
سوالات جو نہ پوچھے جاسکے
ہفتہ 6 اگست 2016

شاہد سدھو
(جاری ہے)
۱۔ محترم قائد اعظم ثانی صاحب قوم آپ کے ذرائع آمدنی جاننا چاہتی ہے۔آپ پچیس سال پہلے کھیل کود کر ریٹائر ہوگئے تھے ، اس کے بعد آپ کے دولت خانے ، شاہی دستر خوان اور شاہی سواریوں کے اخراجات کے لئے کیا سبیل ہے۔
۲۔ آپ دوسروں پر تو الزام لگاتے رہے مگر اپنی آف شور کمپنی چھپا کر بیٹھے رہے جب تک یہ راز نہ کھل گیا۔ اسکی اصل وجہ کیا ہے۔
۳۔ ہسپتا ل کے بورڈ ممبراور آپ کے ذاتی دوست کی ملکیتی آف شور کمپنی میں اتنی بھاری رقم کیوں لگائی گئی ، جبکہ یہ کھلا کانفلکٹ آف انٹرسٹ کا بھی معاملہ تھا۔ عوام سے جمع شدہ زکوٰة ، صدقات، چندے کی رقم اپنے ذاتی دوست کو کاروبار کے لئے دینے کو آپ جائز سمجھتے ہیں۔
۴۔ ہسپتال کی ایک اور بورڈ ممبر جو آپکی ہمشیرہ بھی ہیں، انکی آف شور کمپنیوں اور بیرون ملک جائیداد کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے۔
۵۔آپ نے ڈکٹیٹر کی طرف سے ٹیکس چوروں کے لئے جاری کی گئی اسکیم میں اپنا فلیٹ ڈکلیئر کیا ۔ اسکی آپ کے پاس کیا اخلاقی توجیہ ہے۔
۶۔ آپ نے اپنا ذاتی گھر ہوتے ہوئے بھی درخواست میں گھر نہ ہونے کا جھوٹ لکھ کر پلاٹ لیا۔ یہ کونسی اخلاقیات اور کہاں کا انصاف ہے۔
۷۔ کیا آپ بے نامی ٹرانزیکشنز کو جائز سمجھتے ہیں۔ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو اسطرح کی ٹرانزیکشنز کی وجوہات کیا ہوتی ہیں۔
۸۔ آپ مختلف اوقات میں ایک کہانی بیان کرتے ہیں اور اگر آپ سے وضاحت چاہی جاتی ہے تو آپ غصے میں آجاتے ہیں۔ آج آپ یہ وضاحت کر ہی دیں۔ کہانی کا خلاصہ یہ ہے کہ آپ فرماتے ہیں ”آپ نے شادی کے بعد اپنی بیگم کو تین سو کنال کے محل کا تحفہ دینا تھا مگر آپ کے پاس پیسے نہیں تھے، لِہٰذا آپ نے اپنی بیگم ہی سے ادھار لے کر پلاٹ خریدا اور ان کو تحفہ دے دیا۔ پھر آپ نے لندن والا فلیٹ بیچ کر بیگم کا ادھار چُکایا۔ اور طلاق کے بعد وہ محل آپکی بیگم نے آپ کو تحفے میں دے دِیا“۔
۹۔ دوسروں سے آپ اثاثے ڈکلیئر کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں مگر آپ نے خود اپنے اثاثے چھپائے اور لندن والے فلیٹ اور آف شور کمپنی کا ذکر الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے گوشواروں میں نہیں کیا۔
۱۰۔ زیادہ نہ سہی صرف یہ بتادیں آپ نے گذشتہ دس برسوں میں کتنے بیرونی سفر کئے ہیں۔ آپ کی فرسٹ اور بزنس کلاس ٹریول اور فائیو اسٹار ہوٹلوں میں قیام و طعام کے اخراجات کہاں سے پورے کئے جاتے ہیں۔
