
سربراہ جے یوآئی(س) مولانا سمیع الحق قاتلانہ میں شہید
مولانا سمیع الحق پر گھر میں چاقوؤں سے حملہ کیا گیا، پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں، پولیس حکام
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 2 نومبر 2018
19:31

(جاری ہے)
ان کو اسپتال لے جایا گیا تووہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ بتایا گیا ہے سمیع الحق پر تھانہ ایئرپورٹ راولپنڈی کے علاقے میں واقعہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں حملہ کیا گیا۔
مولانا سمیع الحق کے سینے پر چاقوؤں سے وار کیے گئے۔ ان کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اورشہید ہوگئے۔ پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی ہے، پولیس نے گھر کے ملازمین کوحراست میں لے لیا ہے۔اور تمام ملازمین سے بیانات بھی قلمبند کرنا شروع کردیے ہیں۔ دوسری جانب ملک بھر کی مذہبی سیاسی شخصیات اور سیاسی جماعتوں کے قائدین نوازشریف ، شہبازشریف، آصف زرداری ، عمران خان ، بلاول بھٹو ، مولانا فضل الرحمن ، سراج الحق سمیت دیگر نے مولانا سمیع الحق کے قتل پر اظہار افسوس کیا اور حملے کی مذمت کی ہے۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سربراہ جمعیت علماء اسلام (س)مولانا سمیع الحق کی قاتلانہ حملے میں شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے آئی جی پولیس کوحکم دیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان جلد گرفت میں ہوں گے۔ یاد رہے مولانا سمیع الحق جمعیت علماء اسلام (س)، دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ اور جامعہ حقانیہ کے مہتمم تھے۔ ان کی عمر81 برس تھی۔مولانا سمیع الحق 18دسمبر،1937ء کو اکوڑہ خٹک میں پید ا ہوئے۔ مولانا سمیع الحق1988 سے دارالعلوم حقانیہ کے سربراہ ہیں جہاں سے ہزاروں طالبان نے دینی تعلیم حاصل کی ہے۔ دارالعلوم حقانیہ کو 1990 کی دہائی میں افغان جہاد کی نرسری تصور کیا جاتا تھا۔ وہ مذہبی اسکالر، عالم اور سیاست دان تھے وہ متعدد مرتبہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ مولانا سمیع الحق کے طالبان اور ملا محمد عمر کے ساتھ قریبی تعلقات تھے انہیں طالبان کے حوالے سے ایک بااثرشخصیت سمجھا جاتا تھا۔ مولانا سمیع الحق دار العلوم حقانیہ کے مہتمم اور سربراہ بھی تھے۔ دار العلوم حقانیہ ایک دینی درس گاہ ہے جو دیوبندی مکتب فکر سے تعلق رکھتی ہے۔ مولانا سمیع الحق دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جمعیت علما اسلام کے سمیع الحق گروپ کے امیرتھے۔ وہ ایک عرصے تک متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر رہے. وہ ایوان بالا (سینیٹ) کے رکن بھی رہے اور متحدہ دینی محاذ کے بھی بانی تھے۔ مولانا سمیع الحق کے والد مولانا عبد الحق بھی عالم دین تھے جنہوں نے جامعہ حقانیہ کی بنیاد رکھی. مولانا سمیع الق نے اپنے والد کے ہی مدرسے دار العلوم حقانیہ میں تعلیم حاصل کی انہوں نے فقہ، اصول فقہ، عربی ادب، منطق ، عربی صرف و نحو (گرائمر)، تفسیر اور حدیث کا علم حاصل کیا۔ انہیں عربی زبان پر عبور حاصل تھا لیکن ساتھ ساتھ پاکستان کی قومی زبان اردو اور علاقائی زبان پشتو میں بھی کلام کرتے اور کالم لکھتے رہے. تحریک طالبان پاکستان کے پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کو غیر اسلامی قرار دینے پر اور لوگوں کو اسے اپنے بچوں کو پلانے سے روکنے پر مولانا سمیع الحق نے 9 دسمبر، 2013ء کو پولیو کے حفاظتی قطروں کی حمایت میں ایک فتویٰ جاری کیا۔
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے سفیر برائے کیوبا دو بیویوں کے تنازعے میں پھنس گئے
-
چینی اسکینڈل میں شریف اور زرداری خاندان ملوث ہیں. عمرایوب
-
امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ‘ تمام تجارتی اشیا پر 15 فیصد ٹیرف عائد ہو گا
-
لیہ گوٹیریز کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے وسطی اور مغربی ایشیا ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیا گیا
-
پاکستان اور آسٹریلیا معدنیات کے شعبے میں تاریخی شراکت داری پر رضامند
-
ملک کے معروف سیاحتی مقامات پر داخلے کیلئے انٹری فیس لازم قرار
-
دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، الرٹ جاری
-
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر عائد تجارتی پابندیوں کے خاتمے پر بڑی پیش رفت
-
پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کوعمر ایوب کے خلاف کارروائی سے روک دیا
-
پہلگام حملے پر حکومت نے پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیئے.پی چدمبرم
-
پاکستان فلسطین کے دو ریاستی حل ‘ غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کی بھرپور حمایت کرتا ہے.اسحاق ڈار
-
غزہ کی جنگ میں وقفہ : پہلے دن 120 ٹرکوں پر لدی امداد تقسیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.