پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ نے آزاد کشمیر میں اقتدار کیلئے باری لگائیں، ملک اور عوام کی بہتری کیلئے کچھ نہیں کیا،مراد سعید
کشمیر کو بدلنے کی باتیں کرنے والے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا چکے ہیں، مریض کو لے جانے کیلئے ایمبولینس کی جگہ گدھا گاڑی استعمال ہوتی ہے، ہم آزاد کشمیر کو لاڑکانہ نہیں بننے دیں گے، 25 جولائی کو آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی کا سورج طلوع ہو گا، وفاقی وزیر کا خطاب
منگل 13 جولائی 2021 00:22
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دوسری طرف مریم نواز ہیں جو وزیراعظم عمران خان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر رہی ہیں، ان سے پوچھتا ہوں کہ بتائیں کلبھوشن کی گرفتاری پر آپ کی اور آپ کے والد کی زبان کیوں بند رہی، مقبوضہ کشمیر میں جب اجتماعی قبریں دریافت ہو رہی تھیں اور جب کشمیری حریت پسند پاکستانی پرچم کا کفن سر پر باندھ کر پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے تھے اس وقت آپ مودی کو گھر پر بلا رہے تھے اور بھارتی وزیراعظم کو ساڑھیوں کے تحفے بھجوا رہے تھے، آپ نے مودی کی حلف برداری میں شرکت کے موقع پر کشمیری حریت رہنمائوں سے ملاقات کی بجائے بھارتی اداکارائوں سے ملنا پسند کیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف بتائیں کہ انہوں نے کب کشمیریوں کا مقدمہ لڑا، پہلی بار کسی نے کشمیر پر بات کی ہے تو وہ عمران خان ہے، 54 سال بعد پہلی بار کشمیر عالمی فورم پر زیر بحث لایا گیا، عمران خان نے کشمیریوں کی بھرپور ترجمانی کی اور کشمیری عوام کا سفیر بن کر کشمیر کا مقدمہ لڑا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری طرف پرچی والا کشمیر بدلنے کی باتیں کر رہا ہے، ان سے پوچھتا ہوں کہ آپ کیا کشمیر بدلو گے، آپ نے تو قائد کے شہر کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا، آپ کے صوبہ میں مریضوں کو اٹھانے کیلئے ایمبولینس کی جگہ گدھا گاڑی استعمال ہو رہی ہے، آپ کے گوداموں سے گندم، ہسپتالوں سے ڈاکٹر اور سکولوں سے فرنیچر غائب ہے، سندھ میں ہر سال بھوک سے 400 سے 500 بچے مر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی ان کو عوام نے مسترد کیا اور ہم نے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کئے اور 370 ارب روپے کا بجٹ گلگت بلتستان کو دیا، ہمارا کشمیری عوام سے وعدہ ہے کہ ہم کشمیر کو لاڑکانہ نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 25 تاریخ کو آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی کا سورج طلوع ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.