مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ, شوبیاں اور بانڈی پورہ کے دیہاتوں کے محاصرے کی مذمت، JKCO

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 جنوری 2019 13:48

مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ, شوبیاں اور بانڈی پورہ کے دیہاتوں کے محاصرے ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2019ء،نمائندہ خصوصی،ایم خوشحال شریف،جدہ) جموں وکشمیر کمیونٹی اوورسیز کے سردار محمد اشفاق, عبدالطیف عباسی, چوہدری خورشید متیال, سردار وقاص عنایت, سردار اقبال یوسف, غلام نبی بٹ ,راجہ محمد زرین, راجہ شمروز, ارشد بٹ, سردار مہتاب سرور, خالد گجر, سردار ابرار, راجہ محمد ریاض, انجینئر عارف مغل, سردار کامران اعظم, ملک ظفر, راجہ پرویز احمد, سردار سجاد شاہین, چوہدری معروف, حافظ عبدالرشید, راجہ محمد نصیر, خوشحال شریف, نصر اقبال, اختر پیرزادہ, چوہدری افتخار عالم ,نوید انور ہاشمی,راجہ امتیاز, راجہ معروف, سردار محمد مصطفی, سردار محمد حسیم, اکرام الحق عباسی , راجہ معروف جنجوعہ اور احسان الحق نے ایک مشترکہ بیان میں بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے دیہاتوں پلوامہ, شوبیاں اور بانڈی پورہ کے محاصرے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھلم کھلا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس کا اقوام متحدہ, انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں فورا" نو ٹس لیں.

محاصرے کے دوران گھر گھر تلاشی کے دوران عورتوں کی بےجرمتی, لوٹ مار اور معصوم نوجوان کو گرفتار کیا جا رہا ہے جنہیں بعد میں پولیس مقابلوں کا نام دے شہید کیا جاتا ہے بھارتی وزیراعظم مودی اقتدار کے نشے میں آئندہ الیکشن میں کامیابی کے لیے پاکستان کے خلاف باتیں کرکہ اور کشمیریوں پر ظلم و ستم , بربریت اور دہشت گردی کر رہا ہے. لیکن مودی اور اس کے حواری یہ یاد رکھیں کہ وہ کبھی بھی کشمیر حاصل نہیں کر سکتا اور ہی کشمیریوں کو غلام بنا سکتا ہے. 70 سال کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ کشمیر کی آزادی کے لیے پیش کر رہے ہیں. ان شاء اللہ وہ یہ حق لے کر ہی دم لیں گے.