اپوزیشن کے تمام جلسے ناکام ہوئے ،اپوزیشن الیکشن کمیشن میں رسیدیں جمع کرائے ،
قومی اسمبلی میں این آر ا ومانگنے کے بعد اب گلی محلوں اور سڑکوں پر این آر او مانگ رہے ہیں ،ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کراتے تو امریکہ ا اور دوسرے ممالک میں کمپنیاں سامنے آجاتیں ،پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں چالیس ہزار پاکستانیوں کا ڈیٹا دیا، کیان لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہزار لوگوں کا ڈیٹا بھی دے سکتی ہیں،وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 21 جنوری 2021 23:37
(جاری ہے)
مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام جلسے ناکام ہوئے، انہوں نے 34 نکات کا این آر او مانگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم نے الیکشن کمیشن کے سامنے تماشا لگایا، اپوزیشن نے الیکشن کمیشن میں رسیدیں دکھانا تھیں، ان کے پاس ریکارڈ نہیں ہے، یہ الیکشن کمیشن میں رسیدیں جمع نہیں کرانا چاہتے،اگر یہ ریکارڈ دکھاتے ہیں تو ان کی امریکہ اور دوسرے ممالک میں کمپنیاں سامنے آجائیں گی۔
مراد سعید نے کہا کہ ابھی تو میں نے اسامہ بن لادن والے پیسوں کا ذکر نہیں کیا، ان کو خوف ہے اس لئے ریکارڈ جمع نہیں کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای یو ڈس انفولیب دیکھ لیں انڈیا کس طرح فیک ویب سائٹس ، اور فیک نیوز سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے، ڈس انفولیب کی رپورٹ دیکھیں دوسری طرف آزاد بلوچستان کا نعرہ دیکھیں، مزار قائد کی بے حرمتی، لاہوریوں کی بے حرمتی دیکھیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم نے پارلیمان میں پاکستان کی جیت کو متنازع بنانے کی کوشش کی،نواز شریف کی لندن میں لابیسٹ سے بات ہوئی،دو نکات پر نواز شریف نے لابی کرنے والوں سے بات کی، نواز شریف کی لابیسٹ کے ساتھ پاکستان آرمی کے خلاف اور پاکستان کو کمزور کرنے پر بات ہوئی، اجمل قادری کا تعلق نواز شریف کی جماعت سے تھا۔ مراد سعید نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان کا موقف وہی ہے جو قائد کا موقف تھا، عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کے ساتھ فلسطین کی بات کی، پچھلی حکومت میں ختم نبوت قانون میں ترمیم کی کوشش کی گئی، گریٹر گیم پلان میں ان کا کردار واضح ہے، عمران خان آخر کشمیر کا سفیر بنا، کلبھوشن کو رنگے ہاتھوں پکڑا یہ ان کا نام تک نہیں لے سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے حوالے سے عمران خان نے پوری دنیا کو آگاہ کیا، ہم نے خیبر پختونخواہ میں ختم نبوت کے باب کو سلیبس کا حصہ بنایا۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ مسلم لیگ نے جے سجن جندال اور مودی سے ذاتی تعلقات قائم کیے، مریم نواز نے پی ٹی آئی پر اسرائیل اور بھارت کے لوگوں سے فنڈگ کا الزام لگایا، مریم نواز نے جن دو لوگوں کا نام لیا وہ پاکستانی نکلے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے،ہم سمجھتے ہیں ماضی میں این آر او سے ملک کا نقصان ہوا،ہم انہیں این آر او نہیں دیں گی. وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں چالیس ہزار پاکستانیوں کا ڈیٹا دیا، کیان لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہزار لوگوں کا ڈیٹا بھی دے سکتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.