عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا،بھارت کا مکروہ چہرہ اب عالمی دنیا کے سامنے آگیا ہے،بیرسٹرسلطان محمود
ہمارے دل کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ ڈھڑکتے ہیں، 5 فروری کو سندھ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر ریلیاں منعقد کی جائیں گی،پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 18 جنوری 2020 19:31
(جاری ہے)
پریس کانفرنس سے بعد آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر سلطان محمود نے گورنر ہاوس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔
ملاقات میں رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر، طاہر شاہ، سردار مقصود اور دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ سے ملاقات کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو حل کروائے،عمران خان کی بدولت آج مسئلہ کشمیر دنیابھر میں موضوع گفتگو ہے۔گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات ہوئی تھی، پوری دنیا میں موجود پاکستانی 5 فروری کو مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کرینگے۔ تمام سیاسی جماعتیں اختلافات کو بھلا کر 5 فروری کو بھر پور طریقے سے اظہار یکجہتی کریں۔بھارت کا مکروہ چہرہ اب عالمی دنیا کے سامنے آگیا ہے۔ پوری دنیا سے درخواست یے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم پر آواز اٹھائیں اور 5 فروری کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کا کہ ہمارے دل کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ ڈھڑکتے ہیں، 5 فروری کو سندھ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ہر فورم پر کشمیریوں کے حقوق کی آواز بلند کریں گے۔10 لاکھ بھارتی افواج،مسلسل کرفیو اور لاک ڈاون بھی کشمیر ی عوام کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکے۔قبوضہ کشمیر کی جاری صورتحال، صوبہ کی ترقی میں کشمیریوں کے کردار سمیت اہمیت کے حامل دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور شہریت کے متنازعہ قانون کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جبر و استبداد کی پالیسی ناکام ہو چکی۔کشمیری بھائیوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔صوبہ میں بسنے والے کشمیری معاشی، سماجی اور معاشرتی ترقی میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.