پاکستان اب 65 ء یا 1971 ء والا پاکستان نہیں رہا اگر بھارت نے کوئی غلطی کی تو تباہی و بربادی ان کا مقدر ہوگی ‘سراج الحق
کشمیریوں کو بھی اپنے جان و مال اور اپنی مائوں بہنوں کی عصمتوں کی حفاظت کا حق حاصل ہے ،بھارتی فوج نے لاکھوں کشمیریوں کا قتل عام کیاہے اور ظلم و جبر اور ریاستی دہشتگردی کی تمام حدیں پھلانگ لی ہیں ‘امیر جماعت اسلامی
اتوار 17 فروری 2019 22:00
(جاری ہے)
عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور اقوا م متحدہ اپنی قرار داوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے ۔
موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کے نقش قدم پر چل رہی ہے ۔ سیاست جمہوریت اور پولنگ اسٹیشن جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے ہاتھوں یرغمال ہیں ۔ حکمران عوام کی مشکلات کا حل ڈھونڈنے اور قانون سازی کرنے کی بجائے گالیوں اور جھوٹ کاپرچار کر رہے ہیں ۔ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کرنے والوں نے قومی غیرت و حمیت کا سودا کیاہے ۔ عوام نے ستر سال میں پیپلز پارٹی ، نون لیگ اور فوجی حکومتوں کو بار بار آزمایا ۔ موجودہ حکومت بھی انہی پارٹیوں کے لوگوں کا مجموعہ ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے جھنگ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کنونشن سے امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب امیر العظیم اور سیکرٹری جنرل جاوید قصوری نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر ضلعی امیر بہادر خان ، سردار ظفر حسین اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے ۔ ورکرز کنونشن میں ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ مودی اور بھارتی قیادت خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کو سامنے رکھے ۔ بھارت کا سرپرست امریکہ افغان طالبان سے امن کی بھیک مانگ رہاہے ۔ پاکستان کو تنہا اور کمزور کرنے کی بھارتی سازشوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑاہے ۔ بھارت صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے ستر سال میں بھارت سے دوستی کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اب پاکستانی حکمرانوں کو بھی بھارت سے اسی کی زبان میں بات کرناہوگی ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ عہد توڑنے اور یوٹرن لینے والا مسلمانوں کا حکمران نہیں ہوسکتا ۔ غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملکی مسائل اور عوام کی پریشانیوں کا ایک ہی حل ہے کہ ملک میں اسلام کا عادلانہ نظام رائج ہو۔ جماعت اسلامی ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر سود کی لعنت کو ہمیشہ کے لیے ختم کردے گی ۔ ہم وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں گے ۔ امیر اور غریب کے لیے تعلیم اور علاج کی یکساں سہولتیں ہوں گی ۔یکساں نصاب اور نظام تعلیم دیں گے ۔ بزرگوں کو بڑھاپا اور نوجوانوں کو بے روزگاری الائونس دیں گے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ہم قوم کی طرف سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر العظیم نے کہاکہ تحریک انصاف چھ ماہ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کردیا گیاہے آئی ایم ایف کے قرضوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ ملک مزید مشکلات کا شکار ہو جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی یکم مارچ سے پورے ملک میں رابطہ عوام مہم کا آغاز کر رہی ہے ۔ ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ جماعت اسلامی ہی پاکستان کو مدینہ کی طرز پر اسلامی و فلاحی ریاست بناسکتی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.