وزیراعظم عمران خان نے تمام وفاقی وزراء کو بیرون ملک جانے سے روک دیا
آئندہ تین ماہ بہت اہم ہیں، کوئی وزیر پیشگی اطلاع کے بغیر بیرون ملک نہ جائے، حکومت کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں، وزراء ملک میں رہیں اوروزارتوں کی کارکردگی بہتر بنائیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی
ثنااللہ ناگرہ
منگل 30 نومبر 2021
17:31
(جاری ہے)
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ آئندہ انتخابات ای وی ایم پر کروانے لازمی ہیں، ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس پر وزارت قانون اپنی رائے دے گی، ہم سمجھتے ہیں کہ اگلے تمام ضمنی انتخاب ای وی ایم پر لازمی ہیں، اگر ایسا نہ ہوا تو ایک نقطہ نظر یہ ہےکہ حکومت اس کو فنڈ نہیں دے سکے گی، وزیرقانون کی رائے بھی ہےکہ حکومت صرف ای وی ایم پر انتخابات کیلئے فنڈ دے سکےگی، الیکشن کمیشن کو چاہیےکہ انتخابات کو فوری ای وی ایم پر شفٹ کرے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ خریدنے کی حال ہی میں کچھ ویڈیوز آئی ہیں، سینیٹ انتخابات میں جس طرح ووٹ کی خریداری ہوئی سب نے دیکھا، الیکشن کمیشن کو کام کرتے ہوئے نظر آنا چاہیے، الیکشن کمیشن کو چاہیے لاہور واقعے پر انکوائری مکمل کرکے ایکشن لے۔ حیدر آباد میں آٹا سب سے مہنگا ہے 20 کلو کا تھیلا 1443 روپے کا ہے، پنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان میں20 کلو آٹا 1100 روپے کا ہے، حیدرآباد میں آٹا سب سے مہنگا، 20 کلو کا تھیلا 1443، کراچی میں 1404 روپے کا ہے، سندھ میں جو کئی دہائیوں سے برسراقتدار ہیں ان سے قیمتیں کنٹرول نہیں ہو رہی، وزیراعلیٰ سندھ سے دوبارہ کہتے ہیں کہ اپنے معاملات درست کریں، ٹماٹر، پیاز، چکن، ایل پی جی، چاول سمیت دیگر اشیا سستی ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے 3 بلین ڈالر کے معاہدے کے ضوابط مکمل ہوگئے ہیں، اس سال 4.75 ارب ڈالر کا زرمبادلہ آنے کا امکان ہے۔ یوریا کی عالمی منڈی میں قیمت ساڑھے 8 ہزار روپے فی بیگ اور پاکستان میں 1700 روپے ہے، پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے، سندھ میں ایسا کچھ نہیں ہو رہا کیونکہ وہ خود سارے ملوث ہیں، ہمارے شہر جس طرح بڑھ رہے ہیں غذائی قلت ہو جائے گی، ملک امین اسلم کو اسموگ پر قابو پانے کیلئے طویل المدتی پالیسی لانے کو کہا گیا ہے، اس سال ہمارے گیس کے ذخائر میں 9 فیصد کمی واقع ہوئی، پورے پاکستان میں صرف 28 فیصد لوگوں کو گیس میسر ہے، افغانستان پراوآئی سی ممالک کےوزرائےخارجہ کا اجلاس پاکستان میں ہوگا، کابینہ کےاجلاس میں رانا شمیم کے معاملے پربات ہوئی، امید ہےعدالت اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، رانا شمیم کہتے ہیں یہ بیان حلفی ان کا نہیں۔مزید اہم خبریں
-
ڈاکٹرآکاش قتل کیس میں بڑی پیشرفت، واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف
-
ایس آئی ایف سی کی قیادت میں منعقدہ پاکستان–ترکیہ بزنس کانفرنس،سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت
-
وزیراعظم شہباز شریف سے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی ملاقات
-
لبنان، شام اور غزہ میں سکیورٹی زونز قائم رہیں گے، اسرائیل
-
ایرانی طاقت اور عسکری صلاحیتوں کا بہت بڑا حصہ ابھی تک دنیا کے سامنے ہی نہیں آیا، ترجمان ایرانی فوج
-
گورنرخیبرپختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کرم کے رہنما جلال حسین کی قیادت میں ایک وفد کی ملاقات
-
ایک رہنماء کو ادراک ہو گا کہ انکے کس بیان کو دشمن ملک سرخی بنا رہا ہے، خالد مقبول صدیقی
-
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گندم ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت
-
جے یو آئی سندھ کا مولانا فضل الرحمن کے بیانیے کی مکمل حمایت کا اعلان
-
شرجیل انعام میمن کی مولانا فضل الرحمان سے متنازع بیان واپس لینے کی اپیل
-
پاکستان معیاری تعلیم، تحقیق اور اختراع میں سرمایہ کاری کے ذریعے علم پر مبنی معیشت کی بنیاد رکھ رہا ہے ، وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال
-
بھارتی منظم جرائم پیشہ گروہ عالمی چیلنج بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.