Live Updates

لولی لنگڑی جمہوریت کسی بھی حادثے کا شکار ہوسکتی ہے،شیخ رشید

شہباز شریف صرف جمعہ جنج نال ہے، پارٹی پر نواز شریف کا قبضہ ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست میں دور دور تک نہیں دیکھ رہا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 9 جون 2019 19:26

لولی لنگڑی جمہوریت کسی بھی حادثے کا شکار ہوسکتی ہے،شیخ رشید
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جون 2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ لولی لنگڑی جمہوریت کسی بھی حادثہ سے دوچار ہوسکتی ہے، شہباز شریف صرف جمعہ جنج نال ہے، پارٹی پر نواز شریف کا قبضہ ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست میں دور دور تک نہیں دیکھ رہا۔ انہوں نے آج یہاں لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف ڈراما بازی کررہے ہیں۔

شہباز شریف سوچی سمجھی ٹائمنگ کے تحت پاکستان واپس آیا ہے اور بجٹ کے بعد دوبارہ بھاگ جائے گا۔ یہ لولی لنگڑی جمہوریت کسی بھی حادثہ سے دوچار ہوسکتی ہے، شہباز شریف صرف جمعہ جنج نال ہے، پارٹی پر نواز شریف کا قبضہ ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست میں دور دور تک نہیں دیکھ رہا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے ریلوے اسٹیشن پر اکانومی کلاس کو ویٹنگ روم دیا ہے ، ہم ہر پلیٹ فارم پر الگ ویٹنگ روم دیں گے ،ریلوے اسٹیشن کی سیڑھیاںبہت اونچائی پر ہیں اور ہمیں اس کی شکایات ملتی ہیں، ٹرینوں پر زیادہ 50سال سے زائد عمر کے مسافر سفر کرتے ہیں اس لئے ہم ساڑھے 12کروڑ روپے کی لاگت سے ایکسلیٹر اور لفٹیںلگانے کے لئے ٹینڈر دینے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش کیلئے 5کروڑ روپے دئیے ہیں اور پانچ کروڑ اور دینے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دوبارہ دہرا دیتا ہوں کہ سورج مشرق کی بجائے مغرب سے نکل سکتا ہے ، ملک میں کچھ اور ہو سکتا ہے لیکن اب ملک میں آصف زرداری اور نواز شریف کے اقتدار کی کوئی گنجائش نہیں ۔ میں نے شہباز شریف کو ڈیل کرتے دیکھا تھا او رپوری قوم کو بتا دیا ۔

شہباز شریف سوچی سمجھی ٹائمنگ کے تحت پاکستان آیا ہے کیونکہ 11جون کوبجٹ ہے اور اسے معلوم ہے کہ کوئی اسے گرفتار نہیں کرے گا۔ یہ ٹائمنگ کے تحت آیا ہے اور پھر بھاگے گا اور ساری قوم کے سامنے ڈرامہ کر رہا ہے ۔شہباز شریف کو قائد حزب اختلاف بنا کر بہت بڑا بلنڈر کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا میرے لئے قابل احترام ہیں لیکن اس ملک میں ملاں ملٹری الائنس کبھی ختم نہیں ہوا ، ایم ایم اے کا وجود رہتا ہے ، تحریک چلانے کے لئے جو مصالحے چاہیے ہوتے ہیں وہ اپوزیشن کے پاس پورے نہیں ہیں اس لئے دیگ نہیںچڑھ سکتی ان کے پاس ریسیپی پوری نہیں ہو رہی اور عمران خان کی حکومت چلتی رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز کی سیاست مختلف ہے ،پارٹی پر نواز شریف کا قبضہ ہے اور شہباز شریف صرف جمعہ جنج کے ساتھ رہ گیا ہے ۔ شہباز شریف کو پتہ ہے کہ بجٹ کے موقع پر اسے گرفتار نہیں کیا جائے گااو روہ میڈیا میڈیا کھیلے گا اور یہ لوگ میڈیا سے کھیلنے کیلئے آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اعتراف کرتے ہیں کہ مہنگائی ،بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھی ہیں ، شوگر مافیا پنجاب سے سبسڈی لے گیا پھر بھی اس نے ستر روپے فی کلو چینی فروخت کی ، سستی بجلی اپٹما والے لے جاتے ہیں اور غریب کیلئے مہنگی بجلی ہے لیکن عمران خان تین سے چار ماہ میں مسائل پر قابو پا لے گا ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات