوزیشن سب کو ملکر پاک فوج، آئی ڈی پیز اور رمضان المبارک میں مشکلات میں پھنسی فلسطینی عوام کی اخلاقی اور مالی مدد کرنا چاہیئے۔
مسلم ہوں تھوڑی ہمت کرنی ہے
مجھے فوراً فلسطین پہنچا دو
مسلم ہونے کا صلہ دو
مجھے وہاں لاشے اٹھانے ہیں
جنازے بھی پڑھانے ہیں
اسرائیل کو فوراً کوسنا ہے
قادری عمران سے پوچھنا ہے
تیرا دھرنا یہاں کسی نے کیا کرنا
تم سے کہنا ہے مجھے نہیں ڈرنا
ہو ابن ِ مسلم تو اسرائیل کو پچھاڑو
ملک میں خونی جھنڈے نہ گاڑو
فلسطین میں بے گناہ مر رہے ہیں
تیرے پیسے دھرنوں پہ گر رہے ہیں
فلسطینیوں کی امداد تو ثواب ہے
اپنے ملک ضروری نہیں انقلاب ہے
ہم سب کو بہت سوچنا ہے
اسرائیل کولمحہ لمحہ کوسنا ہے“
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ممتاز امیر رانجھا کے کالمز
-
”سٹیزن پورٹل اور عوام کے مسائل“
ہفتہ 26 جون 2021
-
”ایس او پی کی دھجیاں“
جمعہ 30 اپریل 2021
-
”جیسی کرنی ویسی بھرنی“
منگل 5 نومبر 2019
-
اتنی لوٹا کریسی،خدا خیر کریسی
منگل 22 اکتوبر 2019
-
کشمیری مسلمانوں کی آخری آس
جمعرات 15 اگست 2019
-
”اب تربوز رُل رہا ہے“
منگل 18 جون 2019
-
” دودھ نکالنے والا فارمولا“
بدھ 1 مئی 2019
-
”نقشے سے ہندوستان مٹ بھی سکتا ہے“
پیر 4 مارچ 2019
ممتاز امیر رانجھا کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.