
اسرائیلی وزیراعظم سے خفیہ ملاقات، شہزادہ محمد بن سلمان کے مفادات سامنے آ گئے
ملاقات کا مرکز ایران تھا،خلیجی ممالک کو لگتا ہے کہ ایران اور اسرائیل جیسے دو تگڑے مخالفین نہیں بنانے چاہئیے،شہزادے کو علم ہے تیل پر انحصار کا دور ختم ہو رہا ہےاس لیے وہ معیشت میں تنوع لانا چاہتے ہیں۔سینیر صحافی رؤف کلاسرا نے محمد بن سلمان کی نتین یاہو سے مبینہ ملاقات کے مقاصد بتا دئیے
مقدس فاروق اعوان
منگل 24 نومبر 2020
13:40

(جاری ہے)
انہوں نے کہا سعودی عرب اور دیگر ممالک میں یہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے کہ ایک ہی وقت میں ایران اور اسرائیل جیسے دو تگڑے مخالفین نہیں بنانے چاہئیے۔
اس لیے خلیجی مالک نئے بڑے فیصلے کرنے کی ٹھان لی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر کے داماد نے حالیہ ملاقات کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ٹرمپ کی کوشش ہے کہ 20 جنوری سے پہلے ہی وہ عرب اسرائیل تعلقات میں بہتری لے آئیں کیونکہ اس کے بعد جوباییڈن آ جائیں گے۔جوبائیڈن اپنی انتخابی مہم کے دوران انسانی حقوق کے حوالے سے سعودی عرب کے متعلق سخت ریمارکس دے چکے ہیں۔اس لیے سعودی ولی عہد ان کے آنے سے پہلے ہی اقدمات کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ اس سارے عمل سے محمد بن سلمان یا اسرائیلی وزیراعظمم کو کیا ملے گا؟ ۔ریاستوں کے مفادات سے ہٹ کر ملکوں کے سربراہوں کے ذاتی مفادات بھی ہوتے ہیں۔شہزادہ محمد بن سلمان پر دو چار حوالے سے تنقید کی جاتی ہے۔ان پر یمن جنگ چھیڑ دینے کی وجہ سے مسلسل تنقید ہوتی رہی ہے۔جمال خشوگی کے قتل کے معاملے پر بھی وہ بہت دباؤ میں ہیں۔ملک کے اندر بھی انسانی حقوق کے حوالے سے ان کے دور کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے اور واشنگٹن میں اس حوالے سے سخت ردعمل دیکھنے کو ملتا رہا ہے۔ان وجوہات کی بنا پر وہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر بنا کر وہ واشنگٹن میں بھی اپنی اہمیت بحال کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ انہیں اندازہ ہے کہ تیل پر انحصار کا دور اب ختم ہو رہا ہے۔اس لیے وہ معیشت میں تنوع لانا چاہتے ہیں جن میں سیاحت اور ٹیکنالوجی کی ترقی بہت اہم ہے۔انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.