پروفیشنل گرومنگ وقت کی اہم ضرورت

جمعرات 9 دسمبر 2021

Riaz Mirza

ریاض مرزا

جنوبی ایشیاء کی یونیورسٹیز اور کالجیز کا بغور جائزہ لیاجائے تو ہم ہر سال پروفیشنلز کو پروڈیوس کر رہے ہیں سینکڑوں کی تعداد ہمارے طلباء و طالبات کو میرٹ اور سیلف فنانس کی بنیاد پر حاصل کردہ ڈگریز کو رنگا رنگ کونووکیشنز میں ایوارڈ کیا جا رہا ہے۔وہ مستقبل کے سہانے خواب سجائے میدان عمل میں کود رہے ہیں۔جب کہ دوسری طرف بیروزگاری آسمانوں سے باتیں کررہی ہے ۔

مہنگائی کا عفریت بوتل سے باہر آچکا ہے اورجس نے معیشت اور لاغر عوام کو اپنے آ ہنی پنچوں میں جھکڑ ا ہواہے۔ڈاکٹرز،انجینیرز،آئی ٹی ایکسپرٹس،ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن اور دیگر شعبہ جات کے کوالیفائیڈ پروفینشلز تو نظر آرہے ہیں مگر ماسوائے چند ایک کے باقی تمام ناکامی کا ایندھن بن جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کی ناکامی کے بہت سے فیکٹرز ہیں جن میں ایک بڑا فیکٹر پروفیشنل گرومنگ کا فقدان ہے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ڈگری کا حصول ہی کامیابی کا زینہ ہے؟کیا ڈگری کی کامیابی رشوت اور سفارش کی محتاج ہے؟
برصغیر پاک و ہند کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں کہ ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ ہمارے آباوٴاجداد اور سیاسی راہنما اس نقطے پر متفق نظر آئے کہ اگر ہم نے وقت کا مقابلہ کرنا ہے تو ہم کو انگریزی زبان پر عبور حاصل کرنا ہے۔پھر اس بات کی بھی ضرورت محسوس کی گئی کہ اگر ہم کو ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ کرنا ہے تو انٹرنیشنل زبانوں میں مہارت حاصل کرنی ہوگی۔

بالکل اسی طرح فی زمانہ پروفیشنل گرومنگ،پروفیشنل ڈریسنگ اور امیج کنسلٹنسی کی اشد ضرورت ہے۔انکو سمجھنے کے لئے ہم کو گرومنگ کا جائزہ لینا پڑے گا۔گرومنگ ایک جامع لفظ ہے۔اس میں ڈریسنگ،ایٹی کیٹس،پروقار نشت و برخاست،باڈی لینگویج کا مناسب استعمال اور کمیونیکیشن سکلز کا حصول ہے۔جبکہ پروفیشنل گرومنگ کو اس انداز میں فوکس اور ڈیزائن کیا جاتاہے کہ محدود وسائل میں پروفیشنلز اپنی لائف کو جاذب نظر بنائے کہ ہر دیکھنے والا متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

پروفیشنل گرومنگ میں فارمل ڈریسنگ اور کیریرکے موزوں انتخاب کے لئے کیریر کونسلینگ سے بھی کام لیا جاتاہے۔ہمارے ہاں کنسلٹنسی سروسز کا بھی فقدان ہے۔پروفیشنل گرومنگ اور کیریر کے انتخاب کے لئے تحصیل اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر ایسے ادارے ہونے چاہیے جہاں پر مناسب گائیڈنس اور پروفیشنل سکلز کے لئے کوچنگ دی جائے کہ نوجوان اپنے اپنے پروفیشن میں کامیابی کے جھنڈے گاڑیں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔


پروفیشنل گرومنگ کو حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کامیاب لوگوں سے جو اپنے اپنے شعبوں کمال رکھتے ہیں اور جن کا نام کمپنی اور کاروبار کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے ہیں ان سے ملاقات کی جائے انکے علم،تجربے اورشخصیت کو سمجھا اور پرکھا جائے اور انکی کامیابی کے سربستہ رازوں کو معلوم کیا جائے۔انکے کا م کرنے کے انداز،بات کرنے کا سٹائل،الفاظ کے چناوٴ ،انکی ڈریسنگ، غرض انکے ہر انداز زندگی کی تقلید کی جائیتاکہ ان کی کامیابیوں کی جہتوں کے ادراک سے ہمارے مستقبل کی راہوں کا تعین ہو سکے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :