
مہنگائی پر بولا تو نیب نے طلب کر لیا، حکومتی رکنِ قومی اسمبلی نور عالم خان کا دعویٰ
مہنگائی کے خلاف قومی اسمبلی میں تقریر کی وجہ سے قومی احتساب بیورو نے طلب کر کے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں تفتیش کی: نور عالم خان
عثمان خادم کمبوہ
پیر 9 مارچ 2020
21:54

(جاری ہے)
واضح رہے کہ ور عالم خان این اے 27 پشاور ون سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔
انہوں نے گذشتہ سال 16 ستمبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تنقید کی تھی۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے مطالبہ کیا تھا کہ وزیر خزانہ کو بلا کر پوچھیں یہ چیزیں مہنگی کیوں ہو رہی ہیں؟ نور عالم خان نے اپنی بات کا آغاز اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کیا تھا اور کہا تھا کہ اسپیکر صاحب بیک بینچرزکو بھی موقع دیا کریں ہم فرنٹ بینچز کی باتیں سننے کیلیے نہیں آتے۔ نور عالم خان نے کہا تھا کہ غریب کاشت کاروں کی بات کوئی نہیں کرتا ۔ غریب کےلیے روٹی مہنگی کردی گئی ، وہ کیسے گزارا کریں۔ وزیرخزانہ کو بلائیں ہم ان سے وضاحت لیں گے غریب پر ایسا ظلم کیوں کررہےہیں؟ کوئی ہم سے کہے کہ خاموش رہیں خدا کی قسم چپ نہیں رہیں گے بلکہ ایسی دس سیٹیں قربان کر دیں گے۔ کھاد200 روپے مہنگی ہوگئی۔ بجلی، گیس، روٹی کیوں مہنگی کردی گئی؟ یہاں چینی والے صنعتکاروں کیلیے آواز اٹھائی جاتی ہے، غریب کیلیے کیوں نہیں؟ وزیر خزانہ کو بلائیں ان سے پوچھیں گے کہ آئی ایم ایف سے کیا معاہدہ ہوا ہے۔ احتساب صحیح ہونا چاہیے دوتین کا کرنا ہے تو بند کر دیں۔ اس کے بعد یہ خبر بھی آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مبینہ طور پر نور عالم کو ڈانٹ پلائی تھی اور انہیں کہا تھا کہ انہیں کیا پیپلز پارٹی اور نواز دور میں مہنگائی کر ذکر کرنا یاد نہیں رہا تھا؟ اب نور عالم خان نے کہا ہے کہ انہوں نے مہنگائی پر بولا تو نیب نے انہیں طلب کر لیا۔مزید اہم خبریں
-
عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا،کورٹ پیکنگ کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں
-
جرمنی: ایس پی ڈی نے اتحادی معاہدے کی منظوری دے دی، نئی حکومت کی راہ ہموار
-
فوجی تصادم کا راستہ چننا بھارت کی چوائس ہوگی لیکن آگے کہاں جانا ہے یہ ہماری چوائس ہوگی
-
امریکہ نے اقوام متحدہ کی ایجنسی پر اسرائیلی پابندی کی عالمی عدالت میں حمایت کر دی
-
عوام کے خون پسینے کی کمائی کو لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا
-
پہلگام واقعے کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کیلئے استعمال کیا گیا ہے
-
اس بار چائے فنٹاسٹک نہیں بلکہ کڑوی اور ناقابل برداشت ہوگی
-
پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز، طلبہ کو 13جنریشن کور آئی سیون لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے
-
بارڈر پر تناؤ ہے لیکن ڈرنا نہیں پاکستانی ڈرنے والے نہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.