Live Updates

ملک کی خدمت کرنے والے پیشیاںبھگت رہے ہیں اورچور مزے لے رہے ہیں‘امیر مقام

شہبازشریف نے جتنی توانائی پنجاب سنوارنے میں صرف کی موجودہ وزیراعلیٰ اتنی توانائی پنجاب بگاڑنے میں صرف کررہے ہیں ‘میڈیاسے گفتگو

جمعرات 24 ستمبر 2020 22:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواہ کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک کی خدمت کرنے والے پیشیاں بھگت رہے ہیں اورملک لوٹنے والے آٹا ،چینی ،ڈیزل اور دوائی چور مزے لے رہے ہیں، شہبازشریف نے جتنی توانائی پنجاب سنوارنے میں صرف کی موجودہ وزیراعلیٰ اتنی توانائی پنجاب بگاڑنے میں صرف کررہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ پنجاب کے عوام کو ڈسپوزبل تبدیلی کا ادراک ہوگیا ہے اب نوزشریف اور شہبازشریف کی قیادت کیلئے ترس رہے ہیں ،پاکستان کی خدمت کرنے والوں کے ساتھ یہ سلوک مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کے ساتھ ہی نہیں بلکہ پاکستان اورعوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔ لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے شہبازشریف کے بار ے میں کہا ہے کہ انہوںنے پنجاب کے عوام کے مفادات کا تحفظ کیا ،کرپشن کوروکا اور اچھے بچے کاکردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

کرپشن دیکھنی ہے تو بی آر ٹی کو دیکھ لیں ۔ آج ملک کی معیشت کا بھی وہی حال ہے جو بی آر ٹی کی بسوں کا ہے ملک کی ترقی کہاں گئی ، مہنگائی ، بے روز گاری اور لا قانونیت نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ نوازشریف اور شہبازشریف نے ملک کو اندھیروں سے نجات دی ،مہنگائی 3فیصد کی سطح پر تھی ، آج سیلاب ، طوفانی بارشیں ،موٹر وے پر قوم کی بیٹی لٹ جائے ، کے پی کے میں عوام سیلاب میں بہہ جائیں ، وزیراعظم کہاں ہے ، ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں ، پچاس لاکھ گھر کہاں ہیں، جو ملک دنیا کی بیس ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شمارہورہا تھا وہاں جی ڈی پی صفر ہے یہ ہے وہ تبدیلی جس کا قوم کو خواب دکھایاگیا تھا ،انہوںنے کہاکہ ملک میں تبدیلی اب آئے گی جعلی تبدیلی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کے منی لانڈرنگ کے مقدمے کو چھ سال سے الیکشن کمیشن میںبریک لگی ہوئی ہے اربوں کھربوں روپے فارن فنڈنگ کے کس کی جیب میں گئے یہ تفصیل سامنے جب آئے گی ،عمران خان کے 23خفیہ اکائونٹس کو کچا چٹھہ قوم کے سامنے آئے گا تو عوام کی آنکھیں پھٹ جائیں گی لیکن عمران خان کے مقدمات کوچھپایا جارہا ہے ان پر پردہ دالا جارہا ہے اسے صادق اورامین بنا کر پیش کرنا ایک ایجنڈے کا حصہ ہے جو آہستہ آہستہ قوم کے سامنے آرہ اہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم اڑھائی سال سے مسلسل سیاسی انتقام کانشانہ بن رہے ہیں میرے بیٹے کو رمضان میںجیل ڈال دیاگیا لیکن ہمار اضمیر اور مطمئن ہے ہمار دامن صاف ہے انشاء اللہ اللہ تعالیٰ ہم ایک بار پھر سرخر و ہوں گے ۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات