پاکستانی سیاستدان خارجہ پالیسی اور سیاسی مہم میں مسئلہ کشمیر کے حل کو سر فہرست رکھیں،صدر آزاد کشمیر

اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر جامع رپورٹ بھارت کی بڑی ناکامی ہے،بھارت ڈھٹائی کے ساتھ گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی منزل آزادی ہے ، وہ ہر حال میں حاصل کر کے رہیں گے،بھارت تیزی سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، پاکستان سٹیٹس کو برقرار رکھنے کی پالیسی بنائے گا تو یہ بدترین جرم ہوگا صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا تعزیتی ریفرنس سے خطاب

منگل 26 جون 2018 15:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاستدان خارجہ پالیسی اور سیاسی مہم میں مسئلہ کشمیر کے حل کو سر فہرست رکھیں،اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر جامع رپورٹ کا شائع ہونا بھارت کی بڑی ناکامی ہے،بھارت بڑی ڈھٹائی کے ساتھ گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی منزل آزادی ہے جو وہ ہر حال میں حاصل کر کے رہیں گے،بھارت بہت تیزی کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے اس موقع پر اگر پاکستان سٹیٹس کو برقرار رکھنے کی پالیسی بنائے گا تو یہ بدترین جرم ہوگا۔

وہ منگل کو یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں شہید صحافی شجاعت بخاری کی یاد میںمنعقد کیے گئے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر ہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر رپورٹ کا شائع ہونا بھارت کی بڑی ناکامی ہے۔ بھارت نے اس رپورٹ پر مایوسی کو چھپانے کیلئے شجاعت بخاری کو قتل کیا ۔ کشمیری کئی دہائیوں سے آذادی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، شجاعت بخاری کی شہادت سے آزادی کیلئے جاری جدوجہد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

آخر کار مقبوضہ کشمیر کے عوام کی منزل آزادی ہے جو وہ ہر حال میں حاصل کر کے رہیں گے۔اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق تنازعات کی صورتحال میں بھی صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے لیکن بھارت بڑی ڈھٹائی کے ساتھ گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ وسیع پیمانے پر لابنگ کے باوجود اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر رپورٹ کا شائع ہوناپاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی فتح ہے۔

بھارت بہت تیزی کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے اس موقع پر اگر پاکستان سٹیٹس کو برقرار رکھنے کی پالیسی بنائے گا تو یہ بدترین جرم ہوگا۔ پاکستانی سیاستدانوں کو ملکی خارجہ پالیسی اور اپنی سیاسی مہم میں مسئلہ کشمیر کے حل کو سر فہرست رکھنا چاہیے۔ ہم شجاعت بخاری کا مشن ہر حال میں جاری رکھیں گے اور ان کے مشن کو مکمل کرنے کیلئے اپنی جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں پہلے بھی کامیاب نہیں ہو سکی اور اب کورنر راج کے نفاذ کے بعد بھی کامیاب نہیں ہو سکے گی۔ بھارت دہشتگرد ملک ہو جو نہتے کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کر رہا ہے، بین الاقوامی اس مسئلے کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو ڈالی