Live Updates

احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کیخلاف فیصلے پر سیاسی رہنمائوں کا رد عمل

تاریخ میں پہلی بار کسی بڑے کو سزا ہوئی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں،شیخ رشید فیصلے سے نواز شریف کوفائدہ ہوگا، یہ فیصلہ تین مہینے پہلے آنا چاہیے تھا،خورشید شاہ ، نواز شریف کیخلاف فیصلہ انتخابات پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیے،سراج الحق، اب سے بڑے بڑے ڈاکو اسمبلی میں نہیں جائیں گے اور وزیر نہیں بنیں گے،عمران خان ، 25جولائی کو عوام کا فیصلہ آئے گاجو نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیگی، فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا،خواجہ آصف ،نواز شریف ملک میںآئیں اور اس جنگ کو تیزی سے لڑیں، وزیر اعظم پھانسی بھی چڑھے، جیل بھی گئے، قربانیاں دینا پڑتی ہیں، سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے پر ردعمل

جمعہ 6 جولائی 2018 20:31

احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کیخلاف فیصلے پر سیاسی رہنمائوں کا ..
لاہور/ملتان/سوات/مردان /سکھر/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2018ء) احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف،انکی صاحبزادی مریم نواز اور دامام کیپٹن (ر)محمد صفدر کو سزا پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نواز شریف کے خلاف فیصلے کے وقت کو غلط قرار دے دیا۔

فیصلے کے حوالے سے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اس فیصلے سے نواز شریف کوفائدہ ہوگا، یہ فیصلہ تین مہینے پہلے آنا چاہیے تھا۔خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کے وقت یہ فیصلہ کئی معنی نکالے گا،نواز شریف پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے اور پاناما کا فیصلہ اسمبلی میں لاتے تو یہ وقت نہ دیکھتے۔

(جاری ہے)

فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئیعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار کسی بڑے کو سزا ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں، شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف پر بھی مقدمات ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے جس عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ان سے چاہیں گے کہ وہ سڑکوں پر نکلیں۔فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف فیصلہ انتخابات پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیے۔

مردان میں گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ایک فرد کیخلاف فیصلے سے انتخابات آگے پیچھے نہیں ہونے چاہئیں۔سراج الحق نے کہا کہ پاناما لیکس کے بعد ہم نے 436افراد کے نام پیش کردیے تھے، ان افراد کیخلاف عدالتی کارروائی چیونٹی کی رفتار سیبھی کم ہے، قوم چاہتی ہیکہ احتساب ہو تو سب کا ہو۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکرگزار ہوں 22سال پہلے یہ جدوجہد شروع کی، پہلی مرتبہ ایک طاقتور کو ملک کے انصاف کے نظام نے سزا دی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے صرف کمزور لوگ جیلوں میں جاتے تھے اور طاقتور لوگوں کو پاکستان کے ادارے نہیں پکڑ سکتے تھے، آج سارے پاکستانیوں کو شکر ادا کرنا چاہیے کیونکہ یہ نئے پاکستان کی شروعات ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اب سے بڑے بڑے ڈاکو اسمبلی میں نہیں جائیں گے اور وزیر نہیں بنیں گے، بڑے ڈاکو اب جیلوں میں جائیں گے، انہیں سزائیں ہوں گی، امید ہے 26جولائی کو پاکستان میں نئے پاکستان کا سورج اگے گا۔

رہنما مسلم لیگ(ن)مریم اورنگزیب نیمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے، ایسے فیصلے آتے رہے ہیں، تاریخ ان کا جواب دیگی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کو نہ پہلے اور نہ اب اس فیصلے سے فرق پڑے گا۔سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کو عوام کا فیصلہ آئے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اس فیصلے میں پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے، عوام نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے گی، عوام بھرپور محنت کرکے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے۔انہوں نے کہا کہ فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف محنت کررہے ہیں لیکن نوازشریف کی کمی پوری نہیں ہوسکتی۔

جاویدہاشمی نے کہا کہ مشورہ ہے نواز شریف آئیں اور اس جنگ کو تیزی سے لڑیں، وزیر اعظم پہانسی بہی چڑہے، جیل بھی گئے، قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف واپس آر عدالتوں ا سامنا ریں، فیصلے سے نواز شریف اور مریم کے لیے ہمدردی کی لہر اٹھے گی، پاستانی قانون ے تحت سزا پر فوری ضمانت ہوجاتی ہے۔خیال رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 11اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8جب کہ داماد کیپٹن (ر)صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلے میں نوازشریف کو 80لاکھ پانڈ اور مریم نواز کو 20 لاکھ پانڈ جرمانہ بھی کیا اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو ضبط کرنے کا بھی حکم دیا جبکہ عدالت نے کیپٹن(ر)صفدر پر جرمانہ نہیں کیا ہے۔عدالت نے کہا کہ حسن اور حسین مفرور ہیں انہیں اشتہاری ملزم قرار دیا جائے اور دونوں کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات