2018ء کے انتخابات میں ووٹ کو ٹمپر کیا گیا جس کا نقصان پوری قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے، احسن اقبال

قومی ڈائیلاگ کیا جائے، اس کیلئے سینیٹ کو لیڈ لینی چاہئے، اس حکومت نے وزارت داخلہ کا فوکس اپوزیشن کو کچلنے پر لگادیاہ ،سیکورٹی کے اداروں سے سیاسی کام لیا جارہا ہے مسلم لیگ پاکستان کی ماں ہے اس نے پاکستان کو بنایا ہے ، ہمیں کسی عمران نیازی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ٴْعمران خان نے کبھی ایک یونین کونسل بھی نہیں چلائی وہ ہر روز پاکستان کا ایکسیڈنٹ کررہے ہیں -پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں آئین پاکستان کے پرچم تلے کھڑی ہیں،ہم اس نااہل حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے تاکہ ملک سے غربت، مہنگائی کا خاتمہ ہوسکے پشاور دھماکہ اس بات کا ثبوت ہے حکومت امن وامان میں ناکام ہوگئی ہے، حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو

منگل 27 اکتوبر 2020 19:20

2018ء کے انتخابات میں ووٹ کو ٹمپر کیا گیا جس کا نقصان پوری قوم کو بھگتنا ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں ووٹ کو ٹمپر کیا گیا جس کا نقصان پوری قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے۔ اس لئے اب قومی ڈائیلاگ کیا جائے اور اس کیلئے سینیٹ کو لیڈ لینی چاہئے۔ اس حکومت نے وزارت داخلہ کا فوکس اپوزیشن کو کچلنے پر لگادیاہے۔

سیکورٹی کے اداروں سے سیاسی کام لیا جارہا ہے۔ پشاور کے مدرسے میں دھماکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت امن وامان میں ناکام ہوگئی ہے۔ وہ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابقہ گورنر سندھ محمد زبیر، مفتاح اسماعیل، صوبائی صدر شاہ محمد شاہ، کھیئل داس کوہستانی، انور سومرو، جمال عارف سہروردی ، زمان شاہ اور دیگر بھی موجو دتھے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہاکہ مسلم لیگ پاکستان کی ماں ہے اس نے پاکستان کو بنایا ہے ، ہمیں کسی عمران نیازی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج پاکستان کے عوام اس دور کو یاد کررہے ہیں جب نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ترقی کا آغاز کیا۔ 2سالوں میں اس ملک کی معیشت کریش ہوگئی ہے ، ان دو سالوں میں مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

غربت اور مہنگائی معاشرے کو تباہ کررہی ہیں ۔ ملک کو سوشل اکنامک بحران درپیش ہے جس کی وجہ نااہل حکمران ہیں ، عمران خان نے کبھی ایک یونین کونسل بھی نہیں چلائی وہ ہر روز پاکستان کا ایکسیڈنٹ کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی ملک میں مسلسل انتشار پھیلارہے ہیں ، گزشتہ دنوں میں ہمارے 14جوان وزیرستان میں شہید ہوئے ، دہشت گردی دوبارہ سر اٹھارہی ہے۔

اس حکومت کی نااہلی کے سبب ملکی معیشت کے بعد وزارت داخلہ بھی مفلوج ہوگئی ہے۔ وزارت داخلہ کو نیب بنادیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بہن اور بھائیوں کی آزادی کیلئے جدوجہد کررہی ہے جن کا سودا عمران نیازی نے کردیا ہے ۔ 72 سالوں میں بھارت کو کبھی جرات نہیں ہوئی کہ مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کرے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت صبح و شام کہتی ہے کہ اپوزیشن کی ساری جماعتیں بھارت کی ایجنٹ ہیں ، بھارت کے وزیراعظم کو لگتا ہوگا کہ میرے کوئی کام کئے بغیر ہی پاکستان کی آدھی پارٹی ہمارے پاس آگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم محب وطن ہیں ، انہوں نے کہاکہ ہم پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم جمہوریت کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کررہے ہیں ، ہم تو جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں جبکہ عمران نیازی چاہتے ہیں کہ جب ان کے ہاتھ کچھ نہ لگے تو وہ اس سسٹم کو تباہ کردیں، بین الاقوامی طاقتیں بھی چاہتی ہیں کہ پاکستان میں مارشل لاء لگ جائے لیکن سب جانتے ہیں کہ ملک میں پہلے بھی مارشل لاء لگے جس نے ملک کو کمزور کیا ۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے اور اس کیلئے سینیٹ کو لیڈ لینی چاہئے ۔ ہر ادارہ اپنے دائرے میں رہ کر کام کرے ۔ انہوں نے ملک کو آئین کے راستے سے ہٹاکر جبر پر ڈال دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں آئین اور قانون کی سربلندی کیلئے جدوجہد کررہی ہیں اور پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں آئین پاکستان کے پرچم تلے کھڑی ہیں۔ ہم اس نااہل حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے تاکہ ملک سے غربت، مہنگائی کا خاتمہ ہوسکے ۔