
اٴْمیدواروں کے زیر سماعت مقدمات کے باعث کچھ حلقوں کے انتخابات میں تاخیر متوقع
عدالتوں میں مجموعی طور پر 108 انتخابی امیدواروں کے مقدمات زیر سماعت ہیں، صرف 81 مقدمات سندھ میں ہیں، جس پر کمیشن کو دباؤ کا سامنا ہے کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے متعدد حلقوں کے لیے بیلٹ پیپر کی پرینٹنگ جزوی طور پر روک دی جائے،ای سی پی
منگل 17 جولائی 2018 15:47

(جاری ہے)
واضح رہے کہ ایپلیٹ ٹریبیونل نے نثاراحمد کھوڑو کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں تین کے بجائے دو اہلیہ کا ذکر کیا اور مکمل اثاثے ظاہرنہیں کیے تھے جس کی بنیاد پر ٹریبیونل نے حلقہ 11 (لاڑکانہ) سے نثار احمد کھوڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔
بعدازاں نثار احمد کھوڑو نے ٹریبیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکر رکھی ہے۔سکھر بینچ میں انتخابی امیداروں کے تقریباً 14 مقدمات زیر سماعت ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے منظور حسین وسان کا کاغذات نامزدگی کی منظوری سے متعلق مقدمہ زیر سماعت ہے تاہم ان کے کیس کی اگلی سماعت 18 جولائی ہے۔منظور حسین وسان پی ایس 27 (خیرپور) سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں تاہم دبئی میں مبینہ اثاثے چھپانے کی بنیاد پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے۔سندھ ہائی کورٹ کی کراچی بینچ میں تقریباً 37 انتخابی امیدواروں کے مقدمات زیرسماعت ہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ متعدد مقدمات میں اگلی سماعت کی تاریخ واضح نہیں جس کے نتیجے میں الیکشن میں تاخیر کے خدشات گہرے ہو رہے ہیں۔پنجاب میں کاغذات نامزدگی سے متعلق 22 مقدمات ریٹرنگ افسران اور ٹریبیونل میں زیر سماعت ہیں، جس میں سید فدا حسین (این اے 115، جھنگ)، میاں محمد منیر (این اے 126، لاہور) اور زیب (این اے 131، لاہور) کاغذات نامزدگی پر فیصلے کا انتظار کررہے ہیں۔بلوچستان میں 5 مقدمات ہیں تاہم خیبر پختونخوا ہائی کورٹ میں کوئی پٹیشن زیر سماعت نہیں ہے۔اس حوالے سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیشن اینڈ ٹرانسپیرنسی کے صدر احمد بلال محبوب نے بتایا کہ پاکستان میں بھارت کی طرح الیکڑول اور پارلیمانی نظام ہے، ادھر ریٹرنگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے اور الیکشن کے بعد ہی انتخابی پٹیشن دائر کر سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں پناہ گزینوں کی خیمہ بستیوں پر اسرائیلی حملے تشویشناک، یو این ادارہ
-
لبنان: جنگ زدہ لوگوں کو بڑے پیمانے پر فوری مدد درکار، یو این
-
شام میں متشدد کارروائیاں اور اسرائیلی حملے ناقابل قبول، جیئر پیڈرسن
-
لیبیا میں سیاسی عمل کے لیے نقصان دہ اقدامات سے اجتناب پر اصرار
-
بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ، خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں سائرن سسٹم نصب
-
وزیر اعظم نے بھارت کے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اور تشویشناک قرار دے دیا
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سیکریٹری جنرل ایگزیکٹو کونسل دبئی سے ملاقات،
-
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
-
وفاقی حکومت کا موجودہ سکیورٹی صورتحال میں بڑا فیصلہ
-
وزیر اعظم سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
-
آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں
-
امدادی کٹوتیوں سے لاکھوں ہلاکتیں واقع ہونے کا خدشہ، ٹام فلیچر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.