
اس فصل میں جو بھیجئے بس آم بھیجئے
بدھ 17 جون 2020

رانا اعجاز حسین چوہان
(جاری ہے)
بادشاہ نے پوچھا ”مرزا صاحب! آپ درختوں کو اتنی گہری نظروں سے کیوں دیکھ رہے ہیں؟“ جس پر مرزا صاحب گویا ہوئے ”میں نے اپنے بزرگوں سے سنا ہے کہ جو شے جسے ملنی ہو، اس کے دانے دانے پر اسی کے نام کی مہر لگی ہوتی ہے ، میں دیکھ رہا ہوں کہ کسی پر میرے نام کی مہر بھی لگی ہے یانہیں“ یہ سن کر بہادرشاہ ظفرمسکرائے اور مرزا صاحب کامطلب سمجھ گئے،انہوں نے آموں کی ایک ٹوکری مرزا صاحب کو بطور تحفہ بھجوائی۔
اس واقعہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرزاغالب کوآم سے کتنی ر غبت تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بیسویں صدی میں اردو کے عظیم ترین شاعر علامہ اقبال بھی آموں کے بے حد شوقین تھے۔ نوجوانی میں آپ کا دستور تھا کہ آموں کی دعوتوں میں شریک ہوتے۔ ان دعوتوں میں اہل لاہور سیروں آم کھا جاتے تھے۔ مرزا غالب کے بقول آم میں دو خصوصیات ہونی چاہئیں”اوّل وہ میٹھے ہوں،دوم بہ کثرت ہوں“۔آم طبی لحاظ سے بھی بڑا مفید پھل ہے۔ مالٹے کی طرح یہ بھی وٹامن سی کا خزانہ رکھتا ہے۔ صرف ایک پیالی آم کھانے سے وٹامن سی کی سو فیصد ضرورت پوری ہو جاتی ہے۔ وٹامن سی ہمارا مامون نظام مضبوط کرتا اور ہمیں امراض سے بچاتا ہے۔ ایک پیالی آم میں تقریباً پچاس ملی گرام وٹامن سی ملتا ہے۔ آم میں ایک اور اہم وٹامن اے بھی ہے۔ ایک پیالی آم ہماری روزانہ کی ”35فیصد“ غذائی ضرورت پوری کرتا ہے۔ وٹامن اے بینائی مضبوط کرتا ہے ، نیز وہ جلد کے لیے بھی مفید ہے۔آم میں وٹامن بی، وٹامن ای، وٹامن کے، تھیامین، ربوفلاوین، نائنین اور فولیٹ بھی ملتے ہیں۔ یہ سبھی انسانی تندرستی کے لیے بہت ضروری ہیں۔معدنیات میں سب سے زیادہ تانباآم میں ملتا ہے۔ اس کے بعد پوٹاشیم، میگنیشم، کیلشیم‘ مینگنیز اور فولاد کا نمبر ہے۔ یہ سبھی معدنیات اپنے اپنے طور پر انسان کو تندرست و توانارکھتے ہیں۔ ماہرین طب کے مطابق آم کھانے سے خون بڑھتا ہے ،چنانچہ خون کی کمی کے مریض اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔آم کی تاثیر گرم ہے اس لیے آم کھانے کے بعد دودھ کی لسی پینا مناسب ہے۔اطبا ء کی رو سے آم دل، دماغ، پھیپھڑوں، معدے ،آنتوں، گردے، مثانے، دانت اورآنکھوں کو طاقت دیتا ہے۔ قبض کشا اور پیشاب آورہے۔ حاملہ خواتین کے لیے طاقت بخش غذا ہے۔
