Live Updates

بلاول بھٹو صرف امید پاکستان نہیں ہیں بلکہ وہ امید قوم ہیں،سعید غنی

آج عمران خان دنیا بھر میں سلیکٹڈ مشہور ہے یہ نام بھی بلاول بھٹو نے دیا،پی ایس ایف کے زیر اہتمام سالگرہ کی تقریب سے خطاب

بدھ 22 ستمبر 2021 21:20

بلاول بھٹو صرف امید پاکستان نہیں ہیں بلکہ وہ امید قوم ہیں،سعید غنی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) پیپلز اسٹوڈنس فیڈریشن (پی ایس ایف) کے تحت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرادری کی 33 ویں سالگرہ کے موقع پر آرٹس کونسل کراچی میں ''قوم کی امید بلاول بھٹو زرداری '' کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلاول بھٹو صرف امید پاکستان نہیں ہیں امید قوم ہیں، بلاول بھٹو ہی اس وقت عوام کی حقیقی ترجمانی کر رہے ہیں، اور وہ اس وقت ایشیاء کے عظیم نوجوان لیڈر ہیں،نوجوان پیپلزپارٹی کا نہیں بلکہ ملک کا اثاثہ ہیں، اگر بلدیاتی انتخاب شفاف ہوئے تو مئیر کراچی پیپلز پارٹی کا ہوگا۔

آج یہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی بات کرتے ہیں یہ ایک بار پھر ووٹ چوری کرنے کی تیاری کر رہے ہیںسیمینار سے بحثیت مہمان خصوصی وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ سیمینار سے وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار شاہ، صوبائی وزیر برائے بورڈز و جامعات سندھ اسماعیل راہو، وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی، معروف صحافی نذیر لغاری،نجمی عالم، جاوید ناگوری، پی ایس ایف کراچی ڈویژن کے صدراحمد مدنی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں پیپلز یوتھ کراچی کے تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز، جامعات و کالجز کے طلبہو طالبات، پیپلز پارٹی و یوتھ کے سنئیر کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو صرف امید پاکستان نہیں ہیںبلکہ وہ امید قوم ہیں، بلاول بھٹو ہی اس وقت عوام کی حقیقی ترجمانی کر رہے ہیں، اور وہ اس وقت ایشیاء کے عظیم نوجوان لیڈر ہیں۔

انہوںنے کہا کہ مخالفین کی سیاسی زندگی زوال پذیر ہو رہی ہے، صرف ایک شخص ہے جس کی سیاسی زندگی اوپر جا رہی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ آج اس ملک کے کسان اور مزدوروں کی آواز بلاول بھٹو ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آج لوگ بلاول بھٹو کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ جب موجودہ نااہل، نالائق اور سلیکٹیڈ لوگوں کو نوکریوں سے نکالا جاتا چاہے وہ کسی بھی سیاسی جماعت سے ہوں وہ انکے حق میں آواز اٹھاتے ہیں۔

آج عمران خان دنیا بھر میں سلیکٹڈ مشہور ہے یہ نام بھی بلاول بھٹو نے دیا۔ انہوںنے کہا کہ نوجوان پیپلزپارٹی کا نہیں بلکہ ملک کا اثاثہ ہیں اور انشاء اللہ بلاول بھٹو جب وزیر اعظم بنے گا تو انکی طاقت آپ نوجوان بنیں گے۔سعید غنی نے کہا کہ قربانی ہم سے کسی کی نہیں بلکہ ذوالفقار بھٹو، بے نظیربھٹو اور مرتضی بھٹو کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو کو پیسے کی کمی نہیں تھی وہ چاہتے تو سکون کی زندگی گزار سکتے تھے ،لیکن عوام کی فلاح کے لئے وہ سیاست میں آئے۔

سعید غنی نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کے دور میں کراچی میں پیپلزپارٹی مضبوط پارٹی تھی، اس کو کمزور بنانے کے لیے ایک کیو ایم بنائی گئی اور میں جب یہاں نوجوانوں کو دیکھ رہا ہوں تو مجھے امید ہے کہ اگر ہم محنت کریں تو ذوالفقار علی بھٹو کا خواب پورا ہوسکتا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ آج تک ہونے والے انتخابات میں ایک منظم سازش کے تحت پیپلز پارٹی کو ہرایا گیا اور ان لوگوں کو یہاں اقتدار میں لایا گیا، جس کی عوامی پذیرائی نہیں ہے۔

انہوںنے کہا کہ اگر آنے والے بلدیاتی انتخاب شفاف ہوئے تو مئیر کراچی پیپلز پارٹی کا ہوگا۔تقریب سے صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو امید پاکستان اور امید قوم ہیں اور امید اعتماد اور بھروسے سے پیدا ہوتی ہے، لوگوں کی امید بلاول بھٹو سے ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو جمہوریت کی امید ہیں، اداروں کو آزاد بنانے کی امید ہیں، وزیر اعظم ہونا بڑی بات نہیں بلکہ لوگوں کی امید ہونا بڑی بات ہے۔

انہوںنے کہا کہ آج ذوالفقار بھٹو لوگوں میںزندہ ہیںاور وہ وزیر اعظم بننے کی وجہ سے زندہ نہیں بلکہ لوگوں کی امید کی وجہ سے زندہ ہیں۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ جنھوں نے سمجھا ذوالفقار بھٹو کو پھانسی اور بے نظیر کو شہید کرکے لوگ بھول جائینگے وہ انکی بھول تھی۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت آمریت کی دوسری شکل ہے۔ ملکی اداروں کو یرغمال بنا کر رکھنا چاہتے ہیں۔

جوڈیشری اور الیکشن کمیشن کو اپنے قبضے میں رکھنا چاہتے ہیں اور انکے راستے میں رکاوٹ بلاول بھٹو ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے امید پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پیپلز اسٹوڈنس فیڈریشن کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کم وقت میں انتہائی شاندار سیمینار کا انعقاد کیا۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کی 54 کی سالہ تاریخ ایک عظیم جدوجہد کی تاریخ ہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کردار دنیا کی تاریخ کا ایک انمول باب ہے، ہمارے طلبہ کا کردار ہمیشہ اس ملک کی سیاست میں ناقابل فراموش رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہاں نجیب شہید کا زکر ہوا شہید نجیب پرامن جدوجہد کا حامی تھا لیکن ایم کیو ایم کا قائد ان کے نام کانپتا تھا۔ وقار مہدی نے مزید کہا کہ آج بلاول بھٹو زرداری 33 سال کی عمر کو پہنچے ہیں،ہم آج انکی سالگرہ کا دن منا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کیوں نہ امید پاکستان ہو، آج ہر طرف بھوک ہے ،مہنگائی ہے۔آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہی اصل میں عوام کی حقیقی ترجمانی کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ2018 میں دھاندلی کی گئی، ووٹ چرائے گئے۔اس ملک میں جب بھی شفاف انتخابات ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی۔ انہوںنے کہا کہ آج یہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی بات کرتے ہیں یہ ایک بار پھر ووٹ چوری کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ وقار مہدی نے کہا کہ اسٹڈی سرکل آج کے نوجوانوں کے لئے سخت ضرورت ہے۔تعلیمی اداروں میں یہی طلبہ خدمت کرینگے۔ سیمینار کے اختتام پر بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، سیمینار میں شہر بھر سے مختلف کالجز و یونیورسٹیز کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات