
کرونا وائرس قدرتی آفت یا حیاتیاتی حملے کا نتیجہ
پیر 23 مارچ 2020

رانا اعجاز حسین چوہان
(جاری ہے)
لیکن اس حیاتیاتی حملے اور جوابی حملے کے حقیقی ذمہ داروں کے تعین میں تو شاید ایک عرصہ لگے اور اس کے ذمہ دار ممالک کو مستقبل میں ایٹمی تجربات پر مستقل پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ فی الوقت پوری دنیا کے ممالک میں پھیلے کرونا وائرس کے مہلک اثرات سے بچنا اور اس کے معاشی نقصانات پر قابو پانا ایک بڑا چیلنج ہے ۔ نوول کرونا وائرس سے دنیا کے 178سے زائد ممالک میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے، کرونا کے سبب اموات کی تعداد 10ہزار سے زائد بتائی جا رہی ہے ۔ دنیا بھر کی معاشی مشکلات اس پر مستزاد ہیں، اسٹاک مارکیٹیں کریش کر چکی ہیں۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کا یہ خدشہ بے جا نہیں کہ اگر جلد کورونا کے پھیلاؤ کو نہ روکا گیا تو دنیا میں لاکھوں افراد موت کے گھاٹ اتر جائیں گے اور اس وباء سے غریب ممالک کے زیادہ متاثر ہونے کا اندیشہ ہے ۔ بالخصوص پاکستان جیسے محدود وسائل والے ملک میں اس وباء کو پھیلنے سے فوری روکنا بہت ضروری ہے،اس کے لیے حکومت اور عوام کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ چین نے اس چیلنج میں جس طرح کامیابی حاصل کی ہے ، وہ پوری دنیا بالخصوص ہمارے لئے خاص سبق ہے۔ چین کی طرف سے خوشخبری سنائی گئی کہ ووہان میں تمام عارضی ہسپتال بند کردئیے گئے ہیں۔ چینی فخر سے بتا رہے ہیں کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دو دن میں ایسا ہسپتال تیار کرلیاگیا تھا، اور مختلف عام مقامات پر ایک سے دو ہفتے کے دوران ایسے 16ہسپتال تیار کئے جاچکے تھے۔ جبکہ ورزش کیلئے استعمال ہونے والے جم، سٹیڈیم، نمائش کے مراکز جیسے عوامی مقامات کو ہسپتال یا علاج گاہوں میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ آج چینی فخر سے بتا رہے ہیں کہ ووہان میں یہ عارضی 16 ہسپتال تو بند کردئیے گئے لیکن یہ تاریخ میں اپنا گہرا اثر اور نشان چھوڑ گئے ہیں جسے بھلایا نہیں جاسکتا۔ ان ہسپتالوں میں جب مریض آتے تو مایوس، گھبرائے یا حواس باختہ ہوتے تھے لیکن یہاں سے علاج کے بعد جب وہ روانہ ہوتے تو ان میں نیا اعتماد ہوتا، وہ صحت کے ساتھ ساتھ یہ احساس بھی لیکر جاتے کہ انہوں نے ایک بڑی مشکل کو ایک جان، ایک ٹیم اور وجود بن کر شکست دے دی ہے۔ یاد رہے یہ وائرس ان لوگوں کو جلد اپنی لپیٹ میں لیتا ہے جن کی قوت مدافعت کم ہو ، لہٰذا ہماری پوری قوم کو متحد ہوکر اس آفت سے نمٹنا ہوگا۔اس کے لیے ضروری ہے کہ محکمہ صحت کی طرف سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر کو فریضہ اول جان کر ان پر عمل کیا جائے، جن لوگوں نے بیرون ملک سفر کیاہے ان سے میل جول میں احتیاط برتی جائے ، عام میل جول ترک کردیاجائے ، غیر ضروری سفر نہ کیا جائے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر کھانسی یاچھینک آنے کی صورت میں منہ، ناک کوٹشو یا کپڑے سے ڈھاپا جائے ، اور ہاتھ کااستعمال نہ کیا جائے ۔ ٹشو استعمال کے بعد ضائع کردیا جائے اور آلودہ ہاتھ سے آنکھ، ناک یا منہ کونہ چھویا جائے ۔گلے ملنے یا ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے ، ہاتھوں کو صابن اورصاف پانی سے بار بار دھویا جائے ۔ بخار،کھانسی اورسانس لینے میں دشواری کی صورت میں فوی طور پر ڈاکٹرسے رجوع کیا جائے،تاکہ اس وباء کے پھیلاؤ پر بروقت قابو پایاجاسکے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس ایک سے دوسرے شخص میں تیزی کیساتھ پھیلتا ہے ، اور متاثرہ شخص اگر کھانسے یا چھینکے اور اسکے منہ سے نکلنے والے ذرے یا بوندیں آپ تک پہنچیں تو یہ وائرس آپ کو متاثر کرسکتا ہے ، لہٰذا ضروری ہے کہ متاثرہ شخص سے ایک میٹر کا فاصلہ رکھا جائے ۔ اور احتیاطی تدابیر کے علاوہ اللہ تعالیٰ سے دعا کی جائے کہ ہماری قوم کو جلد اس بیماری سے نجات میسر آئے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
رانا اعجاز حسین چوہان کے کالمز
-
جیسی رعایا ویسے حکمران
بدھ 16 فروری 2022
-
ویلنٹائن ڈے… !
منگل 15 فروری 2022
-
یوم یکجہتی کشمیر
ہفتہ 5 فروری 2022
-
صدارتی نظام کی بازگشت!
جمعرات 3 فروری 2022
-
نظام انصاف میں بہتری کی ضرورت
بدھ 2 فروری 2022
-
کرپشن انڈیکس میں اضافہ …!
ہفتہ 29 جنوری 2022
-
ایمان کی دولت انمول نعمت
جمعہ 28 جنوری 2022
-
خوشگوار زندگی کیلئے ذہنی صحت پر توجہ ضروری
جمعرات 20 جنوری 2022
رانا اعجاز حسین چوہان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.