Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی کا اجلاس جاری

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اجلاس میں شریک‘ کورونا وائرس اور اس کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات مارچ 15:29

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی کا اجلاس جاری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ۔2020ء) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہیں نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس اور اس کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا.اجلاس میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا شرکا کو بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین این ڈی ایم اے طبی آلات کی دستیابی سے متعلق معلومات فراہم کریں گے.صوبائی وزرائے اعلیٰ اوردیگر حکام بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شریک ہیںاجلاس میں حکومتی ریلیف پیکج کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا.خیال رہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کے 1102 کیسز سامنے آچکے ہیں اور8 اموات ہوئی ہیں پورے ملک میں لاک ڈاﺅن کی صورتحال ہے اور عوامی اجتماعات پابندی عائد کر دی گئی ہے.تاحال سندھ میں سب سے زیادہ 417، پنجاب میں323، بلوچستان میں131، خیبر پختونخوا121، گلگت بلتستان میں84، اسلام آباد میں 25جبکہ آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا.کورونا وائرس کا پھیلاﺅ کم کرنے کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں لاک ڈاﺅن جاری ہے اور صوبوں کے درمیان زمینی و فضائی راستے بھی بند ہیں حکومت نے لوگوں کے گھروں سے غیر ضروری نکلنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور تمام نجی و سرکاری ادارے بند ہیں.پاکستان کے مختلف مکاتب فکر کے علما نے متفقہ اعلامیے میں کہا ہے کہ پچاس سال سے زائد عمر کے افراد مساجد میں نہ آئیں اور کوروناوائرس کے مشتبہ افراد بھی گھروں میں رہیں مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ نابالغ بچے مسجد میں نہ آئیں، مساجد سے قالین اٹھا دیں، جمعہ کی تقریر میں کورونا کی آگاہی دی جائے.
کرونا وائرس کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات