پیپلز پارٹی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی ،ْ کارکن الیکشن کی تیاری کریں ‘ میر یونس
اتوار 24 جون 2018 15:10
(جاری ہے)
میر محمد یونس نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے کارکنوں کے علاوہ پارٹی قیادت کی قربانی دے کر ملک میں جمہوریت کا عمل قائم کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے اور عوام کی فلا ح بہبود کیلئے ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کئی اہم انٹرنیشنل کانفرنسوں میں بھی شرکت کے علاوہ خطاب کیا جس میں عالمی دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر پر پڑی ۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی انشاء اللہ بھاری اکثریت سے جیت کر آئندہ اپنی حکومت بنائے گی کیونکہ عوام دیگر جماعتو ں سے تنگ آکر پیپلزپارٹی کی طرف آرہے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے جو پاکستان کے مختلف شہروں میں رہائش پذیر ہیں اُن سے گزارش کی جاتی ہے کہ پیپلزپارٹی کو جتوانے کیلئے انتخابی مہم کے ذریعے ذیادہ سے ذیادہ ووٹ دلائیں تاکہ چیئرمین بلاول بھٹو جو اپنے نانا شہید ذولفقار علی بھٹو اور والدہ شہید رانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی امیدوں پر پورا اترتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ پاکستان اور آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی ،پیپلزپارٹی کی جانب سے صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر،سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی قائد سردار جاوید ایوب اور جنرل سیکرٹری فیصل راٹھور سمیت ضلعی صدر بازل نقوی سمیت دیگر سینئر رہنمائوں کی پاکستان پیپلزپارٹی کا انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا قابل تحسین ہے ، مبارکباد کے مستحق ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ کارکن تیاری کرلیں انشاء اللہ بہت جلد پاکستان اور آزادکشمیر میں حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.