یہ واحد پھل ہے جو اپنی افزائش کے ہر مرحلے پر قابل استعمال ہے۔ ورنہ بیشتر پھل صرف پکنے ہی پر کھائے جاتے ہیں۔کچے آم کا اچار بہت لذیذ ہوتا ہے۔ آم کی کئی اقسام ہیں جن کی تعداد 450تک پہنچتی ہے ، جن میں مشہور اقسام دیسی، چونسہ، دسہری، فجری ، لنگڑا، سہارنی، سندھڑی اور انور رٹول مشہور ہیں۔ ملتان کا چونسہ آم پچھلے دس پندرہ برس کے دوران نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقبول ترین آم بن چکا ہے، یہ جسامت میں بڑا مگر نہایت شیریں گودا، اور اپنی مخصوص خوشبو رکھتا ہے۔ جبکہ لنگڑا آم بھی خاصہ مشہور ہے جس کی وضع قطع لنگڑے جیسی ہے، اس آم کے باغات ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور میرپور خاص میں ہیں، یہ بھی میٹھا اور اور خوشبودار گودا رکھتا ہے۔ لنگڑاآم علامہ اقبال کوبہت مرغوب تھا۔ ایک بار مشہور شاعر اکبر الٰہ آبادی نے علامہ اقبال کو لنگڑے آموں کا تحفہ بذریعہ ڈاک بھجوایا، علامہ اقبال نے پارسل کی رسید پر یہ یادگارمصرع لکھ بھیجا۔
الٰہ آباد سے لنگڑا چلا، لاہور تک پہنچا
اس رسیلے پھل کی چالیس فیصد پیداوار بھارت میں ہوتی ہے۔ اس کے بعد چین، تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور پاکستان کا نمبرآتا ہے۔ وطن عزیز میں کسی سیزن یہ پھل کثیر تعداد میں ہوتا ہے تو اتنا سستا ہوتا ہے کہ عام آدمی بھی خرید سکے جبکہ کبھی کبھی غریبوں کی پہنچ سے دور بھی ہوجاتا ہے، اعلیٰ اقسام اور کوالٹی کا آم ذیادہ تر ایکسپورٹ کیاجاتا ہے، تاہم اس سال کرونا وائرس کی وجہ سے آم کی فصل کو برآمد کرنا ممکن نہیں۔ آم کی فصل کی تیاری کے ساتھ ہی آندھیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوجاتا ہے جن کے باعث بہت سے آم درختوں سے جھڑ کر ضائع ہوجاتے ہیں۔ آم کے سیزن میں آم سے لدے درخت اور دکانوں پر رنگین ٹوکریوں میں سجے آم دیکھ کر آم کی لذت منہ میں کھولنے لگتی ہے۔ بلاشبہ ہمارے لئے تخلیق کی گئیں یہ نعمتیں قدرت کا عظیم ترین تحفہ ہیں۔ مشہور ادبی شخصیات اور شاعروں ہی کی طرح اکبرالٰہ آبادی کو بھی آموں سے بڑا عشق تھا اور آموں میں بھی لکھنو کے سفیدے، اور ملیح آباد کے دسہری سب سے زیادہ مرغوب تھے۔ اپنے بے تکلف دوست منشی نثار حسین کو لکھتے ہیں۔
اس فصل میں جو بھیجئے بس آم بھیجئے
ایسا ضرور ہو کہ انہیں رکھ کے کھا سکوں
پختہ اگر بیس تو دس خام بھیجئے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
رانا اعجاز حسین چوہان کے کالمز
-
جیسی رعایا ویسے حکمران
بدھ 16 فروری 2022
-
ویلنٹائن ڈے… !
منگل 15 فروری 2022
-
یوم یکجہتی کشمیر
ہفتہ 5 فروری 2022
-
صدارتی نظام کی بازگشت!
جمعرات 3 فروری 2022
-
نظام انصاف میں بہتری کی ضرورت
بدھ 2 فروری 2022
-
کرپشن انڈیکس میں اضافہ …!
ہفتہ 29 جنوری 2022
-
ایمان کی دولت انمول نعمت
جمعہ 28 جنوری 2022
-
خوشگوار زندگی کیلئے ذہنی صحت پر توجہ ضروری
جمعرات 20 جنوری 2022
رانا اعجاز حسین چوہان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.