
نماز تراویح کے لئے کیسی مشاورت؟
ہفتہ 18 اپریل 2020

ذیشان نور خلجی
(جاری ہے)
اگر سعودی عرب اپنی مذہبی جذباتیت کو لے کے ان مقامات کو بند نہ کرتا تو اس وقت امت مسلمہ بہت بڑی تباہی سے دو چار ہوتی۔
اس کے علاوہ ایران نے بھی اپنی زیارات اور شہداء کربلا کے روضے بند کر دیے ہوئے ہیں تاکہ زائرین کے ذریعے وائرس پھیل کر باقی دنیا میں نہ جائے۔ لیکن پاکستان میں ایک طبقہ ایسا بھی پایا جاتا ہے جس کی منطق ہمیشہ سے نرالی رہی ہے اور اس دفعہ بھی جب حکومت نے مساجد میں باجماعت نماز ادا کرنے پر پابندی لگائی تو ان لوگوں کی طرف سے ایک شور بلند ہوا۔ گو حکومت نے یہ اجازت دے رکھی تھی کہ مساجد کے خادمین با جماعت نماز کا اہتمام کر سکتے ہیں ایسے ایک مسلم معاشرے کے شعائر اذان اور نماز بھی قائم رہیں گے اور وائرس کا پھیلائو بھی نہیں ہوگا۔ لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ بہت سے مقامات پر جمعہ کے اجتماعات بھی منعقد کئے گئے ہیں اور جب پولیس نے ان نمازیوں کو روکنے کی کوشش کی تو اسے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ اگلے دن کی بات ہے کراچی کے علاقے پیر آباد کی ایک جامع مسجد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی گئی۔ جس پر علاقہ ایس ایچ او نے موقع پر پہنچ کر انہیں روکنا چاہا تو نمازی حضرات نے شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا اور یہ خیال بھی نہ کیا کہ ایک خاتون پر ہاتھ اٹھا رہے ہیں۔اور اب وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ نماز تراویح کے لئے ہم پھر سے علماء اکرام سے مشورہ کریں گے۔ یعنی کی گئی غلطی کو پھر سے دوہرایا جائے گا۔ جناب وزیر صاحب ! آپ اس صورت میں ان حضرات سے مشورہ کریں اگر پہلے ان کے مشورے سے کچھ فائدہ ہوا ہے۔ اور ویسے بھی ایک عام سوجھ بوجھ کا حامل شخص بھی اس بات کا ادراک رکھتا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ کسی بھی قسم کا اجتماع سراسر ہلاکت پر مبنی ہے تو نماز تراویح کو قائم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اور ایسے میں اس پر کوئی دو رائے ہونی ہی نہیں چاہیے۔ ویسے بھی آپ جن حضرات سے مشاورت کی سوچ رہے ہیں یہ تو وہ لوگ ہیں جو کبھی ایک چاند پر متفق نہیں ہو سکے تو یہ حکومت وقت کو کیا ڈائریکشن دیں گے؟ اس لئے آپ کو چاہیے کہ خود دو ٹوک موقف اپنائیں اور نماز تراویح پر نیک نیتی سے پابندی عائد کریں۔ زندگی رہی تو یہ رمضان آتے ہی رہیں گے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ذیشان نور خلجی کے کالمز
-
امام صاحبان کے غلط رویے
بدھ 6 اکتوبر 2021
-
مساجد کے دروازے خواتین پر کھولے جائیں
منگل 28 ستمبر 2021
-
اللہ میاں صاحب ! کہاں گئے آپ ؟
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
مندر کے بعد مسجد بھی گرے گی
پیر 9 اگست 2021
-
جانوروں کے ابو نہ بنیے
جمعہ 23 جولائی 2021
-
عثمان مرزا کیس کے وکٹمز کو معاف رکھیے
ہفتہ 17 جولائی 2021
-
بیٹیوں کو تحفظ دیجیے
پیر 28 جون 2021
-
مساجد کی ویرانی اچھی لگتی ہے
پیر 7 جون 2021
ذیشان نور خلجی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.