
مغرب میں مسلمانوں کی نسل کشی
بدھ 16 جون 2021

سمیع الدین رضا
عالمی سطح پر اس واقعے کی شدید مذمت کی جارہی ہے- کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامو فوبیا کو کینیڈا سے ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے. اس دلخراش سانحے نے یہ بات تو واضع کردی ہے کہ مغربی ممالک میں مسلمانوں کو ان کے عقائد و نظریات کی بناء پر مسلسل ظلم و زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور مختلف طریقوں سے ان کی نسل کشی کی جارہی ہے۔
(جاری ہے)
کینیڈا میں ہونے والے اس سانحے نے یہ سوال بھی کھڑا کیا ہے کہ مسلمان کب تک اس مذہبی دہشت گردی کا نشانہ بن کر قتل ہوتے رہیں گے؟ کب تک مغربی سرزمین اسلاموفوبیا کے نام پر مسلمانوں کے خون سے رنگی جاتی رہے گی؟ یہ کوئی بہلا موقع نہیں ہے جب مسلمانوں کا خون بہا ہو. اس سے پہلے بھی کئی ایسے المناک واقعے پیش آچکے جن میں اسلاموفوبيا کا عنصر نمایاں رہا ہے۔ نیوزی لینڈ کی مسجد پر ہونے والا حملہ, جس میں کئی نمازی شہید ہوئے تھے اس بات کی درخشاں مثال ہے.
مذہبی دہشت گردی کے نام پر مسلمانوں کے قتل عام کے واقعات پریہ انسانی حقوق کے علمبردار ممالک کے حکمران اس بات کی مذمت تو کرتے ہیں کہ مسلمانوں کا اسلامو فوبیا کے نام پر قتل ایک ناقابل برداشت عمل ہے۔ مگر کوئی بھی مغربی حکمران مسلمانوں کی مذہلی آزادی کی ضمانت دینے کو تیار نہیں ہے۔ ان مغربي ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کی مذہبی و شخصی آزادی اور ان کی حفاظت یقینی بنانے کی ذمہ داری کس کی ہے ؟ اس سوال کا جواب دینے سے یہ مغربی انسانی حقوق کے علمبردار حکمران قاصر ہیں۔
اس صورتحال میں ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام امت مسلمہ کے حکمران ایک پیج پر جمع ہوں اور اسلاموفوبیا کی روک تھام اور مغربی ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے آواز اٹھائیں. دوسری طرف عالمی سطح پر بھی ایسی حکمت عملی اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جس سے مسلمانوں کی نسل کشی کی روک تھام ہو اور اسلامو فوبیا جیسے ناسور کا اس دنیا سے خاتمہ ہو۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
سمیع الدین رضا کے کالمز
-
کورونا کے بعد پیش خدمت ہے"ڈیلٹا" وائرس
پیر 26 جولائی 2021
-
گرین لائن منصوبہ اور کرپشن
جمعہ 23 جولائی 2021
-
افغانستان میں قیام امن کا مسئلہ !
پیر 19 جولائی 2021
-
بے گھر ہونے والےکہاں جائیں ؟
ہفتہ 17 جولائی 2021
-
پاکستان اور" گرے لسٹ"
پیر 12 جولائی 2021
-
ویلڈن وزیر اعظم عمران خان !
جمعرات 8 جولائی 2021
-
وفاقی "افزایشی" بجٹ 22-2021
منگل 29 جون 2021
-
سکھر ٹرین حادثہ: ایک تبصره
جمعرات 24 جون 2021
سمیع الدین رضا کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.