Live Updates

نئی افغان حکومت کو یکطرفہ طور پر قبول نہیں کریں ،وزیر اطلاعات و نشریات

پڑوسی ممالک سے ملکر نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنیکا فیصلہ کریں گے، پاکستان افغانستان میں استحکام چاہتا ہے، افغانستان میں امن پیدا نہ ہوا تو پاکستان کیلئے مسائل پید ا ہوں گے،ڈالر اوپر جانے کی وجہ ڈالر کی افغانستان اسمگلنگ ہے، کورونا کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مہنگائی ہوئی، نریندر مودی کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہورہے ہیں،پاکستان بھارت کے خلاف میچ جیتنے کیلئے تیار ہے، فواد چودھری کی پریس کانفرنس

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 20:27

نئی افغان حکومت کو یکطرفہ طور پر قبول نہیں کریں ،وزیر اطلاعات و نشریات
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئی افغان حکومت کو یکطرفہ طور پر قبول نہیں کریں گے۔پڑوسی ممالک سے ملکر نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنیکا فیصلہ کریں گے۔ پاکستان افغانستان میں استحکام چاہتا ہے۔ افغانستان میں امن پیدا نہ ہوا تو پاکستان کیلئے مسائل پید ا ہوں گے۔

ڈالر اوپر جانے کی وجہ ڈالر کی افغانستان اسمگلنگ ہے۔ کورونا کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مہنگائی ہوئی، نریندر مودی کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہورہے ہیں۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اشرف غنی کے علاوہ سب کو پتہ تھا کہ وہ جانے والے ہیں، پاکستان کی افغانستان میں امن کیلئے کوششیں جاری ہیں ڈالر اوپر جانے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ڈالر افغانستان میں سمگل ہو ر ہا ہے پاکستان افغانستان میں استحکام چاہتا ہے مہنگائی ہر جگہ ہو تی ہے کوروناوباء کے باعث دنیا بھر میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے خطے کے تمام ممالک کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں ، ہماری حکومت نے بہتر انداز سے کورونا کو ہینڈل کیا جبکہ مودی حکومت نے جس طرح کورونا کو ڈیل کیا پوری دنیا نے تنقید کی۔فغانستان کی صورتحال کا اثر براہ راست پا کستان پر ہو تا ہے طالبا ن سے بات کر رہے کہ وہ باقی گروپس کو حکومت میں شامل کریں ۔ افغانستان کی موجودہ حکومت کو سپورٹ کر رہے لیکن نئی افغان حکومت کو یکطرفہ طور پر قبول نہیں کریں گے پڑوسی ممالک سے ملکر نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنیکا فیصلہ کریں گے افغانستان کا70فیصد بجٹ فارن ایڈ پر ہے، بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ زرمبادلہ بھیجا ۔

اگر افغانستان میں امن پیدا نہ ہوا تو پاکستان کیلئے مسائل پید ا ہوں گے ۔ہمارے پاس 2023تک ٹیکسٹائل کے آرڈر ہیں ٹیکسٹائل کی صنعت کو فروغ حا صل ہو رہا ہے کو رونا کے باعث پاکستان سمیت دنیا کی 5بڑی معشیتوں کو دھچکا لگا ، تعمیراتی شعبے میں 600ارب کی سرمایہ کاری ہوئی اور بے شمار نوکریوں کے مواقع پید ا ہو ئے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت تما م پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں امید ہے پاکستان آج کا میچ جیتے گا ٹیم میں ٹیلینٹ ہے کشمیریوں کو آزادی ملے گی تو پاکستان اور بھارت کو فائدہ ہوگا نریند مودی کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہو رہے ہیں۔

مودی نے اپنے ملک بھارت میں ہر جگہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو کوئی چیز جوڑتی ہے تو وہ ایک کرکٹ ہے کرکٹ اتحاد کی علامت ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہمارے دل دھڑک رہے ہیں، اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف میچ جیتنے کے لیے تیار ہے۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے لیے حوصلے بلند ہیں، گیم آن ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات