
مسئلہ کشمیرپرثالثی کی پیشکش یالالی پاپ
جمعرات 1 اگست 2019

عمر خان جوزوی
(جاری ہے)
کپتان کی صورت میں دل ودنیاکے کالوں کے ساتھ مغربی گوروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کی ایک جھلک دیکھنے کی بھی امیدتھی مگراب۔
۔؟اب تو وہ بھی ٹوٹ گئی۔وزیراعظم عمران خان کاحالیہ دورہ امریکہ بطورایک سیاستدان اورپارٹی قائدتوکامیاب رہاکیونکہ امریکہ جیسے گوروں کے دیس میں ہزاروں افرادکوسبزہلالی پرچم کے سائے تلے جمع کرناواقعی کوئی بچوں کاکھیل نہیں۔اس لئے امریکہ میں کپتان کے کامیاب جلسے کی جتنی بھی تعریف وتحسین کی جائے وہ کم ہے لیکن دوسری طرف بطورحکمران عمران خان اپنے دل وخیالات کی روشنی میں ایک کامیاب دورہ کرنے میں یقینی طورپرناکام مکمل ناکام رہے کیونکہ بادشاہ سلامت سے اپنی پہلی ملاقات میں ہمارے کپتان بھی سابق وزیراعظم نوازشریف،آصف علی زرداری اوردیگرحکمرانوں کے رسم ورواج اورروایات کوتوڑنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔22سال سے قوم کوخودداری،غیرت،حمیت ،ایمانداری اوربہادری کادرس دینے والے وائٹ ہاؤس میں داخل ہوتے ہی پھرخودیہ سب کچھ بھول گئے۔ قوم کوبڑی امیداورتوقع تھی کہ وزیراعظم عمران خان صدرٹرمپ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کراگلاپچھلاساراحساب وکتاب برابرکردیں گے لیکن اس بھولی بھالی قوم کوکیاپتہ ۔۔؟کہ اقتدارکی مستی اورحکمرانی کانشہ یہ توشیرکوبھی گیدڑکے سامنے دم ہلانے پرمجبورکردیتی ہے۔ ماناکہ وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طرح پرچی سامنے رکھ کرامریکی صدرسے بات نہیں کی لیکن یہ بھی توایک حقیقت ہے کہ وزیراعظم پرچی کے بغیربھی صدرٹرمپ کے سامنے دل وضمیرکی کوئی بات نہیں کرسکے۔کہنے والے توکہتے ہیں کہ سابق بزدل اورڈرپوک حکمرانوں کی طرح دورہ امریکہ کے موقع پروزیراعظم عمران خان کے دل ودماغ پربھی خوف اورپریشانی کایہ بھوت سواررہاکہ کہیں بادشاہ سلامت کی کسی بات سے دل آزاری اورگستاخی نہ ہو۔اس لئے دل وضمیرکی باتوں کودل کی قبرمیں دفن کرکے بادشاہ سلامت سے پہلی ملاقات میں جی جی کے تھڑکے سے لبریزخوش ذائقہ اورخوشبودارباتوں پرہی اکتفاکیاگیا۔بہرحال جواس دورے کوسیاسی اورسفارتی دونوں لحاظ سے کامیاب قراردے کرناچ رہے ہیں اللہ کرے وہ اسی طرح ناچتے رہیں کیونکہ یہ بات بات پرناچناان کاحق ہے اورہمیں ویسے بھی اس سے کوئی تکلیف اورپریشانی نہیں لیکن اتناضرورکہتے ہیں کہ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات یاامریکہ کی جانب سے کسی امدادکااعلان یہ کوئی بڑی بات نہیں ۔دہشتگردی کے خلاف نام نہادجنگ کواپنے کندھوں پرلے کرہم نے امریکہ کی خاطرجوکچھ کیاصدرٹرمپ کیا۔امریکہ کاکوئی بھی گورا ہمارے اس احسان کابدلہ کبھی نہیں چکاسکتا۔دہشتگردی کے خلاف نام نہادجنگ کی وجہ سے ہی تویہ خطہ آگ وبارودکاڈھیربنا۔ہمارے ہزاروں فوجی جوان اورعام شہری اسی دہشتگردی کانشانہ بن کرہم سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جداہوئے۔امریکہ جی کی وجہ سے ہی توہمارایہ ہستابستاگلستان قبرستان میں تبدیل ہوااورہماری ہزاروں مائیں ممتااوربچے باپ کی شفقت سے محروم ہوئے۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کودکراپنے پھول جیسے بچوں اورشہزادوں جیسے ہزاروں جوانوں کے جنازے ہم نے اٹھائے۔معیشت ہماری تباہ ہوئی ۔امن ہماراداؤپرلگالیکن پھربھی گلے اورشکوے بادشاہ سلامت کوہم سے ہیں ۔واہ کیاعجب انصاف اور احسان کاکیازبردست بدلہ ہے۔۔؟پاکستان کے سابق حکمران ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہے تھے یاانہوں نے تعاون نہیں کیا۔امریکی صدرکی جانب سے یہ گلہ اورشکوہ کیاہماری ان لازوال قربانیوں سے انکارنہیں۔۔؟ ہمارے سابق حکمرانوں نے اگرامریکہ کی غلامی نہیں کی توپھرامریکہ اس خطے کاٹھیکیدارکیسے بنا۔۔؟مسٹرٹرمپ پوری دنیامیں کوئی ایک فرد،گروہ یاکوئی ملک ایسادکھائیں جس نے ہم سے زیادہ گوروں کے لئے قربانیاں دی ہوں ۔اللہ شاہدہے کہ امریکی محبت میں توہم پھراپنوں اوربیگانوں میں بھی کوئی تمیز نہیں کرسکے۔ماضی قریب اوربعیدمیں ہمارے حکمران توامریکی غلامی میں اس قدرمگن رہے کہ انہیں پھراپنی عزت،وقار،خودداری اورایمانداری تک بھی یادنہیں رہی۔ڈاکٹرعافیہ صدیقی یہ امریکہ نہیں ہماری عزت تھی اورہے۔عافیہ صدیقی گناہ گارہے یاپرہیزگاروہ الگ مسئلہ ہے لیکن ہمارے حکمرانوں نے اپنی یہ عزت تو اپنے ہاتھوں ہی امریکہ کودی نا ۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کوہم صرف اس لئے ناکامی کی نظروں سے دیکھتے ہیں کہ ہمارے کپتان کوٹرمپ کی سننی نہیں بلکہ ایک کپتان کی طرح انہیں کھری کھری سنانی چاہئے تھیں۔ہم نے توامریکہ کے لئے اپناسب کچھ داؤپرلگایامگرامریکہ نے ہمارے لئے کیاکیا۔۔؟صدرٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیرپرثالثی کی پیشکش یہ تووہ لالی پاپ ہے جویہاں ہمارے چھوٹے چھوٹے سیاستدان بھی گلی محلوں میں روزانہ ہزاروں اورلاکھوں کے حساب سے تقسیم کرتے ہیں ۔مسئلہ کشمیریہ کل کاکوئی مسئلہ تو نہیں۔اس مسئلے پرتوسترسال سے ہزاروں اورلاکھوں بے گناہ کشمیری اپنی جانیں قربان کرچکے ہیں۔مظلوم کشمیریوں کی چیخیں اوربھارتی جارحیت وبربریت کی پھڑپھڑاہٹ توبرسوں سے پوری دنیامیں سنائی دے رہی ہے۔کیاامریکہ اس ظلم سے ابھی تک بے خبررہا۔۔؟صدرٹرمپ کومسئلہ کشمیرکے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کابھی کیاکوئی علم نہیں ۔۔؟وہ امریکہ جن کی بھوکی آنکھوں سے عراق،افغانستان اورلیبیامیں زمین کے اندرتیل ودیگرذخائربھی پوشیدہ نہ رہے وہ بھلااتنے بڑے مسئلے اورظلم سے کیسے بے خبررہ سکتاہے۔۔؟حقیقت تویہ ہے کہ مودی کے یاروں اوربھارت کے وفاداروں کو کشمیرکے اندربھارتی مظالم کبھی مظالم محسوس ہی نہ ہوئے۔امریکہ کی تویہ خواہش ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیرمیں اسی طرح الجھارہے۔اس لئے اقوام متحدہ کی واضح قراردادوں کے باوجوداس مسئلے کوکبھی سنجیدگی کے ساتھ لیاہی نہیں گیا۔امریکہ اس وقت افغانستان میں بری طرح پھنس چکاہے ۔تمام تروسائل استعمال کرنے اورایڑی چوٹی کازورلگانے کے باوجودوقت کے سپرپاورکوافغانستان سے بھاگنے کاکوئی موقع مل رہاہے اورنہ ہی فرارہونے کے لئے کوئی راستہ۔افغان جنگ نے امریکہ کی کمرتوڑکے رکھ دی ہے۔امریکہ اگرمزیدچندسال تک افغانستان میں اسی طرح پھنسارہاتوپھربہت جلدمسٹرٹرمپ جیسے لوگ بھی امریکہ میں خاک چھاننے پرمجبورہوجائیں گے ۔اس لئے ماضی کی طرح اب ایک بارپھرہمیں نہیں امریکہ کوہمارے کندھے کی ضرورت درپیش آئی ہے اوراسی وجہ سے امریکہ ہمیں مسئلہ کشمیرپرثالثی کی میٹھی گولی دے کرہمارے ذریعے اپنی عزت بچاناچاہتاہے۔ یہ سچ کہ خطے میں چوہدراہٹ کی وجہ سے اگرامریکہ سچے دل سے چاہے تومسئلہ کشمیرکے پرامن اورقابل قبول حل میں اپناکلیدی کرداراداکرسکتاہے لیکن بظاہرایساممکن دکھائی نہیں دے رہاکیونکہ امریکہ مسئلہ کشمیرکے حل میں کبھی سنجیدہ تھااورنہ اب ہے۔صدرٹرمپ کی جانب سے ثالثی کی تازہ پیشکش یہ افغان مسئلے پرہماراکندھاحاصل کرنے کے لئے ایک بہانہ یاایک دانہ ہے۔طاقت کے نشے میں مدہوش ٹرمپ جیسے گورے اللہ کی رضاکیلئے کبھی سانپ نہیں مارتے۔پھربھارتی سانپ توان کااپناپالاہواہے۔یہ ہماری خاطراس اژدھے کوکیسے ماریں گے۔۔؟اس لئے امریکہ کے ساتھ دوستی کانیاسفرشروع کرنے سے پہلے ہمیں سابقہ تجربات اورزمینی حقائق کوسامنے رکھناچاہئے کہیں ایسانہ ہوکہ امریکہ ایک بارپھرہماراکندھااستعمال کرکے آگے نکل جائے اورہم پھرہاتھ ملتے رہ جائیں ۔ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عمر خان جوزوی کے کالمز
-
دینی مدارس کاموسم بہار
ہفتہ 19 فروری 2022
-
اصل ایوارڈ توعوام دیں گے
منگل 15 فروری 2022
-
5فروری۔۔یوم یکجہتی کشمیر؟
ہفتہ 5 فروری 2022
-
تبدیلی۔۔ہمیشہ یادرہے گی
جمعرات 3 فروری 2022
-
عوام کے اصل مجرم
جمعرات 27 جنوری 2022
-
ایک کالم بہنوں کے نام
جمعرات 20 جنوری 2022
-
مری میں انسانیت کاقتل
منگل 11 جنوری 2022
-
منی بجٹ۔۔عوام کامزیدامتحان نہ لیں
بدھ 5 جنوری 2022
عمر خان جوزوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.