بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میںانسانی حقوق کی سنگین پامالیوںکر رہے ہیں، حریت رہنماء
اپنے نانا کی میت کے پاس روتے ہوئے کم سن بچے کی تصویر سے نہتے کشمیریوں پر بھارت کی فسطائیت اور ظلم و تشدد کی عکاسی ہوتی ہے
جمعرات 2 جولائی 2020 17:20
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ اس افسوسناک واقعے سے بھارتی فورسز کی بوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ہے ۔الطاف حسین وانی نے کہاکہ مئی میں بھی بھارتی فورسز نے Kawoosa Khalisaگائوںایک گاڑی پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے ایک کشمیری نوجوان پری معراج الدین کو شہید کردیاتھا۔
حریت آزاد کشمیر کے رہنما اور جموں و کشمیر تحریک استقلال کے وائس چیئرمین مشتاق احمد بٹ نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سوپور میں اپنے کم سن نواسے کے سامنے شہید ہونیوالے کشمیری یشہری بشیر احمد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشیر احمد خان کا اپنے نو عمرنواسے کے سامنے قتل بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال اور انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاش روتے ہوئے بچے کی تصویر انتہائی تکلیف دہ اور دل دہلا دینے والے ظلم کی داستان ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنماء اور جموںوکشمیر پیپلز لیگ کے نائب چیئرمین سید اعجاز رحمانی نے اسلام اا باد سے جاری ایک بیان میںمقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی ،کشمیری نوجوانوںکے قتل عام اور جاری فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوںنے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے معمرکشمیری شہری بشیر احمد خان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کیا۔ انہوںنے بشیر احمد خان سمیت بھارتی فوجیوںکی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں میںنہتے شہریوںکے قتل کے تمام واقعات کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ سیداعجاز رحمانی نے بھارت پر زوردیا کہ وہ کشمیری عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کرے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت ڈومیسائل کے نئے کالے قانون کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنا چاہتا ہے تاہم کشمیری عوام بھارت کو اس کے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ۔ جموںوکشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی محمد عمران نے اسلام آباد سے جاری بیان میںنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے اورآئے روز مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی ُکر رہا ہے اقوام متحدہ کو بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہئے ۔قاضی عمران نے کہا کے بھارت جموں وکشمیر میں غیر ریاستی لوگوں کو آباد کرنے اور کشمیریوں کی نسل کشیُ میں مصروف ہے جس کی ہم پرزورمذمت کرتے ہیں ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.