
ہم نے ہندوستان کے خلاف ڈوزیر میں تمام ثبوت دنیا کے سامنے رکھے، شاہ محمود قریشی
روشن ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دو ارب ڈالر کی خطیر رقم پاکستان بھجوائیں، پاکستان کے قومی مفاد میں پاکستانی امریکن کمیونٹی موثر کردار ادا کرسکتی ہے، وزیر خارجہ کا خطاب
بدھ 22 ستمبر 2021 22:28

(جاری ہے)
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میرا وعدہ تھا کہ میں جب اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آؤں گا تو انشاء اللہ پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ضرور ملاقات کروں گا، وزیر اعظم عمران خان کی یہ ہدایت بھی ہے اور خواہش بھی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا خصوصی خیال رکھا جائے ۔
انہوںنے کہاکہ میں چیئرین نادرا کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے کمیونٹی کی سہولت کیلئے اقدامات اٹھائے۔ انہوںنے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ماضی میں ریکارڈ کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن ان اقدامات کی وجہ سے ہماری کمیونٹی کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنے مشنز کو خصوصی ہدایات دی ہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا خصوصی خیال رکھا جائے، کرونا وبا کی وجہ سے بہت سے لوگوں کے کاروبار متاثر ہوئے لیکن میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے 29?4 ارب ڈالر کی تاریخی رقوم پاکستان بھجوائیںان میں کم از کم 3 ارب، امریکہ سے بھجوایا گیا، انہوںنے کہاکہ آج ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ چکا ہے، آج بھی اقوام متحدہ کا اجلاس ہائبرڈ طریقے سے منعقد ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ایف ایم پورٹل کا آغاز کیا ہے جسے ابتدائی طور پر نیویارک سمیت پانچ ممالک میں متعارف کروایا گیا، اگلے مرحلے میں ہم 21 ممالک تک اس سہولت کو وسعت دے رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، میں نے وزارتِ خارجہ کے افسران کو واضح ہدایات دی ہیں کہ وسائل کی کمی تو ہو سکتی ہے لیکن اخلاق کی کمی نہیں ہونی چاہئے انہوںنے کہاکہ میرے علم میں ہے کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی، مقامی سیاست میں اپنا اثر و رسوخ رکھتی ہے، پاکستان کے قومی مفاد میں پاکستانی امریکن کمیونٹی موثر کردار ادا کرسکتی ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم نے گذشتہ سال سے، مختلف شعبہ جات میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایف ایم آنرز لسٹ کا آغاز کیا ہے، گذشتہ برس ہم نے کرونا وبا کے دوران خدمات سرانجام دینے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے آنرز لسٹ کا اعلان کیا ۔ انہوںنے کہاکہ اس سال ہم نے چالیس سال سے کم عمر بیرون ملک مقیم کامیاب نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اس حوالے سے قانون سازی بھی کی ہے اور مشکلات کے باوجود ہماری کوششیں جاری ہیں اور جاری رہیں گی، ہم پاکستان میں پالیسی سازی میں آپکی شمولیت کیلئے کوشاں ہیں، بیرون ملک مقیم بہت سے پاکستانی، جن کو مالی آسودگی حاصل ہے اور وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں تو ان کیلئے ہم نئی سہولیات متعارف کروا رہے ہیں، روشن ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دو ارب ڈالر کی خطیر رقم پاکستان بھجوائیں، وزیر اعظم عمران خان نے معمولی جرائم میں بیرونی ممالک میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کاوشیں کیں، ٹاؤن ہال میٹنگز کے ذریعے ہمارے افسران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، آپ پاکستان کا وہ اثاثہ ہیں جو خاموشی سے پاکستان کی خدمت کرتے چلے آ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان، گزشتہ چار دہائیوں سے 30 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا آ رہا ہے، پاکستان نے کابل سے انخلاء کے عمل میں مختلف ممالک کے سفارتی عملے اور شہریوں کو بھرپور معاونت فراہم کی، افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان کی کاوشوں کا اس طرح اعتراف نہیں کیا گیا جو ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ آج ہیومن رائٹس کی تعظیم امتیازی طور پر کیوں ہو رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے ہندوستان کے خلاف ڈوزیر میں تمام ثبوت دنیا کے سامنے رکھے، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو واپس بلانے کا فیصلہ ان کے کرکٹ بورڈ نے کیا۔ انہوںنے کہاکہ میں میڈیا کے توسط سے سب سے کہوں گا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کریں، ہم ووٹنگ سسٹم کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں لیکن 90 لاکھ کے قریب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے حق سے محروم نہ کیجئے، وزیر خارجہ نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کو نائیکوپ،فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور وراثتی سرٹیفکیٹ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے نیویارک قونصلیٹ میں نئے نادرا سینٹر، لینڈ ریکارڈ سینٹر اور نء ویب سائٹ کا افتتاح کیا
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.