کمزوروں کو آنکھیں دکھانا اور طاقتور کے آگے بھیگی بلی بن جانا بھارت کی پرانی عادت ہے، سردار مسعود خان
جمعرات 28 مئی 2020 17:49
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی خطہ میں جنگ کا سبب بن سکتی ہے جس کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہو گی۔
صدر آزادکشمیر نے کہا کہ جنگ بچوں کا کھیل نہیں ہے لیکن بھارت کے انتہاء پسند حکمران مودی کی قیادت میں مسلسل ایسے اقدامات کر رہے ہیں جو خطہ میں تباہ کن جنگ کا سبب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا ہمسایہ ممالک خاص طور پر پاکستان اور کشمیریوں کے ساتھ رویہ جارحانہ ہے جبکہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی اور اس کی نظریاتی ماں آر ایس ایس خطہ میں جنگی ماحول پیدا کر کے سیاسی فائدہ اٹھانے کا خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔ پاکستان کی 28 مئی 1998ء کو حاصل ہونے والی ایٹمی صلاحیت پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ایٹمی صلاحیت نے ملک کو ایک ناقابل تسخیر حصار بنا دیا ہے۔ ایٹمی صلاحیت ملک کیلئے تلوار بھی اور ڈھال بھی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم اس کو تلوار کے بجاے ڈھال کے طور پر استعمال کریں لیکن ہمیں ایک مکار اور ناقابل اعتبار دشمن کا سامنا ہے جو کسی وقت کچھ بھی کر سکتا ہے۔ صدر آزادکشمیر نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارت نیو کلیئر تھریش ہولڈ کے نیچے یا اس کے آس پاس کوئی فالس فلیگ آپریشن، محدود جنگ یا ہائبرڈ وار یا کچھ بھی کر سکتا ہے۔ بھارتی حکمران اور ہندو انتہاء پسند تنظیموں کا اکھنڈ بھارت کا خواب بہت پرانا ہے لیکن یہ خواب پہلی بار پاکستان بننے کے بعد چکنا چور ہوا تھا لیکن بھارت کے نیتاؤں نے پاکستان کے وجود کو کبھی بھی دل سے تسلیم نہیں کیا اور وہ سات دہائیوں سے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مسلسل سازشیں کر رہے ہیں۔ لداخ میں چین بھارت سرحدی کشیدگی کا ذمہ دار بھارت کو ٹھہراتے ہوئے صدر آزادکشمیر نے کہا کہ چین جنگ پر یقین رکھنے والا ملک نہیں لیکن بھارت مسلسل اشتعال دلا کر چین کو جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے اور اگر ایسا ہوا تو چین اس کا سخت جواب دے سکتا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کو دونوں ملکوں کا فلیگ شپ منصوبہ قرار دیتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اس منصوبے کو خطراب سے دوچار کرنے کی کوشش کا بھر پور مقابلہ کیا جائے گا۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ پاکستان اور جموں وکشمیر کے عوام جنگ اور تباہی پر یقین نہیں رکھتے لیکن اگر بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں فوجی مظالم نہیں روکتا تو جنوبی ایشیاء میں امن کے قیام اور جنگ نہ ہونے کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ صد رآزادکشمیر نے چین اور پاکستان کو بے مثال دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک سفارتی میدان میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں جس کا واضح ثبوت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں گزشتہ سال ہونے والی بحث ہے جس کے لئے چین نے اہم کردار ادا کیا اور اسی طرح دونوں ملکوں کے درمیان گہرے دفاعی اور معاشی روابط بھی ہیں۔ صدر آزادکشمیر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں اور اسلامو فوبیا کا سد باب کرنے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام اور ان کی نسل کشی کرنے کے حوالے سے بھی اقوام متحدہ کو اپنی آواز بلند کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ مظالم کا شکار مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام ہیں جہاں گزشتہ چند ماہ کے دوران ایک سو سے زیادہ نوجوانوں کو قتل کیا گیا جبکہ ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کر کے جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند کر دیا گیا ہے جہاں ان پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ’’جاسوس کبوتر‘‘ بھیجے جانے کے الزام کو لغو اور مضائقہ خیز قرار دیتے ہوئے صدر آزادکشمیر نے کہا کہ بھارت کی فوج مقبوضہ علاقے میں ہر آواز اور ہر آہٹ پر اس لئے چونک جاتی ہے کہ وہ ایک غیر ملکی فوج ہے جس نے ایک ایسے علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے جو اٴْن کیلئے اجنبی ددھرتی ہے اور جہاں وہ اپنے آپ کو محفوظ خیال نہیں کرتے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.