
لیبرز ڈے
ہفتہ 1 مئی 2021

سلیم ساقی
وہ کسی طوطے کی طرح فر فر اپنے والد سے تمام تر باتیں کئے جا رہا تھا اور اسکا والد اسکی رواداد سن کر سوچ کی اک گہری کھائی میں جا گرا تھا کیونکہ ایک تو رمضان المبارک کی وجہ سے جہاں پہلے ہی دیہاڑی ملنا بہت مشکل کام ہے اوپر سے کورونا الگ سے گلے کا طوق بنا ہوا ہے ایسے میں عید کی شاپنگ کرنا تو دور اسے یہ فکر بھی اندر ہی اندر کھائے جا رہی تھی کہ اگر کل بھی دیہاڑی نہ ملی تو گھر فاکوں کی نظر ہو جائے گا
یکم مئی جسے لیبر ڈے کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے اور عالمی چھٹی منائی جاتی ہے کسی بھی عالمی چھٹی کا مطلب ریسٹ نہیں ہوتا کہ چلو جی چھٹی مل گئی کیوں نا ریسٹ کی جائے بلکہ ہر عالمی چھٹی کسی مخصوص شخصیت،مخصوص ایونٹ یا کسی مخصوص طبقے سے لنکڈ ہوتی ہے اور عام عوام کو اس چھٹی کی وجہ بتا کر اس بات کی آگاہی اور شعور پیدا کیا جاتا ہے کہ آیا کہ اس کے پیچھے مقصد کیا ہے
اگر ہم یکم مئی کی بات کریں تو اسکا مقصد مزدور طبقے کی فریادیں سننا انکی داد رسی کرنا اور ایک نامور شخصیت یا وڈ وڈیرےکی حیثیت سے انکے حکومت پر عائد حق و حقوق کو حکومت سے لے کر ان تک پہنچانا ہے یعنی مزدور طبقے کی آواز بننا باتیں مزدور کی ہوں لیکن ہم انکی آواز بن کر بولیں انکے مسائل کا حل ڈھونڈیں انھیں حل کریں اور ان غرباء مساکین کی دعا لیں
لیکن اگر ہم حالات حاضرہ کو دیکھیں تو افسوس صدافوس کہ دن مزدور کا ہوتا ہے لیکن اپنے ہی دن پر وہ کام پر جاتا ہے اور ہم باقی عوام چھٹی مناتے ہیں چلیں پل بھر کو اگر ان تمام تر باتوں کو ایک طرف رکھ کر دیکھا جائے حق حقوق داد رسی کو بھی سائیڈ رکھ دیں اور غور کریں آیا کہ کیا ہم اپنے ذاتی معاملوں میں جہاں ہم اپنے مفاد اپنی غرض کی خاطر ان مزدوروں کو دیہاڑی پر لگاتے ہیں کیا ہم ان کے ساتھ انصاف برتتے ہیں؟
سارا دن مزدور کسی گدھے کا موافق اگر ہمارے کام میں جتا رہے اور شام کے وقت جاتے سمے جب وہ پیسے مانگنے ہمارے پاس آئے اور ہم کہہ دیں کہ بھئی آج تو سارے پیسے ماربل ٹائل سیمنٹ وغیرہ وغیرہ لانے میں خرچ ہو گئے تم یوں کرو کل لے لینا اب ایسے میں سوچا جائے تو ایک تو ہم اس مزدور کے ساتھ دغا بازی کر رہے ہیں دوسرا ہم غریب ماں اور چھوٹے چھوٹے غریب بچوں کی آہیں لے رہے ہیں کیو نکہ یہی مزدوری جو ہم آپ نے کل پہ رکھ چھوڑی اسی مزدوری سے ان بچوں اور اس ماں کا پیٹ بھرنا تھا اور تیسرا ہم اپنے نبی کریم(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کی حکم عدولی کر رہے ہیں اللہ کے نبی کا فرمان ہے
ترجمہ۔
(جاری ہے)
مزدور کی مزدوری اسکا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کر دیا کرو۔
یعنی کہ جب وہ آپکا کام اپنے مقررہ وقت پر ختم کر کے اپنے گھر کی راہ ناپنے لگے تب اسکے کہنے سے پہلے اسکا طے کردہ مزدوری اسکے ہاتھ تھما دی جائے لیکن ہم تو ٹھہرے ازل سے رفیق شیطان۔
''بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی''
جہاں ایک طرف جاب ہولڈر طبقہ کورونا کے پیش نظر گھر بیٹھے آرام سے اپنی منتھلی انکم وصول کر رہا ہے وہیں دوسری جانب مزدور طبقہ لاک ڈاؤں کے باعث دیہاڑی نہ ملنے کے کارن فاقوں کے دن کاٹ رہا ہے یہ سفید پوش طبقہ اگر بھوک سے مر بھی جائے گا تو بھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے گا۔
کیونکہ انھوں نے اپنا مائنڈ اس بات پر سیٹ کر رکھا ہوتا ہے چاہے روکھی ملی چاہے سوکھی ملی لیکن اپنے ہی چولھے کی ملی تو من و سلوی ہے
جیسا کہ الحمداللہ رمضان المبارک اپنے اختتام کی منزل کو ناپ رہا ہے عید الفطر ہماری دہلیز پر آنے کو کوشاں ہے ایسے میں صرف اپنا ہی نہیں بلکہ ان سفید پوش لوگوں کا بھی خیال رکھیں یہ نہ صرف انسانیت کے ناطے ہمارا فرض ہے بلکہ ہمارے رب کا حکم ہے آپ چاہیں عبادت و ازکار کے ڈھیر لگا لیں لیکن اگر آپکا غریب پڑوسی بھوکے پیٹ سو گیا تو یوں سمجھ لیں آپ کی تمام تر عبادت ضائع ہو گئی اور اس غریب کی غریبیت کا سوال بھی آپ سے ہی ہو گا کہ تم تو صاحب استطاعت تھے تم نے کیوں نا اس کی مدد کی کیوں کہ
''خدا حقوق اللہ تو معاف کر دے گا لیکن حقوق العباد کسی صورت نہیں''
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
سلیم ساقی کے کالمز
-
افزائش نسل کی بڑھوتری کے ثمرات و نقصانات
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
عشق مجازی سے عشق حقیقی
پیر 13 ستمبر 2021
-
''ہم زندہ جاوید کا ماتم نہیں کرتے''
منگل 24 اگست 2021
-
تھرڈ کلاسیے ایکٹرز
منگل 1 جون 2021
-
''جسد خاکی یہ ستم نہیں اچھا''
منگل 4 مئی 2021
-
لیبرز ڈے
ہفتہ 1 مئی 2021
-
رمضان کو بخشش کا فرمان کیسے بنائیں؟
منگل 27 اپریل 2021
-
کہاں کھو گیا وہ برگد کا پیڑ پرانا
ہفتہ 24 اپریل 2021
سلیم ساقی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.