Live Updates

کورونا کی دوسری لہر، 847 مزید کیس سامنے آگئے ، 12 اموت کی تصدیق

عالمی وباء سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 727 تک پہنچ گئی ، پاکستان میں کورونا کے 10 ہزار 235 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، این سی او سی

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ اکتوبر 11:00

کورونا کی دوسری لہر، 847 مزید کیس سامنے آگئے ، 12 اموت کی تصدیق
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2020ء) کورون اکی دوسری لہر میں پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 847 نئے کیس سامنے آگئے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 12افراد جاں بحق ہوگئے ، عالمی وباء سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 63 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ تازہ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید 12 اموات کے بعد ملک بھر عالمی وباء سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 727 تک پہنچ گئی ، جب کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کے 10 ہزار 235 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جب کہ مجموعی طور پر ملک بھر میں اس مرض سے 3 لاکھ 10 ہزار 101 افراد چھٹکارا پا چکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صوبہ پنجاب میں 2 ہزار 334 ، جب کہ صوبہ سندھ میں 2 ہزار 594 اموات ہو چکی ہیں ، ملک کے صوبہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 268، وفاقی علاقہ اسلام آباد میں 207، صوبہ بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 86 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 764 ہو چکی ہے ، صوبہ پنجاب میں ایک لاکھ 2 ہزار 467، صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 43 ہزار 222، صوبہ خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 923، صوبہ بلوچستان میں 15 ہزار 791، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 148 جب کہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 748 کیسز رپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

کورونا کے حوالے سے چیف سیکریٹری جواد رفیق ملک نے کہا ہے کہ پنجاب کےہسپتالوں میں کورونامریضوں کی تعدادبڑھ رہی ہے، ایک بار پھر ہسپتالوں میں کورونا کے باعث تشویشناک مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق انہوں نے بتایا کہ رواں برس یکم ستمبر کو پنجاب میں اموات کاتناسب 1.6 تھا جو کہ آج 6 فیصد تک پہنچ چکا ہے ، جب کہ صوبہ پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح 0.92 سے بڑھ کر 1.33 ہوگئی۔
کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات