
حکمرانوں کا لولی پاپ
منگل 13 اپریل 2021

پروفیسر رفعت مظہر
(جاری ہے)
وہاں فلک پہ ستاروں نے کیا اُبھرنا ہے
ہر اِک آنکھ جہاں آنسووٴں کا جھرنا ہے
بات دور نکل گئی حالانکہ آج ہم ارادہ باندھ کے بیٹھے تھے کہ ہلکا پھُلکا کالم ہی لکھیں گے لیکن آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے اُس سے بے نیاز بھی نہیں رہا جا سکتا۔ آمدم بَر سرِ مطلب آجکل سوشل میڈیا پر سیاسی لطیفوں کی بھرمار ہے۔ کسی ستم ظریف نے لکھا، سکول میں داخل ہونے والے پٹھان بچے سے ٹیچر نے سوال کیا ”بتاوٴ ! علامہ اقبال کون ہیں“؟۔ بچے نے جواب دیا ”ہم کو کیا پتہ ہم آج ہی تو آیا ہے“۔ تبدیلی سرکار بھی یہی کہتی ہے ”ابھی تو ہم آئے ہیں“۔ ہم ”گھبرانا نہیں“ کا درس دیتے دیتے تھک بلکہ ”ہَپھ“ گئے لیکن عوام میں صبر نہیں۔ اُدھر عوام کے لبوں پہ یہ سوال کہ کہاں گئے وہ 200 ارب ڈالر جن کے بارے میں مرادسعید کہا کرتا تھا ”جس دن عمران خاں حلف اُٹھائے گی، اُس سے اگلے دن ہی 200 ارب ڈالر پاکستان آئے گی اور ہم 100 ارب ڈالر امریکہ کے مُنہ پر دے مارے گی“۔ کہاں ہے 12 ارب روپے روزانہ کی کرپشن کا خاتمہ جس کے بارے میں یہ دعوے کیے جاتے تھے کہ حکومت سنبھالتے ہی اُسے جَڑ سے اُکھاڑ پھینکا جائے گا (سرویز کے مطابق تو کرپشن 4 فیصد بڑھ چکی)؟۔ کہاں ہیں 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں، 2 روپے یونٹ بجلی، 45 روپے لٹر پٹرول، غریب کے لیے روزگار اور فری علاج؟۔ کہاں ہے ریاستِ مدینہ اور کشمیر کی آزادی؟۔ 31 ماہ گزر چکے پھر بھی تلقین یہی کہ ”گھبرانا نہیں“۔ قوم بالکل نہ گھبراتی اگر حکومت نے کچھ کرکے دکھایا ہوتا لیکن یہاں تو منصوبہ بندی تک کا فقدان ہے۔ اگر ہے تو صرف ٹیم کی تبدیلی لیکن نتیجہ صفر۔ کب تک آخر کب تک قوم کو ٹرک کی بتّی کے پیچھے لگایا جائے گا اورسارا ملبہ پچھلی حکومتوں پر ڈالا جاتا رہے گا۔
وزیرِاعظم صاحب کی ایک خوبی کے تو ہم بہرحال قائل ہیں اور اپوزیشن سمیت پوری قوم کو بھی قائل ہونا چاہیے کہ وہ ہر فن مولا ہیں۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اُنہوں نے سارے علوم گھول کر پی رکھے ہوں۔ قوم تو اُن کی وجاہتِ علمی سے مستفید بھی ہوتی رہتی ہے لیکن اپوزیشن نہیں مانتی۔ اگر اُنہوں نے معیشت کی اُلجھی ہوئی گُتھیاں سلجھاتے ہوئے یہ کہا کہ کٹّوں، انڈوں اور مُرغیوں کی افزائش سے معیشت چلتی ہے تو کیا غلط کہا؟۔ آخر شیخ چِلّی بھی تو (خوابوں خیالوں میں ہی سہی) راتوں رات اِنہی انڈوں کی بدولت ارب پتی بن گیا تھا۔ اگر اُنہوں نے یہ فرمایا کہ پاکستان میں بارہ موسم ہوتے ہیں تو اِس میں بھی قوم ہی کا فائدہ ہے۔ گرمی ہو یا سردی صرف ایک ایک ماہ ہی رہا کرے گی البتہ اُنہوں نے یہ انکشاف نہیں کیا کہ موسم گرما، سرما، بہار اور خزاں کے علاوہ باقی موسموں کا نام کیا ہے۔ اُمید ہے کہ سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر فوادچودھری عنقریب اِن موسموں کے نام بھی بتا دیں گے۔جب وزیرِاعظم کہتے ہیں کہ چین میں ایسی ٹرین تیار کی جا رہی ہے جو روشنی کی رفتار سے چلے گی تو ہم اُن کا مذاق اُڑاتے ہیں حالانکہ اِس میں بھی ہمارا ہی فائدہ ہے۔چونکہ چین ہمارا ”لنگوٹے وَٹ“ دوست ہے اِس لیے جب یہ ٹرین بن جائے گی توہم امریکی خلائی شٹل سے بھی پہلے چاند تک پہنچ جایا کریں گے۔ اگر وزیرِاعظم یہ فرماتے ہیں کہ درخت رات کو آکسیجن چھوڑتے ہیں، جرمنی اور جاپان کی سرحدیں آپس میں ملتی ہیں، گائے اگر 6 کلو کی بجائے 12 کلو دودھ دینے لگے تو انقلاب آجائے، تو یقیناََ اِس میں بھی کوئی مصلحت مضمر ہوگی لیکن یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم خانِ اعظم کی باتوں کی گہرائی اور گیرائی کو نہیں پہنچ سکے۔ ہم تو وہ قوم ہیں جس نے موسمیاتی تبدیلی کی وزیر زرتاج گُل کے اِن بزرجمہرانہ بیانات کا بھی مذاق اُڑایا کہ کووڈ 19 میں 19 نکات ہوتے ہیں اوربارشیں عمران خاں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ آخر اِس میں غلط ہی کیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے بھی تو زلزلہ آنے پر کہہ دیا تھا ”یہ تو تبدیلی کی نشانی ہے کہ زمین نے کروٹ لی ہے۔ اُسے بھی اتنی جلدی یہ تبدیلی قبول نہیں“۔ آخر ہم مان کیوں نہیں لیتے کہ پاکستان میں جو تبدیلی بھی آتی ہے، عمران خاں کی وجہ سے آتی ہے۔ لیکن ہمیں ”ایویں خوامخواہ“ فوج کو موردِالزام ٹھہرانے کا شوق ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
پروفیسر رفعت مظہر کے کالمز
-
پنچھی پَر پھڑپھڑانے لگے
منگل 15 فروری 2022
-
جھوٹ کی آڑھت سجانے والے
منگل 8 فروری 2022
-
اُنہوں نے فرمایا ۔۔۔۔ ۔
پیر 31 جنوری 2022
-
صدارتی نظام کا ڈھنڈورا
پیر 24 جنوری 2022
-
کورونا کی تباہ کاریاں
منگل 4 جنوری 2022
-
جیسی کرنی، ویسی بھرنی
منگل 28 دسمبر 2021
-
قصّہٴ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم
منگل 21 دسمبر 2021
-
ہم جس میں بَس رہے ہیں
پیر 13 دسمبر 2021
پروفیسر رفعت مظہر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.