۱۱۔گذشتہ کچھ سالوں سے آپ ایک شخص کا جہاز اور تحفے میں دی گئی لگژری گاڑی کثرت سے استعمال کرتے ہیں، اسی شخص کو آپ کی حکومت نے صوبے میں وسیع پیمانے پر حکومتی ٹھیکوں سے نوازا ہے۔ یہ شخص کھلے عام صوبائی حکومت کی شخصیات کو ہدایات بھی دیتا ہے۔ کیا یہ کانفلکٹ آف انٹرسٹ نہیں۔
۱۲۔ آپ فرماتے ہیں ، اگر آپ کے پاس اختیار آئے تو آپ صرف بیان نہیں دیں گے بلکہ بد عنوانوں کو جیل میں ڈالیں گے۔ کیا آپ بتائیں گے کہ آپ کے صوبے میں کتنے بدعنوان سیاستدان جیل گئے ہیں۔ ایزی لوڈ والے کس جیل میں ہیں۔ سب سے بھاری پرسنٹیج والے کس جیل میں ہیں۔اب تک لوٹی ہوئی کتنی قومی دولت بر آمد ہوئی ہے۔
۱۳۔ جس پارٹی کے وزراء کو بد عنوانی کے الزامات پر کابینہ سے نکالاگیا تھا ان پر کتنے مقدمے درج کئے گئے اور کونسی عدالتوں سے بری ہونے کی وجہ سے انہیں دوبارہ کابینہ میں لیا گیا ہے۔
۱۴۔ یہ کونسی گیدڑ سنگھی ہے کہ سب سے بھاری پارٹی کا ہر بدعنوان سیاستدان آپ کی پارٹی میں شامل ہوتے ہی نہ صرف صاف شفاف ہوجاتا ہے بلکہ دیرینہ لیڈروں اور کارکنوں کو کہنی مارتے ہوئے الیکشن لڑنے کا ٹکٹ بھی حاصل کر لیتا ہے۔
۱۵۔ آپ نے سب سے بھاری پرسنٹیج والوں کے وزیر اعظم سے کالج کا افتتاح کر وانے سے پہلے اُن کے اثاثے چیک کر لئے تھے۔
۱۶۔ سب سے بھاری پرسنٹیج والوں کے ساتھ مل کر تحریک چلانے سے پہلے کیا آپ نے ان کے بچہ لیڈر اور لیڈر کے والد کے پاکستان، فرانس، برطانیہ ، دبئی وغیرہ میں موجود اثاثے چیک کر لئے ہیں۔کیا آپ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ سب سے بھاری پر سنٹیج والوں کا ڈکٹیٹر سے کوئی این آر او ہُوا تھا۔
۱۷۔ آپ نے سیاسی جوڑ توڑ کرنے سے پہلے کیا اپنے کینیڈوی کزن کے ذرائع آمدن کی تصدیق کر لی ہے۔ کیا آپ اس کزن کے مشن اور خیالات سے متفق ہیں۔ کیا آپ اپنے اور اپنے کزن کے جلسوں اور دھرنوں میں کسی ٹھیکیدار کی سرمایہ کاری کو جائز سمجھتے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
شاہد سدھو کے کالمز
-
مشرقی پاکستان اور ایک بنگالی فوجی افسر کا نقطہ نظر
بدھ 15 دسمبر 2021
-
مشرقی پاکستان اور جنرل ایوب خان
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
مشرقی پاکستان اور اسکندر مرزا
منگل 7 دسمبر 2021
-
سیاسی حقیقت
ہفتہ 13 مارچ 2021
-
کون کتنا ٹیکس دیتا ہے
ہفتہ 6 مارچ 2021
-
جہان درشن
ہفتہ 27 فروری 2021
-
سقوطِ مشرقی پاکستان نا گزیر تھا؟
بدھ 16 دسمبر 2020
-
معجزے ہو رہے ہیں
جمعہ 4 دسمبر 2020
شاہد سدھو کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.