ابھی وقت ہے جوانوں
منگل دسمبر

شیراز حسین
(جاری ہے)
وقت ابھی بھی ہے آپ خود کو بدل سکتے ہیں، حضرت محمد ﷺ فرما تے ہیں جس نے کوشش کی اس نے پالیا۔
شاید ابھی آپ کو سمجھ آگئی ہوگی کہ دنیا میں کامیابی اور ناکامی کی اصل وجہ کیا ہے؟میں تو اتنا کہہ سکتا ہوں کہ جب تک آپ زندہ ہے آپ محنت کریں اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ ہمیں موت کی خبر ہے بلکہ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ جب تک آپ اس دنیا میں ہے آپ کو آن تک محنت کرنی چاہیئے، اس زندگی میں کامیاب لوگ آخر کامیاب کیوں ہیں؟ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ وہ بچپن سے سوچتا ہے کہ اللہ نے ہمیں کسی خاص مقصد کیلئے بنایا ہے، میں دنیا سے مختلف اس لیئے ہوں کیونکہ مجھے کچھ الگ کرنا ہے کچھ نیا کرنا ہے اور ہمیشہ یہ سوچ کر آگے بڑھتا ہے کہ جو کچھ میں سوچ سکتا ہوں میں اسے حاصل کرسکتا ہوں،کامیاب انسان خود آگے بڑھتاہے وہ لوگوں سے امیدوں وابستہ نہیں رکھتا وہ صرف اللہ پر یقین رکھتاہے اور اللہ تعائی سے کامیابی کیلئے دعائیں مانگتا ہے، کامیاب انسان لوگوں کے سامنے نہیں روتا وہ صرف سجدوں میں روتا ہے اس لیئے اللہ اس کو کبھی تقدیر پہ رونے نہیں دیتا، وہ صرف اللہ کے آگے جھکتاہے اس لیئے اللہ اس کو دنیا کے سامنے جھکنے نہیں دیتا۔جو لوگ زندگی میں کامیابی حاصل کر لیتے ہیں ان کے سامنے ایک منزل ہوتی ہے اور وہ منزل کو حاصل کرنے کیلئے حالات سے لڑتا ہے، ان کے سامنے ہزاروں مشکلیں آتی ہے وہ اس کا مقابلہ کرتا ہے، دنیا اس کو نیچا دکھاتی ہے پھر بھی وہ آگے بڑھتاہے، کبھی کبھی تو وہ اتنا نا امید ہو جاتا ہے کہ ایک جگہ پر بیٹھ کر خود کے ساتھ روتے ہوئے یہ کہتا ہے کہ اب میں کچھ نہیں کرسکتاکیونکہ یہ دنیا بہت ظالم ہے لیکن ایک بار پھر سے اٹھتاہے اور اپنی منزل کو حاصل کرنے کیلئے دن رات ایک کرتاہے اور ایک وقت آتا ہے کہ وہ کامیاب ہوجاتاہے۔ پھر لوگ اس کے اوپر تنقید کرتے ہیں، اس کو گالیاں دیتے ہیں ابھی آپ یہی سوچ رہے ہونگے کہ یہ کون لوگ ہیں؟ یہ وہی لوگ ہیں جو ہمیشہ اپنی ناکامی کا ملبہ دوسروں پر ڈالتے ہیں اور آخر میں ان کے پاس کاش،اگر،مگر جیسے الفاظ رہ جاتے ہیں۔ ایسے لوگ حالات سے ڈر جاتے ہیں،لوگوں کے ڈر سے اپنے فیصلے بدل دیتے ہیں اور منزل سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں، وقت ابھی بھی ہے آئیں اٹھیں اور ایک نئی شروعات کریں اور برے دنوں سے ڈرنا چھوڑ دے کیونکہ اللہ جب بہترین سے نوازتا ہے تو پہلے بدترین سے گزارتا ہے۔ دنیا کے تمام کامیاب افراد آپ ہی کی طرح انسان ہیں، یقین جانیں ایسا ممکن ہے کہ آپ بھی ایک کامیاب انسان بن سکتے ہیں صرف بات اتنی ہے کہ اپنی سوچ اور خیالات کو وسعت دو رکھوں اور آپ نے تو سنا ہوگا کہ جیسے خیالات اور توقعات ویسے ہی زندگی۔تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
Your Thoughts and Comments
Urdu Column Abhi Waqt Hai Jawanoo Column By Sheraz Hussain, the column was published on 01 December 2020. Sheraz Hussain has written 5 columns on Urdu Point. Read all columns written by Sheraz Hussain on the site, related to politics, social issues and international affairs with in depth analysis and research.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.