
کورونا کے بعد پیش خدمت ہے"ڈیلٹا" وائرس
پیر 26 جولائی 2021

سمیع الدین رضا
وائرس کی اس نئی قسم کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اگر احتیاط نہ کی جائے تو اسے خطرناک حد تک پھیلنے میں زیاده وقت نہیں لگے گا. اور حالات بھی اس طرف نشاندہی کررہے ہیں کیونکہ حالیہ دنوں میں کراچی شہر میں مثبت كيسز کی شرح 19 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ 7 جولائی تک اس شہر میں مثبت کیسز کی شرح محض 4 فیصد تھی.
یہ بات ٹھیک ہے کہ ملک میں اس وائرس کے خلاف ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔
(جاری ہے)
اس میں کوئی شک نہیں کہ اس ملك پر الله تعالی کا کوئی خاص کرم رہا ہے کہ وبا کی گذشته تین لہروں کے دوران محض ایک دفعہ لا ک ڈاؤن لگا اور پاکستان خوش قسمی نے اس وبا کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رہا۔ جس کا مشاہدہ ہمارے پڑوسی بھارت اور کچھ یورپی ممالک میں کیا گیا. بھارت میں تو اس وبا کی دوسری لہر کے دوران صورتحال اس حد تک خراب ہوگئی تھی کہ روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں لوگ اس وائرس کا شکار بنے اور ہزاروں لوگ موت کے شکار بنے. یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب بی جی پی حکومت کورونا وائرس کو اپنی حسن تدبیر سے شکست دینے کا دعوی کررہی تھی۔
پاکستانی عوام کی بات کی جائے تو ان میں سے اکثریت اس بات پر یقین رکھتی پائی گئی ہے کہ یہ وائرس اتنا خطرناک نہیں ہے جتنا میڈیا دکھا کر خوف وہراس پھیلا رہا ہے. مگر یہ بات درست نہیں ہے۔ اگر ہم ریکارڈز پر نظر دوڑائیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ بھارت میں 55 فیصد اموات اس" ڈیلٹا" وائرس کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔ یہ تو ہماری خوش قسمتی ہے کہ کورونا وائرس نے ہمارے ہاں اس قسم کی تباہی نہیں پھیلائی کا شکار باقی اقوام ہوئی ہیں.
اگر وقت سے پہلے احتیاطی تدابیر نہ کی گئی تو وائرس کی یہ نئی قسم پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا سکتی ہے۔ اس لیۓ حکومت اداروں کو چاہیے کہ وہ عوام کے درمیان اس نے وائرس کا شعور بیدار کریں اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں. اس کے ساتھ ساتھ ملک میں ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کی اور بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے.
الله تعالٰی ہم سب کو اس وائرس سمیت پر قسم کی وباؤں سے بچائے ! آمین
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
سمیع الدین رضا کے کالمز
-
کورونا کے بعد پیش خدمت ہے"ڈیلٹا" وائرس
پیر 26 جولائی 2021
-
گرین لائن منصوبہ اور کرپشن
جمعہ 23 جولائی 2021
-
افغانستان میں قیام امن کا مسئلہ !
پیر 19 جولائی 2021
-
بے گھر ہونے والےکہاں جائیں ؟
ہفتہ 17 جولائی 2021
-
پاکستان اور" گرے لسٹ"
پیر 12 جولائی 2021
-
ویلڈن وزیر اعظم عمران خان !
جمعرات 8 جولائی 2021
-
وفاقی "افزایشی" بجٹ 22-2021
منگل 29 جون 2021
-
سکھر ٹرین حادثہ: ایک تبصره
جمعرات 24 جون 2021
سمیع الدین رضا کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.