پاکستان سعودی عرب میں جنگی زون میں نہیں ہے
آئی ایس پی آر بھی سعودی عرب میں فوج سے متعلق وضاحت کرچکا ہے،وزیراطلاعات فواد چودھری کی سعودی عرب میں فوج تعیناتی سے متعلق وضاحت
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 ستمبر 2018 19:31
(جاری ہے)
پھر ہم ان کوڈھونڈتے رہ جاتے۔
برطانیہ اور سعودی عرب سے پیسے کی واپسی کیلئے معاہدے ہوئے ہیں۔ کیس میں جوخامیاں تھیں ان کودور کیا جائے گا اور نوازشریف کوواپس اڈیالہ جیل میں بھجوایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حسن ، حسین اور اسحاق ڈار کوبھی جیل سے باہر نہیں رہنے دیا جائے گا۔ان کوواپس لے کرآئیں گے۔سعودی عرب سے بات ہوئی ہے ان کوپتا ہی نہیں ہے کہ نوازشریف اور سعودی عرب کے تعلقات کیا ہیں اور آج وہ کہاں کھڑے ہیں۔سعودی ولی عہد توخود کرپشن کیخلاف ہیں وہ کیسے پاکستان میں کرپٹ شخص کے حق میں ہوسکتے ہیں۔ نوازشریف اتنے اہم نہیں کہ دورہ سعودی عرب میں ان کے بارے بات ہوئی ہو۔ جولوگ کہتے ہیں عمران خان نے ڈیل کرلی ہے تووہ عمران خان کوجانتے ہی نہیں۔عمران خان نہ ڈیل کریں گے اور نہ ہی ڈھیل کریں گے۔ پاکستان کے عوام کا پیسا واپس لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کودوبارہ اسی جگہ پہنچایا جائے گا جہاں وہ کچھ روز پہلے تھے۔ نیب آزاد ادارہ ہے ہم ان کوکنٹرول نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان آئے گا۔ وفد میں وزیرخزانہ ، توانائی سمیت بزنس کے ہیڈ بھی اس میں شامل ہوں گے۔ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ایک بڑی شراکت داری کی بنیاد رکھی جائے گی۔سعودی عرب وہ پہلا ملک ہے جس کوہم نے سی پیک میں تیسرے پارٹنرکے طور پرشراکت داری کی دعوت دی ہے۔کن منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔اس کافیصلہ کیا جائے گا۔ پاکستان سے بہت بڑی سرمایہ کاری سعودی عرب سے آئے گی۔ سی پیک اور اسٹریٹجک تعاون میں تیسرا اتحادی اب سعودی عرب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہرموقع پرسعودی عرب اورپاکستان اکٹھے کھڑے ہوں گے۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہے۔ سعودی عرب نے یقین دلایا سعودی عرب پاکستان کےساتھ کھڑا ہے۔ کراچی میں پانی کی فراہمی کیلئے یواے ای سے بات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے صحافیوں کا کہنا ہے کہ گورنرہاؤس میں عام آدمی چلا گیا ہے ان سب کوبڑی تکلیف ہوئی ہے۔غریب لوگ اندر کیوں چلے گئے؟ بھئی کوڑا چلا گیا ہے توکیا ہوا صاف ہوجائے گا۔ فواد چودھری نے کہا کہ افغانی اور بنگلادیشی لوگوں کوشہریت دینے کی بات کرو توان کوغش پڑ جاتا ہے۔ فواد چودھری نے جیل میں حنیف عباسی کی تصویر پرکہا کہ امید ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اس پرنوٹس لیں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کوسی پیک میں پارٹنرشپ کی دعوت دی ہے۔ سی پیک میں ہمارا تیسرا اتحادی سعودی عرب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایوں کوتبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ ہندوستان سے بات کی ہے وہاں سے مثبت جواب آیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.