حکومت شملہ معاہدہ کو اٹھا کربھارت کے منہ پر مارے ،کشمیریوں کی شرکت کے بغیر مسئلہ کشمیر پر ہونے والے مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے
سینیٹر سراج الحق کی تیمور اسلم شہید کے گھر آمد ۔ والدین سے اظہار تعزیت
ہفتہ 17 اگست 2019 23:01
(جاری ہے)
ہندوستان کے دوسو سے زائد دانا بینا لوگوں نے بھارتی سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے کہ آرٹیکل370 اور-A 35کو بحال کیا جائے ۔
حکومت کشمیر کی آزادی کیلئے جو قدم بھی اٹھائے گی جماعت اسلامی اس کے قدم کے ساتھ قدم ملائے گی۔حکومت شملہ معاہدہ کو اٹھا کربھارت کے منہ پر مارے ۔کشمیریوں کی شرکت کے بغیر مسئلہ کشمیر پر ہونے والے مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے ۔مسئلہ کشمیر کے اصل فریق خود کشمیری ہیں ۔کشمیر کے مسئلہ پر پاکستانی قوم متحد ہے۔سیاسی جماعتوں نے اپنی معمول کی سرگرمیاں ترک کرکے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پروگرام کئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایل او سی پر شہید ہونے والے تیمور اسلم کے گھر شہید کے والدین سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب جاوید قصوری اور سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف بھی موجود تھے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ چودہ روز سے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے۔بھارتی فوج نے کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق غصب کررکھے ہیں۔ تعلیمی ادارے بند ہیں ۔کشمیر جیل خانہ بن گیا ہے ۔ تیمور اسلم اور ان کے ساتھیوں کی شہادت نے کشمیریوں کو نیا جذبہ اور حوصلہ دیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ایسا کوئی اسلحہ نہیں جو ایمان کا مقابلہ کرسکے۔ کشمیر بھارتی فوجوںکا قبرستان بنے گا اورشہدا کے پاک خون سے کشمیر ضرور آزاد ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے متعلق مودی اقداما ت کو خود بھارت کے سنجیدہ حلقوں نے مسترد کردیا ہے ۔سینیٹرسراج الحق نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ،ماضی کی حکومتوں نے کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کی بجائے بھارت کے ساتھ تجارت کی ۔واجپائی اور مودی کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیاگیا ۔آلو پیاز اور ٹماٹرکی تجارت جاری رہی جو خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعہ کے بعدبھارتی طیارے کو ہمارے شاہینوں نے مار گرایالیکن اڑتالیس گھنٹوں میں ہی بھارتی پائلیٹ کو واپس کردیاگیا۔انہوںنے کہا کہ امت مسلمہ کی قیادت پاکستان اور ترکی کو کرنا چاہئے ،اکثر اسلامی ممالک بے بسی کا اظہار کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی قیادت کرنے والے اپنی ذمہ داری کرتے توآج کشمیراور فلسطین جیسے مسائل نہ ہوتے ۔مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کارحیم یار خان میں ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں والی قریشیاں کا دورہ
-
ساہیوال،مسجد کے باہر پتھر پر نصب اسماء مبارکہ کی بے حرمتی پر زمیندار گرفتار
-
مہندی اور بارات کے بعد اے ایس پی شہربانو کے ولیمے کی ویڈیو وائرل
-
آن لائن جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف ، ڈاکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتارکرلئے گئے
-
میں نے خود کو عوامی رفاہی و فلاحی خدمات کے لئے وقف کر رکھا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی اور غریب آدمی کی بہتری کیلئے ٹیکس کے قانون میں تبدیلیاں کی گئی ہیں،بجلی چوری کی روک تھام اور ٹیکس کی ادائیگی ہمارا قومی فرض ہے،وفاقی وزیر قانون و انصاف کی وفاقی ..
-
سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے کا خود کو زنجیروں سے باندھ کر احتجاج
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا پی ایس ڈی پی این ایچ اے کے تحت جاری اور نئے منصوبوں کا جائزہ اجلاس
-
اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، شرجیل میمن
-
تمام صوبائی منصوبوں کو پچاس پچاس فیصد شیئرینگ فارمولے کے تحت مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی ، جعلی اسٹڈی ویزے دینے والااشتہاری گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.